سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کے زیر انتظام سالانہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مرکز منہاج القرآن اباراکی کین باندوشی میں منعقد ہوئی۔ 27 مئی 2014 کو منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں جاپان بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔تلاوت کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض عبدالھادی نے ادا کئے۔انڈیا کے نعت خوان شرافت علی نے عارفانہ کلام پیش کیا۔
اس موقع پر منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ انسانی علم کی صدیوں کی ترقی کے بعد آج سائنس جس بلندی پر ہے وہ بلا شبہ علم کی معراج ہے، لیکن انسان اس معراج پر پہنچ کر بھی نظام شمسی کے ایک سیارے کو پار نہیں کر سکا۔ اُس انسان کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمتوں کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے جو رات کے چند لمحوں میں مکان و لا مکان کی وسعتوں کو پار کر کے او ادنیٰ کے مقام قرب کی منزلیں طے کرگیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سفر معراج علم اور سائنس کی بھی معراج ہے۔
مورخہ 24 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن ریندی میں رانا محمد وقار خان (صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
26 مئی 2014ء بروز سوموار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے خطاب کیا، محفل میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منھاج القران انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محمد افضل (سینئررفیق تحریک منھاج القران ) کی رہائش پر 24 مئی 2014 کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل محترم محمد افضل کی صحت یابی پر شکرانے کے طور پر منعقد کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام تحصیل بھر میں مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 6 مختلف مقامات پر ورکرز کنونشن بذریعہ ویڈیو لنک دیکھایا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کے موقع پر تمام ورکرز میں بہت جوش و خروش پایا گیا جبکہ شیخ الاسلام کی جولائی میں آمد کے اعلان پر ورکرز جھوم اُٹھے اور شیخ الاسلام کے نعرے فضا میں گونجنے لگے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کو انقلاب کا لائحہ عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہر کارکن کل سے ہی میدان عمل میں کود پڑے۔ انہوں نے عوامی انقلاب کونسلز کے قیام کا اعلان کیا۔ گراس روٹ لیول پر ہر یونین کونسل میں 10 اَفراد پر مشتمل عوامی انقلاب کونسلز قائم کی جائیں گی۔ یہ دس افراد کارکنان اور کامریڈ کہلائیں گے جن پر ایک نگران ہوگا۔ 10 عوامی انقلاب کونسلز کا ہیڈ ناظم کہلائے گا، جس کے نیچے کل 110 افراد ہوں گے۔ 10 ناظمین کے اوپر صدر ہوگا اور ہر دس صدور پر ایک امیر مقرر ہوگا جس کے نیچے 10,000 سے زائد افراد ہوں گے۔
منہاج القرآن آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل ذکر و نعت کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ محمد نسیم، صدرمحمدنعیم رضا قادری ودیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
مورخہ 25 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کا 25 واں یوم تاسیس پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے 853 شہروں میں ہونے والے ورکرز کنونشنز سے براہ راست خطاب کیا۔ اس سلسلہ میں لودہراں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں 853 مقامات پرکنونشنز میں شریک لاکھوں کارکنوں کو 11 مئی کے کامیاب عوامی احتجاجی مظاہرے کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیرانتظام 25 مئی 2014 کی شام منہاج سنٹر ویانا میں شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ذکر و نعت کی محفل کاانعقاد کیاگیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سرپرست خواجہ محمد نسیم، صدر محمد نعیم رضا قادری و دیگر عہدیداران کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
لاہور : ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نمازی نکلیں گے تو سب گیدڑ بھاگ جائیں گے، ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت اسی سال ہوگی، حکمرانوں نے تمام وسائل لاہور میں اکھٹے کئے ہیں، انقلاب چند دنوں میں آئے گا۔ سماء کے پروگرام ہم لوگ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے ضرور نکلیں گے، لوگ جلد ان کے بت توڑ ڈالیں گے، دیوانے کا خواب کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا، انقلاب آیا تو حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔
گذشتہ دنوں منہاج یورپین کونسل کے صدرمحمداعجاز وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اوپل نے ہالینڈ میں مقامی تنظیم سازی کے مراحل کو نہایت خوش اسلوبی سے مقامی تاحیات ممبران کی مشاورت کے ساتھ مکمل کر تے ہوئے ایمسٹرڈیم، روٹرڈیم اور دی ہیگ کیلئے صدور کا اعلان کیا
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کی گیا۔ اجلاس کے آغاز پر تحصیل ناظم پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 11 مئی کے کامیاب پروگرام کے سلسلہ میں کارکنان کیلئے بھجوایا گیا مبارکباد کا لیٹر پڑھ کر سنایا اور شیخ الاسلام کے دیے گئے پیغام کے مطابق پرامن سبز انقلاب کی طلوع سحر تک اپنی کوششوں اور جدوجہد کو مزید تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
مورخہ 23 مئی 2014 سوات سے منتحب ہونے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر ممبر نیشنل اسمبلی، مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر میاں منیر اور مقامی کارکنوں کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، انکی آمد پر مجلس شورٰی ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (جن کا تعلق بھی سوات سے ہی ہے) نے سینئر تحریکی ساتھیوں کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل نے مشن کے فروغ کے لئے حکمت عملی اور مشن کے اگلے فیز پاکستان میں سبز انقلاب کی تیاری کے لئے مشاورت اور ٹارگٹس دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جو بات کہہ رہے تھے مفاد پرست ٹولہ ان کو سننے کی بجائے طرح طرح کے الزامات لگا رہا تھا۔ آج وقت ہے کہ ملک پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری درست کہتے تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.