سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکمرانوں کے راز جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی بات نہیں کرتا، کالے دھندے بارے ابھی تک 18 کروڑ عوام کو کوئی خبر نہیں کہ حکمران بلیک منی کو وائٹ کیسے کرتے ہیں قوم کو کرپٹ لیڈر لوٹ کر کھا گئے۔ یہ انقلاب مارچ کا اثر ہے کہ قوم جاگ اٹھی، شرکاء دھرنا کی قربانیاں اور محنت رائیگاں نہیں جائے گی، سلطنت پر قابض مافیا کا سیاسی مستقبل تاریک ہے
وزیراعظم میاں نواز شریف جہاں بھی گئے گو نواز گو کے نعروں کے نعرے ان کے ساتھ ساتھ رہے، لندن کے بعد اب نیویارک میں بھی گو نواز گو کے نعروں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور جنرل اسمبلی سے ان کے خطاب کے موقع پر یو این کے صدر دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مورخہ 26 ستمبر 2014ء کو پاکستانی وزیراعظم کے خلاف اس احتجاج میں شریک لوگوں نے "نو نواز نو" کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے، نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے تک یہ نعرہ اسی شدت سے گونجتا رہے گا۔ حکمران بے حس ہوچکے، فیصل آباد میں نوجوان نے بجلی کا بل ادا کرنے کیلئے اپنا خون بیچا۔ سرکاری ملازمتوں پر سے پابندی اٹھانے کے باوجود یہ نوکریاں غریبوں کو نہیں، ایم این ایز کو ملیں گی، اب ملازمتوں کا کاروبار ہو گا، ہر ایم این اے کو ملازمتیں بیچنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ہمارے گرفتار کارکن رہائی کے بعد گھر جانے کے بجائے انقلاب مارچ کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے سیدھا یہاں پر آئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ بجلی کے بل زیادہ آئے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھرنا 40 دن چلے گا، اس کے بعد حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونی امداد اور کرپشن ثابت ہونے پر سزائے موت کا قانون بنائے، ہم پر بیرونی ایجنسیوں سے پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کروانے کے لئے عدالتی کمیشن بنا لے یا بین الاقوامی کمیشن سے انکوائری کروالے، ایک روپے کی امداد ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائے۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف یوکرین اور لیبیا کے وزیراعظم کی طرح استعفیٰ دے دیں کیونکہ ہزاروں لوگ 35 روز سے ان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور اگر نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پھر لوگ انہیں نکال باہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی اپوزیشن بینچوں پر کوئی رکن دکھائی نہیں دیتا۔
اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ظلم، جبر اور بربریت کی حد کردی ہے، ہمارے کارکنوں پر گولیاں ماری گئیں اور ریکارڈ کو چھپانے کے لئے ان کی گولیاں نکالی ہی نہیں گئیں کیونکہ پمز میں مسلم لیگ (ن) کا قبضہ ہے، اسپتال کے سربراہ کے بھائی اور بھابھی لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ ان کے ذاتی محافظوں کو بھی گرفتار کرکے ان پر پی ٹی وی پر حملے کا الزام لگایا ہے حالانکہ وہ اس وقت ان کی ذاتی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ ایک جانب حکومت دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرتی ہے اور دوسری جانب ہمارے سیکیورٹی گارڈز بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں تاکہ ہماری جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کمزور پڑ جائیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نواز شریف کی حکومت خود دہشتگردی کروانا چاہتی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سیلاب میں اپنی زمینیں بچانے کے لیے طاقتوروں نے بند توڑ ڈالے اور غریبوں کو برباد کردیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے اپنی تقریر میں پولیس والوں کو بھی وارننگ دی۔
اسلام آباد میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات معطل کردیے ہیں، ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف کارکن گرفتار ہو رہے ہیں، تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، حکمرانوں کی میٹنگز کی تفصیلات مجھ تک پہنچتی ہیں،
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور (منہاج یونیورسٹی) کے ہونہار طالبعلم اللہ وسایا ولد محمد منیر نے لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2014ء میں بورڈ رولنمبر 626627 کے تحت 954 نمبر لیکر آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے اسلام آباد، راولپنڈی کے علماء کے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے دھرنے میں ملاقات کی اور سفر انقلاب میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر میر اشتیاق ایڈووکیٹ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد آئینی، قانونی اور جمہوری ہے۔ علماء کرام ہر قدم پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی پر مبنی ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ اشتیاق نے ایک اعلامیے میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران مجبور نہ کریں، اعلان جنگ کردیا تو یہ نہیں دیکھیں گے کہ سامنے کون ہے، حکمرانوں کا حال قذافی والا ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ غیر آئینی، غیرجمہوری، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہیں انھیں ختم کر دیا جائے،
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آئین میں 21 ویں آئینی ترمیم کر دو کہ حکمران کاکسی کا قتل کریں تو پرچہ نہ ہو، دھرنا ختم کر کے واپس چلے جائیں گے۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پارلیمینٹ میں بیٹھے اراکین اپنے آپ کو عوام کا نمائندہ کہتے ہیں لیکن کسی نے بھی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بات نہیں کی۔
ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ نظام کی تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن نہیں، انقلابی تحریک کی ضرورت ہے، پارلیمانی ممبران نے 200 فیصدی تنخواہیں بڑھائیں، غریب عوام کی صرف 10 فیصد، لعنت ایسی دولت پر ممبران اسمبلی کو ملے اور غریب کو نہیں، پارلیمنٹ غیرقانونی اور غیرجمہوری ہے، ہم اعلان جنگ کرسکتے ہیں، پھر جو بھی سامنے آئے گا بہہ جائے گا، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے خواہ ہماری لاشیں گرجائیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.