سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 5 ماہ مکمل ہوجانے پر حکومتی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونیوالے جوانوں، خواتین، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے اور قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام ملک کے تمام بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، گجرات اور جہلم میں پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ہزاروں خواتین نے بینرز، کتبے اور پھول اٹھا کر شہداء کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین نے شیخوپورہ اور مریدکے کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 2 شہداء کے ورثاء کیلئے گھروں کی تعمیر نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر اور جرات مند انقلابی کارکنوں کے ورثاء نے دیت کے نام پر حکومتی لالچ ٹھکرا کر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا اور تحریک سے وفاداری نبھانے کا حق ادا کیا، ہم بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، جرات مند کارکنوں نے حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ شہداء کے خون کا معاوضہ نہیں بدلہ لیا جائیگا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی گئی، 12گھنٹے گولیاں چلائی گئیں، لاشیں گرائی گئیں، خون بہایا گیا، پنجاب حکومت کی بنائی گئی ’’پاکٹ جنتری‘‘ JIT کو مسترد کرتے ہیں۔ سیاسی جرگہ نے بھی ہمارے اعتماد کی غیر جانبدار JIT پر اتفاق کیا تھا جس سے حکمران منحرف ہو گئے، انہوں نے کہاکہ جب تک میاں شہباز شریف استعفیٰ نہیں دیتے انصاف نہیں ملے گا۔ یہ دونوں بھائی قاتل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ عبد الرزاق چیمہ شریف خاندان کا فیملی فرینڈ ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام سابق صدر UOG کے اعزاز میں فیئرویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ پارٹی میں ایم ایس ایم کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی اور شکیل وڑائچ کی خدمات کو سراہا۔ ضلعی صدر احسن ایاز نے کہا کہ ایم ایس ایم کے شجر کی گجرات یونیورسٹی میں آبیاری کرنے میں شکیل وڑائچ کا مثالی کردار ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین نے لاہور پریس کلب کے باہر عیسائی برادری کی جانب سے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے پاکستان بھر کے طلبہ کی جانب سے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اور شمع کو زندہ جلانے والے اسی بھٹے پرسرعام پھانسی کے حقدار ہیں۔اقلیتی برادری کیساتھ ایسے واقعات پاکستان کے عالمی امیج پر بدترین داغ ہیں۔
یو آر آئی پاکستان (URI)، پاکستان عوامی تحریک مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم اور پیس سنٹر لاہور کے تحت سانحہ کوٹ رادھا کشن کے متاثرین شہزاد مسیح اور شمع بی بی کی یاد میں لاہور پریس کلب کے سامنے بین المذاہب دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خواتین کی اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے دعائیہ تقریب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوٹ رادھا کشن میں شہزاد مسیح اور شمع بی بی کے سفاکانہ قتل پر ہر پاکستانی دکھی ہے ہم اس پر تشدد کارروائی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتار ی جاری ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان عرفان یوسف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کو ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بربریت نظر کیوں نہیں آتی؟ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو کب انصاف ملے گا؟ انصاف کیلئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف عدلیہ حکومتی آلہ کار نہ بنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام سلام یا حسین (علیہ السلام) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسرا نے کی۔ اس موقع پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر پرمغز اور مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین سے ہمیں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پہلے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن کا 8 نومبر سے 16 نومبر تک 8 روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورہ میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سانحہ ماڈل ٹاؤن، 10 اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید و گرفتار ہونیوالے کارکنان کے گھروں میں گے اور ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رانا محمد ادریس قادری اور میاں عبدالقادر بھی تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور ممبر سازی مہم کا جائزہ بھی لیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈلاس میں منعقدہ کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شب خون میں القاعدہ یا طالبان نہیں ریاستی مشینری ملوث تھی۔ ملک بیچ کر حکومت چلانا کونسا معاشی ویثرن ہے، پرائیوٹائزیشن کمیشن ن لیگ کے ورکروں پر مشتمل ہے دنیا کے کسی اور جمہوری ملک میں اسکا تصور بھی نا ممکن ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر پہلاکام قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار لگا نے والا کرتی ہے، نواز شریف نے اپنے پہلے دو ادوار میں 62 کے قریب قومی اداروں کو بیچا، اب 38 کے قریب قومی اثاثے بیچنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنشنل و پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، ڈاکٹر اقبال نور صدر پاکستان عوامی تحریک راوی ٹاؤن، ناظم ویلفیئر لاہور ثناء اللہ خان، ویمن لیگ لاہور کی رہنما محترمہ رخسانہ اقبال، عنبرین سہیل، ناظمہ ایم ایس ایم لاہور رامین اقبال، ریحانہ اقبال اور زارا احمد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے اور مکار حکمرانوں پر سوچ سمجھ کر اعتبار کریں، جوڈیشل کمیشن بنانا اور پھر ان کی رپورٹس کو تسلیم نہ کرنا ان کیلئے معمول کی بات ہے۔ ان حکمرانوں کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں، اسی لیے ہم نے انکی کسی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کی بجائے از خود فیصلہ کے تحت دھرنے کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا اور اب عوامی دباؤ کے ذریعے انہیں آئین، قانون اور انصاف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے۔ 30 اور 31 اگست کی رات ریاستی اداروں نے زہریلی گیس کی شیلنگ میرے سمیت ہمارے ہزاروں کارکنان پر کی جس کے مضر اثرات سے ابھی تک ہم باہر نہیں نکل سکے، ان تکلیفوں کی کوئی پرواہ نہیں، انقلاب کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے۔
علامہ عبدالستار سراج (نائب امیر منہاج یورپین کونسل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ پیش آنے کی اصل وجہ یذیدی نظام اور سسٹم ہی تھا جس نے اسلامی اقدار کو پامال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ایک نیا غیر اسلامی نظام لانے کی کوشش کر رہا تھا جس میں غیر مشاورتی عمل، کرپشن، خواتین کے حقوق کی پامالی، بادشاہی اقدامات، عام اور غریب عوام کے ساتھ برا رویہ، اپنے عزیز و اقارب کو حکومتی عہدوں سے نوازنا اور سب سے بڑھ کر اہل بیت اطہار کے گھرانے سے ناجائز سلوک اور بغاوت تھی۔
کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ محمد ادریس الازہری نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے جانے کے بعد میں آپ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ایک قرآن اور دوسری اہل بیت، ان دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھام کر رکھنے میں ہی ہماری نجات اور آخرت کی کامیابی ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
خون دور کی بات کارکنوں کے پسینے کا بھی سودا نہیں ہو سکتا، شہید کارکنوں کا قصاص ہر صورت لیا جائیگا۔ سانحہ واہگہ بارڈر دہشت گردی کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، جنہیں عوام کے جان مال کی کوئی پروا نہیں، حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، ظالموں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دلوا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن اور سانحہ واہگہ بارڈر دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.