سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
20 نومبر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کی جاگو لاہور مہم کے دوسرے روز سنٹرل فلیٹ، ٹاؤن شپ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں۔ قافلے کی صورت میں مصطفوی کارکنان نے ہر دکان میں دعوت دی۔ اس دعوتی قافلے کی قیادت مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر اور جوائنٹ سیکرٹری بزم منہاج سید جمال احمد کاظمی نے کی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کا سال 2012 و 2013 بجٹ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا جنہیں وزیر اعظم پاکستان کے بورڈ کا ممبر نامزد کیا ہے۔ ممبر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس بورڈ میں سکھ، ہندو، مسیحی اور مسلم تمام مذاہب کی نمائندگی موجود ہے۔
13 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن سوئی ڈیرہ بگٹی کے زیراہتمام رپائش گاہ صدر تحریک منہاج القرآن سوئی حاجی محمد عارف عید ملن پاڑٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان بطور مہمان خصوصی الطاف حسین بابر نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں امیر تحریک سوئی حاجی فیض محمد حسینی، ناظم تحریک سوئی مولانا نسیم احمد حسینی، حافظ عبدالجبار، سینیئر نائب ناظم تحریک، گل گوہر بگٹی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سوئی، خالد محمود سومرو سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ، جمیل اسلم صدیقی ناطم مالیات، حاجی عبدالحفیظ ناظم نشر و اشاعت، جناب عاشق حسین، جناب محمد ارشد، پرویز اقبال، محمد بخش، مولا بخش بگٹی، محمد اقبال، محمد حفیظ، ندیم احمد، محمد حنیف بگٹی، جنید احمد اور مہر علی بگٹی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما محمد لطیف مدنی اور تحریک منہاج القرآن پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر عتیق چوہدری نے تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے مرکزی آفس میں ایک پُر ہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر سیاست نہیں ریاست بچانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اس مہم میں کرپٹ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنےکا کام بھی جاری و ساری ہے۔
مورخہ 19 ستمبر 2012ء سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے جاگو لاہور مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کی شروعات عزیز بھٹی ٹاؤن سے کی گئی، جس میں ایم ایس ایم کے سینکڑوں کارکنان نے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ میڈیا رضی طاہر کی قیادت میں گلی گلی، محلے محلے اور چوراہوں پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے بیداریءِ شعور کا پیغام دیا۔ اس مہم میں سمیع اللہ خان نیازی ممبر سینٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم، علی رضا اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل تھے۔
نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن ماڈل سکول و کالج مانانوالہ میں خواتین کے لیے تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔
مورخہ 18 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو مرکزی کوارڈینٹر ضلع اوکاڑہ اور ضلعی ناظم چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ نے یونین کونسلز کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابات کا سسٹم صرف وڈیروں، جاگیرداروں اور کرپٹ سیاستدانوں کا ہی محافظ ہے۔ اس سے 19 کروڑ عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔
مورخہ 18 نومبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام جامعہ مسجد حیدری محلہ نوری یونین کونسل نمبر 3 میں ماہانہ درس قرآن و شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
23 دسمبر 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پاکستان آمد پر عوامی استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے لودہراں میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم خصوصی نے شرکت کی۔
مورخہ 18 نومبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے عوامی استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں نظام بدلو ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب سردار بشیر خان لودھی، مرکزی ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ گلشن ارشاد صاحبہ اور مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عاصم رشید ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں تحصیل شکر گڑھ کی تمام یونین کونسلز سے ہر فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کی مثال نہ کبھی تاریخ میں ملی ہے اور نہ مل سکے گی، اہل بیت کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یزیدی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوں، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قول’’ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے، اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی‘‘ کے مصداق ہمیں ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
غوثیہ مسلم سوسائٹی (اوسلو، ناروے) کے پلیٹ فارم سے مورخہ 19 نومبر 2012ء کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ سید فرحت حسین شاہ (پاکستان) بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
مورخہ 18 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا ضلع شیخوپورہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ یوتھ کنونشن منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی شہزاد مصطفوی تھے۔ جبکہ خصوصی شرکت محمد ریاض قادری، سعید احمد بھٹی، اسرار احمد شاکر، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا علی رضا اور ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ فیروز والا مبشر ریاض نے کی۔
23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ضلع مردان صوبہ خیبر پختونخواہ میں تشہیری مہم کے دوران ضلع بھر میں وال چاکنگ کروائی گئی اور فلیکس سائن لگائے، جگہ جگہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی آمد پر ان کے استقبال کے پیغامات مختلف دیواروں پر لکھے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.