سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام انجینئر محمد رفیق نجم کی زیر قیادت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تحصیل بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز امپیریل میرج ہال ڈسکہ سے ہوا۔ ریلی میں شریک ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نعروں سے اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد اسلم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدبخت لوگوں نے اس نبی کی شان میں گستاخی کی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
منہاج القرآن آسٹریا اور منہاج یوتھ لیگ آسٹریا نے پاکستان عوامی تحریک کے سرپرست شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی معروف سماجی شخصیت الحاج محمد خواجہ محمد نسیم کو پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کا صدر نامزد کرنے کی خوشی میں 24 جنوری بروز ہفتہ شام ڈسڑکٹ کینٹ ریسٹورنٹ میں ایک پُروقارعشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی، تاجر برادری اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔
لاہور (29 جنوری 2015) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور سے ہمدرد چوک تک گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ، منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں قرارداد پیش کی گئی کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جائے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والوں سے حکمران لڑیں گے تو دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ قوم نے دہشت گردوں کے بہت زخم کھائے مگر حکمرانوں کے ہاتھ مرحم رکھنے کیلئے نہیں بڑھے، مصطفوی انقلاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔ صوفیائے کرام نے قرآن و سنت کو اپنے کردار سے بیان کیا۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی گزشتہ روز تنظیمی دورے پر میرپور خاص پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن میرپور خاص کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس پیر سید محمد عثمان راشدی ولد پیر پگارو نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ممتاز علی سیال نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سندھ، خالد بابا ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میرپور خاص، علامہ غلام حسین خاص خیلی عبدالستار چوھان، حاجی چراخ الدین ملک اور معززین شہر بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام کے زیر اہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا اہتمام مورخہ 25 جنوری بروز اتوار کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا، بعد ازاں حضور بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گی۔ ریلی کی قیادت، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ اور سٹی صدر اجمل چوہدری نے کی۔ ریلی کا آغاز آبپارہ سے ہوتا ہوا پریس کلب اسلام آباد پر اختتام ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک میں موجود تنظیمات کی نگران باڈی منہاج یورپین کونسل کا 2 سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت کی طرف سے سال 2015 تا 2017 کے لئے نئی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ سے نظامت امور خارجہ کی طرف سے 14 جنوری 2015ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز احمد وڑائچ (ناروے) کو تیسری مرتبہ صدر اور بلال اپل (ڈنمارک) کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت 24 جنوری 2015 کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈنمارک کے نامور قاری محمد ندیم اختر نے حاصل کی۔ خصوصی نعت کے لئے پاکستان سے تشریف لائے بلبل پاکستان اور حسان منہاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ دیگر نعت خوانوں میں محمد جمیل قادری (صدر منہاج نعت کونسل)، محمد عتیق، محمد اشتیاق، حمزہ فرید شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام گاؤں جودالہ میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت محترمہ پروین اور محترمہ آمنہ بٹ نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ عائشہ قادری نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور (پاکستان) کے فارغ التحصٰیل سکالر اور الازہر یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید ڈاکٹر پروفیسر غلام محمد قمر الازہری نے مورخہ 08 جنوری 2015 کو ذاتی طور پر آئرلینڈ کا وزٹ کیا۔
آئرلینڈ کے شہر لمرک میں مورخہ 20 جنوری 2015 کو فلسطینی عوام پر مظالم اور اسرائیلی ظلم وبربریت اور عالمی دہشت گردی کے خلاف آئریش تنظیم کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں منہاج القرآن کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔ احتجاجی مظاہرہ میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 3 فروری 2015 کو ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض جو آج کل فرانس کے ذاتی دورہ پر ہیں نے فرانس کے تنظیمی احباب کے ساتھ ارشاد کمبوہ کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے لئے گئے۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ محمد اقبال اعظم، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی محمدہارون، صدر مجلس شوریٰ فرانس ملک شبیر احمد اعوان، طارق چودھری، سہیل بٹ، شبیر البدر، سلیمان اسلم اور راؤ خلیل احمد شامل تھے۔
فرانس (France) کے دارالحکومت پیرس (Paris) میں ایک میگزین Charlie Hebdo کے عملے کی ہلاکت کے واقعہ کی وجہ سے دنیا اس وقت ایک نئے چیلنج سے نبرد آزما ہے۔ ان لوگوں کو یہ ہلاکتیں بظاہر اپنے میگزین میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ردعمل نظر آتی ہیں۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کے ردِّ عمل میں Charlie Hebdo نے ان گستاخانہ خاکوں کو دوبارہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا، جس نے دنیا بھر میں غم و غصہ کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام مارون پیلس میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں منہاج نعت کونسل نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ استقبالیہ کلمات عطیہ حیدر نے پیش کیے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر ﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔
پاکستان قومی مسیحا پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پیغمبر امن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اظہار مذمت کیا۔ مسیحی رہنماؤں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر آ کر امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ مسیحی رہنماؤں میں مسیحا پارٹی کے چیئرمین حنیف مسیح، پاسٹر ذکریا ولسن، پاسٹر سیموئیل چراغ، پاسٹر شیراز جوزف مسیح، یوسف منظور مسیح و دیگر شامل تھے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماؤں کی آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مسلم مسیحی دوستانہ تعلقات میں خوشگوار پیش رفت قرار دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.