سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے فوری طور پر خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیج رہی ہے، جس میں تمام ضروری اشیاء شامل ہوں گی جو KPK حکومت اور فضائی آرمی کے کمانڈروں کی مشاورت اور رہنمائی سے تقسیم کئے جائیں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے 5 جماعتوں کا سربراہی اجلاس کل بلا لیا۔ زرائع
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر 29 جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت ہونے والے ہم خیال جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا ہے، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے یک نکاتی ایجنڈا پر اے پی سی بلائی گئی ہے، جس میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
17 جون کو پیش آنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران کے بحالی کے لیے منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کوشاں ہے۔ اب تک سوا سو سے زائد افراد کے علاج معالجے اور روز مرہ کی تمام ضروریات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عوامی تحریک کے کارکنوں میں سے کوئی مسلح نہیں تھا: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کو جہاد قرار دے دیا، آئی ڈی پیز کیلئے بھی امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا، علامہ صاحب کہتے ہیں کہ لاہور میں پولیس ریاستی دہشت گردی کیلئے استعمال کی گئی، شہاز شریف کو قتل و غارت گری کا جواب دینا ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے۔ پاکستان کو خارجی اور داخلی دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم فوج کی نظریاتی، سیاسی، اخلاقی اور روحانی حمایت کرے۔ آئی ڈی پیز کیلئے فور ی طور پر خوراک اور ادویات کے 25 ہزار پیکٹ بھیج رہے ہیں، جلد کیمپس کا دورہ کرونگا۔ صوبائی حکومتیں بجٹ میں آئی ڈی پیز کے باعزت قیام اور باوقار بحالی کیلئے فنڈز مختص کریں۔ پنجاب پولیس نے پر امن کارکنوں پر تاریخ کی بد ترین ریاستی دہشت گردی کی ہے۔ قاتل اعلیٰ اور وزیراعظم بتائیں پولیس گاڑیوں میں سادہ لباس والے سینکڑوں گلو بٹ کیوں بھیجے۔
پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نیت صاف ہو تو مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ضرورت پڑی تو آئندہ بھی کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے ، افواج پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے ، پاک فوج اتنا حق رکھتی ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اس کی حمایت کرے ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن (17 جون) کے شہداء کی تعداد 14 ہوگئی۔ یاد رہے 17 جون کو پنجاب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نہتے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 10 کارکنان موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے 40 کے قریب شدید زخمی تھے۔ جناح ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں سے سرگودھا کے خاور نوید اور چکوال کے محمد رضوان کے بعد اب مریدکے کے شہباز مصطفوی شہید ہوچکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2104 کو سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے خلاف تحریک منھاج القرآن یونان کی طرف سے سفارتخانہ پاکستان یونان کے سامنے حکومتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جس میں یونان کی مرکزی قیادت سمیت منہاج القرآن کے تمام فورمز، پاکستان عوامی تحریک، ذیلی مراکز، ویمن لیگ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے اگر اس نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب آج ہی آجائے گا۔ لندن سے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،وہ پُرامن طریقے سے لاہور آنا چاہتے ہیں، پھر بھی نجانے حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امن و امان خراب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، جس سے بھی رابطہ ہے میڈیا کے ذریعے ہی ہے۔
لندن......پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی انقلاب آجائے گا لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں.لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اپنایا تو انقلاب بھی آج آجائے گا۔ حکومت کو کس چیز سے خطرہ ہے؟ شہریوں کو آنے جانے سے روکا جا رہا ہے۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے پرجوش انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ’پرامن انداز میں پاکستان پہنچ کر لاہور جانا چاہتا ہوں۔‘ انھوں نے کہا کہ نہ دھرنا دیا جا رہا ہے اور نہ ہی اقتدار پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فوج کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے۔
17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19 جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
پاکستان عوامی تحریک کے شہدا کی تعزیت کرنیوالی اہم شخصیات (تصویری جھلکیاں)
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.