سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹرطاہر القادری دلے والا دھرنے میں پہنچ گئے، کہتے ہیں پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آ گیا ہے۔ علالت کے باوجود دھرنے میں شریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھکر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چند جاگیرداروں اور لٹیروں کے قبضے میں آگیا ہے، انیس سو ستر میں بھٹو نے غریبوں کی آواز بلند کی اور غریبوں کو شعور دیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت آئی تو پہلے مہینے پانی، بجلی، گیس کے آدھے بل غریب عوام کو ملیں گے۔ 90 دن کے اندر اندر ڈپو قائم کیے جائینگے جہاں غریب شہریوں کو آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، کپڑا، تیل آدھی قیمت پر ملے گا۔ ہائیکورٹ کا بنچ ضلع اور سپریم کورٹ کا بنچ ڈویژن کی سطح پر قائم ہو گا۔ سیشن جج کی عدالتیں تحصیل کی سطح پر لگیں گی، بلدیاتی نظام کو اتنا مضبوط بنا دینگے کہ ایم این اے اور ایم پی اے ان پر رشک کرینگے۔ زیادتی کی صورت میں ایس ایچ او 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہا تو نوکری سے جائے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھکر کے جمیل سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہوچکا، حکمران خزانہ لوٹتے اور قانون توڑتے ہیں، اب طاقتوروں سے حق چھیننے کا وقت آ گیا، ضمانت دیتا ہوں دو تہائی اکثریت دیں، دہشتگردی، فرقہ واریت ختم کر کے قوم کو تسبیح کے ایک دانے میں پرو دونگا، شیعہ سنی اور فرقہ واریت کی بات کرنے والے کو مسترد کر دیں، ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، انقلاب کے بعد سب سے زیادہ طاقتور اقلیتیں اور وہ طبقات ہونگے جو آج سب سے زیادہ کمزور ہیں۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ حکومت کا دہشتگردوں سے مک مکاہے، سرتاج عزیز نے اپنے بیان سے آدھے دہشتگردوں کی حمایت کا اعلان کرکے آپریشن ضرب عضب کی پشت پر چھرا گھونپا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جوڈیشل کمیشن نے پنجاب حکومت کو مجرم قرار دیا لیکن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کے لئے حکومت نے حکم امتناعی لیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی انصاف کا قتل، ظلم، خیانت اور مقتولوں و شہدا کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بھکر کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج کلور کوٹ میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی عہدیداران اور گورنمنٹ کالج کلور کوٹ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری رنگ روڈ، ہربنس پورہ، دھرم پورہ اور مال روڈ سے ہو کر جلوس کی شکل میں داتا دربار پہنچیں گے۔ لاہور پولیس نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عوامی تحریک کے عہدیداروں کو آگاہ کردیا ہے تاہم عوامی تحریک کا کہنا ہے طےشدہ پروگرام پر ہی عمل ہوگا، پروگرام تبدیل نہیں کرسکتے۔
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری لاہور ائیرپورٹ سے داتا دربار کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وطن واپسی پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری لنک روڈ، ہربنس پورہ، مغل پورہ اور مال روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پر حاضری کے لیے پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا وفد داتا دربار پر حاضری کے بعد ماڈل ٹاؤن پہنچے گا۔
بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ کارکنان کے ساتھ عام شہری بھی بڑی تعداد میں ہمارے قافلے کے ساتھ ہے اور اب یہ عوام کا سمندر بن چکا ہے جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں دیر ہو رہی ہے، ہم سب سے پہلے داتا دربار پر جا کر حاضری دیں گے اور پھر اپنی رہائش گاہ جائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے داتا دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اپنے قائد کے ہمراہ تھی، عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں کہ گلی گلی جا کر سوئی ہوئی قوم کو جگائیں گے۔ لاہور میں ایرپورٹ سے قافلے کی صورت میں طاہرالقادری داتا دربار پہنچے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی، طاہر القادری مال روڈ سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچنے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ 23 جون کو جب پاکستان آیا تھا تو کارکنوں کا خون بہتا دیکھا اب انصاف کا خون ہورہا ہے، شہداء کے ورثاء کی تائید سے محروم جے آئی ٹی اور ریویو کمیشن عدل و انصاف کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے، حکمرانوں سے کہا تھا خیبرپختونخوا سے کسی کو بھی سربراہ بنا لیں مگر حکومت اپنی ہر کمٹمنٹ سے بھاگی، حکومت کے دئیے ہوئے سندھ کے ایک افسر کے نام پر ہم نے اتفاق کیا تو حکمران اس سے بھی منحرف ہو گئے، پنجاب پولیس قاتل ہے، قاتلوں کی تفتیش کیسے مان لیں۔
سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سانحہ کوٹ رادھا کشن سے عالم اسلام، پاکستان اور انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سانحہ کوٹ رادھا کشن، کلارک آباد کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان میں کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت پر حملہ انہوں نے نہیں کروایا بلکہ یہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی اور حملہ آور پی ٹی وی ہی کے ملازمین تھے۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ میں پناہ لی۔
لندن: ڈاکٹر طاہرالقادری نے پی ٹی آئی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی، کہتے ہیں ہماری منزل اور مقصد ایک ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عمران خان سےاختلاف کی خبروں کی مذمت کرتاہوں، تحریک انصاف سےکوئی اختلاف نہیں منزل ایک ہے، خطاب میں عمران خان سےالگ ہونےکا نہیں کہا تھا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوصلہ ہارنے والے نہیں، نظام اور حکومت گرانے کیلئے صرف حکمت عملی بدلی ہے۔ انہوں نے ایک موقع پر کہا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی آرام طلب نافرمان قوم من و سلویٰ کھاتی تھی، سری پائے، نہاری اور لسی پر خوش تھی ان کے ہلکے پھلکے انداز گفتگو پر شرکائے کنونشن نے قہقہے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ لندن کے ساؤتھ ہال میں ورکنگ ڈے کے باوجود 2000 سے زائد کارکن اور UK میں مقیم پاکستانی شہری شریک ہوئے۔ حال کھچا کھچ بھر گیا۔
ندن (آواز) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میری واپسی حکومت پاکستان اور ڈیل کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو کیا اشتہاری قرار دیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ دورہ پر آج کینڈا سے برطانیہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہیتھرو ائیر پورٹ پر پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے مرکزی عہدیداران اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.