سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ویانا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیمات کی طرف سے پاکستان ایمبیسی کے سامنے 17 جون 2014 کو لاہور میں حکومتی ظلم و بربریت سے ڈاکٹرطاہرالقادری کے نہتے کارکنان کی 14 خواتین و مرد کی شہادت اور سینکڑوں شدید زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف تنظیمات کے نمائندگا ن، کارکنان نے پاکستان اور عوامی تحریک کے جھنڈے، احتجاجی نعروں پر مبنی کتبے اٹھائے ہوئے تھے
17 جون کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی سیدھی گولیوں کا نشانہ بننے والے14 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 20 جون 2014ء کو، کوپن ہیگن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام 17 جون 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پنجاب حکومت اور شریف برادران کی طرف سے کھلی دہشت گردی، بربریت اور فائرنگ کے خلاف پاکستان ایمبیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس ریاستی دہشتگردی کے خلاف یاد داشت پیش کی۔
گذشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر راجہ محمد فاروق بوجہ علالت انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین و دیگر سٹاف ممبران نے راجہ محمد فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
17 جون کو لاہور میں ریاستی دہشتگردی میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے معصوم اور نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے 14 افراد کو ابدی نیند سُلا دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اس ظُلم و ستم اور بربریت کی مثال کسی جمہوری معاشرے میں تو درکنار کسی آمریت کے دور میں بھی نہیں ملتی۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیر اہتما م ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے بھائیوں اور بہنوں کے درجات کی بلندی کیلئے دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃاللہ علیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور اُن شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے زیراہتمام ریاستی دہشت گردی اور پولیس کی غنڈہ گردی کے نتیجہ میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹائون کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت سید ابو دائود شاہ بخاری امیر تحریک ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف نے کی۔ ریلی میں شہر فرید کے نامور مذہبی، سیاسی و سماجی قائدین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے ہر فیصلہ اور لائحہ عمل پر لبیک کہنے کا اعلان کیا۔
درخواست برائے اندراج مقدمہ و کاروائی ضابطہ: شب درمیان 16/17 جون 2014 قریب 1:00بجے رات میں معہ حافظ محمد وقار ولد محمد اشرف اور محمد طیب ضیاء نورانی ولدممتاز احمد مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن واقع بمقام 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور موجود تھا۔ شور کی آواز سن کر باہرنکلے تودیکھا کہ پولیس کی بھاری نفری مسلح اسلحہ آتشیں، بلڈوزر، کرین اورلوڈر ٹرکوں کے ساتھ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے گھر کے اردگرد اکٹھے ہو رہے ہیں۔
17 جون 2014 کو رات کی تاریکی میں ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے کی رہائش گاہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور اس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد کی شہادت کے خلاف 19 جون 2014ء کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل، بارسلونا کے سامنے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا جس میں بارسلونا میں پاکستانیو ں کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمات کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
رمنی (ایم سی بی یورپ) برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گزشتہ دنوں برلن میں پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ماڈل ٹاؤن لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ پر پنجاب پولیس کے دھاوے، ظلم و بربریت، بے رحمانہ کاروائی اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ایک عظیم الشان اور بیحد کامیاب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوا برلن میں قائم تمام کشمیری و پاکستانی سیاسی، مذہبی، سماجی اور رفاہی تنظیمات کے نمائندے مظاہرے میں شامل تھے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، بعض وزرا، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر پولیس افسران قتل عام کی منصوبہ بندی اور ہزار ہا پولیس اہلکار قتل اور دہشت گردی میں شریک ہوئے۔ ہماری ایف آئی آر، کمیشن، گواہ اور تفتیش الیکٹرانک میڈیا ہے۔ 23جون کو عوام اور سول سوسائٹی کو استقبال میں شریک ہونے سے ڈرایا گیا ہے۔ سیاسی بد معاشی، دہشتگردی اور ظلم و جبریت کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔ ملک کو مقتل گاہ نہیں بننے دیں گے چند افسروں کو او ایس ڈی بنا کر زخمیوں اور شہداء کے میڈیکل ریکارڈ میں رد و بدل کی ذمہ داری دے دی گئی۔
کراچی میں دن کا اختتام اگر اوسطاً آٹھ لوگوں کی غیر فطری پرتشدد موت پر نہ ہو تو مقامی باشندے گھبرا جاتے ہیں کہ یا خدا خیر آج کا دن پرامن کیسے گزر گیا ضرور کل کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ شاید کراچی کی خونی فضا میں مسلسل سانس لینے کے سبب لاہور میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر میں خود کو اتنا افسردہ محسوس نہیں کر پا رہا جتنا باقی ملک بالعموم اور سوشل میڈیا بالخصوص ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین موجود تھے۔
17جون 2014ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ کے خلاف رات کی تاریکی میں پولیس گردی اور وہاں موجود کارکنان پر پولیس اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں منہاج القرآن کے مرکز سے رکاوٹیں ہٹانے اور پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میری آمد کے خوف سے کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے، رات کے اندھیرے میں پولیس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، ایسے دہشت گردانہ اقدامات انقلاب کو روک نہیں سکتے۔ ہم پرامن ہیں اور بدستور پرامن رہنا چاہتے ہیں، لیکن حکمران اپنی بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.