سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام 12 دسمبر 2014 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکا نے شماروں کی صورت میں درود پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
مورخہ 12 دسمبر 2014 بروز جمعتہ المبارک سے 15 دسمبر 2014 بروز سوموار تک یورپین ممالک کے اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے صدور، ناظم و اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یورپ سے متعلقہ تمام ممالک میں موجود تنظیمی معاملات کو فعال بنانے اور بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، مزید یہ کہ یونان کے موجودہ معاشی حالات، یونان کے تنظیمی حوالہ جات سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 11اور 12 دسمبر 2014 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن یورپ کی ملکی تننظیمات کے صدور و ناظمین جمعہ کے روز ایتھنز (یونان) پہنچے، ان ممالک میں سپین، فرانس، ہالینڈ، جرمنی ناروے، ڈنمارک اور بیلجیم شامل، ایتھنز کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال مقامی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران نے کیا۔
انٹرنیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پیس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی EGM یو ایس اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولیم رابنسن تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مذاہب عالم کے مابین ہم آہنگی، برداشت، رواداری، قیام امن و محبت اور احترام انسانیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں پر پیس ایوارڈ دیا گیا۔
9 دسمبر 2014ء بروز منگل کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے وائس پرنسپل علامہ صادق قریشی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور کالج آف شریعہ کے دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علامہ صادق قریشی کی خدمات پر ان کے لیے گولڈ میڈل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیرِ عالم کے ٹائٹل کا اعلان کیا۔
سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’بین المذاہب رواداری اور برداشت کے فروغ‘‘ کے عنوان سے دربار سید شاہ جمال قادری لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے میزبان ڈائریکٹر سینٹر فار ہیومن رائٹس سیمسن اور ارون کمار کندنانی تھے۔ تقریب میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
مورخہ 7 دسمبر 2014ء منہاج القرآن مانچسٹر کے زیراہتمام عظیم الشان محفل ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد احمد القادری، محمد شہباز وارثی، محمد اشفاق وارثی، محمد زین اور محمد کبیر نے حاصل کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے اپنے خوبصورت انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس نے سامعین کو اشک بار کر دیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ جلد صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کرینگے، امریکا جانے کے لئے ایئر پورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیماری اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے، صحت یابی کے بعد عوام میں واپس آئیں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے علاج کیلئے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک جس جدوجہد میں شامل نہیں ہو گی کوئی جدوجہد اس نظام کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی، اس کیلئے تمام پارٹیز اور تمام قوتوں کو ملکر مشترکہ پلیٹ فارم سے کوششیں کرنا ہو گی۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن اور حکومتی رویے کے حو الے سے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کسی مغالطے میں نہ رہیں ہم یہ بات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ ان کے حکم اور اجازت کے بغیر پولیس 12 گھنٹے تک نہتے اور معصوم شہریوں پر گولیاں برسا سکتی ہے یا لاشیں گرا سکتی ہے؟
منہاج القرآن مرکز مانچسٹر میں محفل حلقہ درود کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ محمد ہارون عباسی الازہری نے خصوصی خطاب کیا اور درود و سلام کی فضلیت پر خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مردوخواتین میں حلقہ درود کی اس محفل میں شرکت کی۔ محفل کے آخرمیں اعلان کیا گیا کہ حلقہ درود کی محفل آج سے ہر ہفتے بدھ والے دن مرکز منہاج القرآن مانچسٹر میں ہونگی۔
منہاج القرآن کے ہونہار طالعبلم اور جامعۃ الازہر سے فارغ التحصیل علامہ محمد ہارون عباسی الازہری محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے حکم پر برطانیہ پہنچ گئے جہاں پر وہ منہاج القرآن مانچسٹر میں تحریکی خدمات سرانجام دیں گے۔ لندن پہنچنے پر ڈائریکٹر منہاج القرآن علامہ ذیشان بغدادی، غلام نبی، علی محمد اور دیگر احباب نے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن میں ان کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر تھرپارکر کے علاقوں کا مکمل سروے کیا ہے۔ متاثرین کو راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانے کے ساتھ ساتھ 1000 واٹر پمپس کی انسٹالیشن کیلئے فوری اور ہنگامی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام دریا خان میں کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف اور ڈویژنل کوآرڈیینٹر ضمیر مصطفوی نے کی۔ ریلی میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام کے خاتمے تک ایم ایس ایم ہراول دستے کے طور پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرنیو جرسی میں امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں 29 نومبر 2014 کو عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت حافط معاذ اور حافط غلام مصطفی نے حاصل کی، نقابت کے فرائض علامہ شریف کمالوی نے ادا کئے۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے محمد اقبال، محمد شکیل، منظور الٰہی، شوکت شیخ اور شیخ سلیم نے اپنی حاضری لگوائی۔
اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں طلبہ کو تلقین کی کہ وہ سپانش زبان کو اپنے روزگار کی تلاش کے لئے بھی استعمال کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لئے بھی استعمال کریں اور ہسپانوی زبان سیکھنے کے عمل کو مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں، انہوں نے طلبہ کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کلاس کے بعد بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سے اپنی وابستگی قائم رکھیں اور تحریک کے بارے مزید معلومات کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.