سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام گزشتہ روز پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی کلمات درج تھے اور وہ اس عالمی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل روٹرڈیم کے زیر انتظام مورخہ 18 جنوری 2015 کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا، محفل میں پاکستانی کمیونٹی کے کثیر افراد نے شرکت کی۔محفل سے خصوصی خطاب علامہ حافظ نذیر احمد خان نے کیا۔
17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 7 ماہ مکمل ہونے پر حکومتی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونیوالے جوانوں، خواتین، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت اور حکومت کے انصاف دشمن کردار کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے بینرز، کتبے اور پھول اٹھا کر شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں خواتین کارکنان اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
آج کے اس پرفتن دور میں جیسے جیسے امت مسلمہ کے قلوب و اذہان سے روح محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکالنے کے لئے شیطانی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ویسے الحمدللہ اپنے ھادی و آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والوں میں بھی اضافہ ہو تا جا رہا ہے اسکا ثبوت میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک کثیر تعداد میں شریک خواتین و یوتھ نے اپنی شرکت سے دیا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ’’جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن‘‘سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تمام اسلامی ممالک انبیاء کرام کی توہین کو جرم قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ کریں اور اگر اقوام متحدہ قانون سازی سے انکار کرے تو تمام اسلامی ممالک احتجاجاً اقوام متحدہ کی رکنیت چھوڑ دیں۔
مصطفوی سٹوڈٹٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق، حق آزادی دیا جائے، تحریک آزادی کشمیر کے منتطقی انجام تک جدوجہد جاری رہے گی، کئی سو سال تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کا حامل خطہ کشمیر اور کشمیری قوم کی آزادی سے محروم کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی طاقتوں کو بغور دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت نے پاکستان کو نئے جذبے سے سرشار کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چھ ماہ مکمل ہونے پر 17 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ماڈل ٹاؤن واقعے کی تفتیش میں تاخیر کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جانے تھے۔ تاہم 16 دسمبر کو سانحہ پشاور کے بعد پی اے ٹی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر 17 دسمبر کا ملک گیر احتجاج ملتوی کردیا تھا۔
نہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ نصیر احمد بابرنے کہا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے وقت مختلف الانواع تضادات کا شکار اور کئی طبقات میں تقسیم تھی، سماجی اور معاشرتی شرف و منزلت کی بنیاد نسلی، لسانی اور طبقاتی معیارات پر مشتمل تھی۔ معاشرے کے طاقتور لوگ ہر لحاظ سے قابل عزت ہوتے تھے جبکہ غلام کمزور اور زیردست طبقے طاقتور کے رحم و کرم پر ہوتے تھے اور طاقتور کا قانون ہی ان کے مقدر کا فیصلہ کرتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت جاہلیت کے ان تمام بتوں کی شکستگی کا پیغام تھا
پاکستان عوامی تحریک حلقہ پی پی 39 وادئ سون کے سیکرٹری جنرل ملک شاہ دل اعوان کی پانچویں کتاب ’’مَشَاھِیرِ سُون‘‘ کی تقریب رونمائی پیراڈائز پلازہ نوشہرہ میں منعقد ہوئی جس میں وادئ سون کی ہر دلعزیز، سیاسی، سماجی، علمی، قومی اور بین الاقوامی سطح کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور ملک شاہ دل اعوان کی اس تاریخی، علمی، معلوماتی تصنیف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی یورپ سمیت دُنیا بھر میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے محفل کا اہتمام مسجدمنہاج القرآن اینی پتال(ہاگن ) میں کیا گیا۔محفل میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد موجود تھی، جو جھوم جھوم کر اپنے آقا و مولا کا ذکرسن کراپنے دل وروح کو تسکین پہنچا رہے تھے۔
علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ جب محشر بپا ہوگا قیامت کی سختیاں اپنے عروج پر ہونگی وہاں کامیابی کے لئے جس میزان میں اعمال تولے جائیں گے اس میزان کا معیار صرف نسبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قائم ہوگا جن اعمال میں یہ محبت اور نسبت نہیں ہوگی وہ اعمال اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور قابلِ قبول نہیں ہونگے لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنے ہر عمل میں اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کو پیشِ نظر رکھیں کیونکہ ہم نے اللہ کو اللہ مانا تو پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ماناہے۔
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام مورخہ 11 جنوری 2015ء بروز اتوار سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل کے سرپرست حضرت علامہ سید احمد کمال فیاض شاہ نے کی جبکہ استقبالیہ کلمات علامہ صاحبزادہ احمد حسن فاروقی نے ادا کیے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری غلام رسول مدرس جامعہ رضویہ نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول قاری دین محمد، محمد عمران قادری، قاری محمد الطاف حامد اور محمد آصف حیدری نے پیش کیے۔
ہرسال کی طرح امسال بھی مورخہ11 جنوری 2015بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شدید برف باری اور سردی کی شدت کے باوجود کثیر تعداد میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کانفرنس میں شرکت کی
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوری قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی تقریب آج مورخہ 10 جنوری بمطابق 18 ربیع الاول مرکز تحریک منہاج القرآن پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، محترم جی ایم ملک، قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن، محترم بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان نائب صدر تحریک منہاج القرآن، محترم محمد جواد حامد ڈائریکٹر اجتماعات، محترم سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور محترم شہزاد رسول قادری چیف آرگنائزر بزم قادریہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا میں 15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت 10 جنوری بروز ہفتہ کیا گیا، جس میں منہاجین، رفقاء، منہاج یوتھ ونگ، منہاج وومن ، پاکستانی، آسٹرین، اور ترکی کمیونٹی کی خواتین و مرد حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.