سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
22 نومبر جاگو لاہور مہم کے چوتھے روز مصطفوی کارکنان نے لاہور کے مختلف مقامات پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس نظام کے خلاف ایک ہیں اور اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ یہ نظام ہی ہمارا اصل دشمن ہے جس کو بدلے بغیر تبدیلی کی ساری امیدوں پر پانی پھر جائے گا، طلبہ نے فٹ پاتھوں اور مختلف ٹاؤنز میں ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ (سپین) کے صدر بلال یوسف کے والد حاجی محمد اسلم پرویز مورخہ 22 نومبر 2012ء کو راولپنڈی (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ساتھیوں کے اعزا ز میں مورخہ 22 نومبر 2012 کو پرتکلف عشائیہ دیا جس میں قونصلر جنرل امتیاز اے قاضی نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 21 نومبر 2012ء بروز بدھ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سنٹرل فلیٹ لاہور میں ''جاگو لاہور مہم'' کے تحت ''پیغام حسین کانفرنس'' کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا۔ پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی شرکت نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ ایم ایس ایم سنٹرل فلیٹ کے کوآرڈینیٹرز عمران علی مصطفوی، فرقان علی مصطفوی، غضنفر علی مصطفوی، محمد رضا، راجا صدام عزیز اور عمیر مصطفوی کو علامہ صادق قریشی نے پروگرام کی کامیابی پر خصوصی مبارک باد دی۔
مورخہ 21 نومبر 2012ء بروز بدھ کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم کے تحت کوٹھا پنڈ، مون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر نے کی۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دوکان میں دعوت دی۔ تاجر برادری نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس کی قیادت سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ ممبر سنٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم محمد قاسم مرزا، صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے مورخہ 21 نومبر 2012ء کو چکوال کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مصطفوی ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں کثیر طلبہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیرِاہتمام 21 نومبر بروز بدھ دو مقامات پر سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی کانفرنس صبح 11:00 بجے سے دن 1:00 بجے تک آئی۔ایل۔ایم کالج دینہ میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نگران محترمہ شمائلہ عباس نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے علم کی منازل طے کر کے اپنی منزل کے حصول کی کوشش کرنے کی ترغیب دی۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یوسی بارہ، شکرگڑھ نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اور اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنے کے لیے بھی مہم جاری ہے۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کےزیراہتمام ایک عظیم الشان تربیتی و تنظیمی کنونشن گورنمنٹ پرائمری سکول چک 11جی ڈی بدھے والا میں منعقد ہوا۔گس کی صدارت ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو صاحب نے کی۔ کاروائی کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت تحصیل کے کوآرڈینیٹر عابد حسین حسنی منہاجین نے حاصل کی، جبکہ آقائے کل جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں عقیدت کے پھول عابد حسین حسنی منہاجین نے پیش کئے۔
23 دسمبر 2012ء کے عوامی استقبال کے سلسلے میں 20 نومبر 2012 کو نگران منہاج القرآن ویمن لیگ آزاد کشمیر محترمہ فریحہ خان نے کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس کی صدارت کی۔ نو منتخب عہدیداران نے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کنونشن کے سلسلے میں کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ایک روزہ تنظیمی دورے پر آزاد کشمیر تشریف لائے، جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران سے ملا قات کی۔ انہوں نے دورے کے آغاز میں آزاد کشمیر کی دو بڑی روحانی ہستیوں پیرا شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ اور رومئ کشمیر میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل راجہ جمیل اجمل اور مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام پیغام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا پروگرام مقامی میرج ہال میں کیا گیا، جس میں شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان میں کیا گیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ’مرج البحرین یلتقیان کی تفسیر‘ بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاون کراچی کے زیراہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام لیاری کراچی کے علاقے گلشن کالونی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی قائدین کے علاوہ علاقہ بھر سے تمام مکتبہ فکر کی سینکڑوں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
صوبائی سیکرٹری وزارت حقوق انسانی و اقلیتی امور حکومت پنجاب چوہدری جاوید اقبال سے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حقوق انسانی کے تحفظ و بین المذاہب رواداری کے عملی فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات اور ملکی سطح پر اقلیتی برادری کے ساتھ روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.