سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
فیصل آباد روانہ ہونے سے قبل اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ نے کارکنوں کے صبر، استقامت اور جدو جہد کو عظیم کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ انقلابی دھرنے کو 60 دن مکمل ہوگئے ہیں اور اب یہ انقلابی دھرنا آج اپنی کامیابی کے اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، جس کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد میں ہوگا، ہمارا دھرنا ایک جگہ بیٹھنے سے عبارت نہیں تھا، ہمیں اس ملک کے نظام کو بدلنا ہے اور ہم اسے بدل کر دم لیں گے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے ادارے خسارے میں چل رہے ہیں اس حکومت کا پورا نظام کرپٹ ہے، حکمران میرٹ پر سرکاری نوکریاں نہیں دیتے اور لاکھوں کی تنخواہ پر سفارشی لوگوں کو بٹھا دیتے ہیں جس پر عوام کو سوال پوچھنے کا پورا حق ہے کہ سرکاری ملازمت کا میرٹ کیا ہے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور انجینئرز کو بھی لاکھوں میں تنخواہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ستونوں میں سے کرپشن بھی ایک ستون بن چکا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو صدارتی طرز حکومت کی ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک برسراقتدار آکر ملک میں صدارتی جمہوریت رائج کرے گی۔ 2011ء میں سیلاب کے لئے 55 ارب روپے سیلاب سے ہونے والے نقصان سے روک تھام کے لئے مختص کئے گئے، مگر عملاً کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ موجودہ سیلاب کے متاثرین کی جو امداد کی جارہی ہے اس سے آئندہ کے لئے بیج بھی نہیں خریدے جاسکتے، نقصان کا ازالہ اور آباد کاری کیسے ہوگی، حکمران فقط فوٹو سیشن کے لئے سیلاب زدہ علاقوں میں جاتے ہیں
منہاج القرآن انٹر نیشنل نیوجرسی امریکہ کے صدر محمد امجد کے بڑے بھائی محمد افضل چشتی مورخہ 10 اکتوبر 2014 کو نیویارک میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے علاوہ مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران نے محمد امجد کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
مسجد البلال ویانا کی انتظامیہ کے خادم اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم اورحاجی نعیم رضا قادری کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر اُن کے اعزاز میں11 اکتوبر ہفتہ بعد از نماز مغرب مسجد البلال میں ذکرکی محفل کے بعد ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سربراہ مجلس وحدۃ المسلمین علامہ ناصر عباس، اجمل وزیرخان، احمد رضا قصوری اور دیگر قائدین تحریک انصاف و پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ ہزارہا انقلابیوں اور آزادی مارچ کے شرکا نے شاہراہ دستور پر نماز عیدالاضحی ادا کی۔
اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شاہراہ دستور پر عظیم الشان تقریب یوم تاسیس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ایم ایس ایم کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی کیبنٹ کے ساتھ کیک کاٹا۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مشن میں نیو کلیئس کی جگہ رکھتی ہے۔
منہاج القرآن پبلی کیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوکت علی قادری 14 اگست 2014 کو انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ یاد رہے شوکت علی قادری شیخ الاسلام کے اوائل دور کے رفقا میں سے ہیں، وہ 1996 سے مرکز پر پبلی کیشنز کے شعبہ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے، جبکہ اس سے قبل تحریک منہاج القرآن راولپنڈی تنظیم میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔
امسال اجتماعی قربانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کی جا رہی ہے ان میں حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، اٹھارہ ہزاری، لاہور اور اندرون سندھ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیمیں اور رضاکاران قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب اور غریب بستیوں میں تقسیم کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک پسرور سے تعلق رکھنے والے اللہ دتہ جو اپنی فیملی کے ہمراہ اگست کے آغاز سے انقلاب مارچ کا حصہ ہے۔ آج صبح پمز ہسپتال اسلام آباد میں اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بچی کی پیدائش پر اہل خانہ کو مبارکباد دی اور اپنے ہاتھ سے شہد پلایا۔ انہوں نے بچی کا نام کنیز فاطمہ رکھا، بچی اور اس کے والدین کی دارازی عمروصحت کی دعا کی۔ بچی کے والد اللہ دتہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انقلاب تک یہاں سے واپس نہیں جائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر سپریم کورٹ میں زیر سماعت ماورائے آئین اقدام کیس کے سلسلے میں نیا جواب داخل کرایا ہے جس میں عدالت عظمٰی کے سامنے 14 سوالات رکھے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے اس کی قانونی حیثیت کیا ہے، کیا سیاسی جماعتوں میں احتساب کو کوئی نظام ہے؟
اسلام آباد: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک میں انقلاب لانے کے لیے وہ شہر شہر گاؤں گاؤں جائیں گے شہریوں کو گھروں سے نکال کر انقلاب مارچ کا حصہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بھی بدل گئی ہیں۔ بلاول کارکنوں سے معافی مانگ رہے ہیں ، خورشید شاہ بھی مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی برابر تقسیم نہیں، صحت پر جی ڈی پی کا 1 فیصد اور تعلیم پر صرف 2 فیصد خرچ ہو رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان کا گراف ہر سال نیچے گر رہا ہے۔ غریبوں کو انصاف کیلئے کئی سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ غربت صدقہ خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بھکر اور گوجرہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور انکے گھر والوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت کیا چاہتی ہے؟
اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے پوری قوم کے ہاتھ میں کشکول تھما دیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد رنگ لا رہی ہے ایک فقیر آواز لگا رہا تھا کہ اللہ کے نام پر دو، گو نواز گو۔ جس پر عوام نے اس پر پیسوں کی بارش کر دی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا ہونہار طالب علم اللہ وسایا کی ایف اے کے امتحان میں لاہور بورڈ ٹاپ کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات، اسی دوران لاہور بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نے بھی اپنے اساتذہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور صابر حسین نقشبندی کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کر رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.