سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے زیر اہتمام 10 جنوری 2015 منہاج اسلامک سنٹر آما میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز فخر القراء قاری محمد ندیم اختر نے کیا۔ برطانیہ سے تشریف لائے مہمان نعت خواں حافظ عبدالقادر نوشاہی اور حافظ احسن امین نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پختگی اور اطاعت کے موضوع پر پرمغز خطاب کیا۔
برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار کیتھولک کیتھڈرل چرچ (ریگل چوک)، لاہور میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے ڈاکٹر رحیق عباسی، فادر جوزف شہزاد، ڈاکٹر جمیز چنن، کاشف نواب، پنڈت بھگت، یوسف بنجوری، فیض الرحمن درانی، جی ایم ملک، راجہ زاہد، غلام مرتضیٰ علوی، قاضی فیض اور سہیل احمد رضا نے خطاب کیا۔ اقلیتی رہنماؤں نے میلاد مصطفی کی تقریب کے انعقاد پر اسلامیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں امن، محبت اور رواداری کا پیغام لیکر آئے۔
پیرس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات نے Rambla Raval پر مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کاتالان اور سپانش میڈیا، شامی اور مراکشی تنظیموں کے نمائندوں، پاکستانی ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری، کاتالان ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور،مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، سابق اور موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔
لودہراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فوجی ظہور حسین کے گھر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے اور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
منہاج القرآن وویمن لیگ بھنگالی شریف دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین کا انعقاد چوہدری وقار احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں خصوصی خطاب محترمہ سمیہ ظفر رہنما منہاج القرآن وویمن لیگ جہلم نے کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ پی پی 4نے ادا کئے۔
ہیوسٹن: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بند کرنا دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل ہے۔ ہیوسٹن سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے لیکن حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا کوئی دانش مندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
نوجوان مذہبی سکالر علامہ محمد ہارون عباسی نے محفل میلاد کی شرعی حیثیت پر پُرمغز گفتگو کرتے ہوئے قرآن و حدیث سے بڑے عمدہ دلائل کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوشی کا اظہار کرنا اور اس خوشی کے موقع پر خرچ کرنا عین شریعت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و تعلق واضح ثبوت ہے۔ جید علماء کرام اور شرکا محفل نے علامہ محمد ہارون عباسی کی گفتگو کو خوب سراہا۔
پروگرام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا قادری نے ولادت کی خوشی کیوں اور وصال مبارکہ کا غم کیوں نہیں کے عنوان سے پرمعزز دلائل دیئے اور میلاد منانے کی شرعی حیثیت کے حوالےسے روشنی ڈالی۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساؤتھ کوریا میں رہتے ہوئے بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد ہے اور منہاج القرآن اسی پیغام کو دنیا میں عام کر رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت تو انسانیت سے محبت ہے۔ اسلام اور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ظلم و تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں، اسلام تو مردہ انسانوں کو تکریم دیتا ہے، چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم۔ انہوں نے کہا پشاور میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کا وقت ہے، قدم نہ لڑ کھڑائیں، اگر اب بھی دہشتگردوں کو بچانے کے راستے نکالے گئے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف، بھنگالی کھینگر، ڈھوک قاسم علی، موہڑہ ہدایت کے زیراہتمام سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس کی سرپرستی الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی اور صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کی۔ اس موقع پر پیر سید فضل حسین شاہ، قاضی شفیق الرحمن خطیب جامع مسجد مخدوم عباس اور چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4 نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام گوجر خان شہر میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 11 اور 12 ربیع الاول کی رات عظیم الشان ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں شرکاء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے خطابات سنائے گئے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ قاری بشیر احمد قادری اور ناظم میڈیا عبدالستار نیازی نے انجام دیے۔
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام الفرید میرج لان میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کے گجرے اور گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.