سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور میرا ایجنڈا ایک ہوجائے تو انقلاب کی مشترکہ تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عید کے بعد انقلاب کی طرف گامزن ہوں گے، پاکستان عوامی تحریک کا ایجنڈا ظالم اور استحصالی نظام کیخلاف ہے، عمران خان اس ایجنڈے کے ساتھ ہوجائیں تو مارچ کی تاریخ کا مشترکہ اعلان بھی ہوسکتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے لیے یونین کونسل جادہ، کوٹلہ فقیر، محمدی چوک اور بوکن میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا، جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان محافل میں پر شہداء کی بلندئ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مرکزی کیبنٹ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ورکنگ کی رپورٹ لی اور مخصوص امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس کی کاروئی رات گئے جاری رہی۔ آخر میں صدر پاکستان عوامی تحریک رحیق احمد عباسی نے بھی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ سے ملاقات کی اور انقلاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام پاکستان آرمی اور آپریشن ضرب عضب (ضرب حق ) کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری، تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم ناصرمحمود مان نے کی۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید کے بڑے بھائی اور محمد نواز شریف منہاجین کے چچا جان حضرت بابا نور محمد قادری نوشاہی (سجادہ نشین بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی ) کی رسم چہلم موڑ الہ آباد کے نواحی گاؤں رسول پور پولیکے میں آستانہ عالیہ حضرت بابا ولی محمد سرکار قادری نوشاہی پر منعقد ہوئی، جس میں عقیدت مندوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم حضرت بابا نو ر محمد قادری نوشاہی مورخہ 15 اپریل 2013ء کو روڈ ایکسڈنٹ میں انتقال کر گئے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین وزیرستان (IDPS) کیلئے 12ہزار خوراک کے پیکٹ 14ٹرکوں کے ذریعے روانہ کر دئیے۔ 14 ٹرکوں کے اس قافلے کو ڈاکٹر طاہرالقادری اورانکے بیٹے ڈاکٹرحسن محی الدین نے دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک حسب روایات مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج اور متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیاں قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور فوج پوری قوم کا فخر ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کوئٹہ کے عہدیداروں نےسیدمحمد رضاء (ایم۔ پی۔ اے) سیکریٹری جنرل سید عباس علی، سیکریٹری سیاسیات رشید طوری، محمد کامران مہدی مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی دفترکوئٹہ میں ملاقات کی ملکی صورت حال اور سانحہ ماڈل ٹائون کی مکمل بریفنگ دی گئی۔
صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدر و بانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان محمد نعیم چوہدری نے کم و بیش 70 سے زائد یتیموں اور بیوہ خواتین کو خصوصی رمضان پیکج دیا۔ اس موقع ہر منہاج ویمن لیگ کی صدر باجی رخسانہ اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے پرنسپل محمد اظہر زاہد قادری اور اسٹاف بھی موجود تھا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کے 60 شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سیالکوٹ میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
شہدائے انقلاب کو خراج تحسین پیش کرنے، ان کی یاد میں موم بتیاں جلانے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ساتھ اظہار تعزیت کے لیے پاکستان قومی مسیحا پارٹی کے عہدیداران نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر یادگار شہداء پر حاضری دی۔ انہوں نے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کی یاد میں موم بتیاں جلا کر اس بات کا عہد کیا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائےگا اور اس ملک میں عوامی انقلاب ضرور آّئے گا۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام شہدائے انقلاب کے لیے تین روزہ سوگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے اظہار تعزیت کیا اور حکومت پنجاب کی ریاستی دہشتگردی و غنڈا گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے کارکنان یہ عہد کیا کہ ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے مگر اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2014ء کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک چکوال کے عہدیداران اور کارکنان مردوخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغا تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2014ء کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک ک عہدیداران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کے بڑے شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لاہور میں ایوان اقبال تا پریس کلب موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے پاک افواج کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے حق میں اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد، راولپنڈی کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.