سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاجینز کوآرڈینشن کونسل کے زیراہتمام منہاجینز کا اہم اجلاس 11 نومبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں سیشن 1991 سے لے کر 2012 تک کے سینکڑوں فارغ التحصیل منہاجینز اسکالرز نے شرکت کی۔ جن میں منہاج کالج فار ویمنز کی فارغ التحصیل منہاجیات بھی شامل تھیں۔ نائب امیر تحریک اور کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل علامہ محمد صادق قریشی نے پہلے سیشن کی صدارت کی، جبکہ شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 11 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن مرکز لاکورنیو میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس کی نقابت کے فرائض مسز شمیم ظہور نے احسن انداز سے ادا کئے۔
مورخہ 30 اکتوبر تا 11 نومبر مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور میڈیا کوآرڈینیٹر محترمہ نبیلہ یوسف نے ضلع جڑانوالہ، فیصل آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیلات (جڑانوالہ، کھڑانوالہ، بچیانہ، تاندلیانوالہ، ماموں کانجن، سمندری، آو اگہت، سید والا، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، کمالیہ، شورکوٹ سٹی، اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ کینٹ، گوجرہ، لالیاں، منڈی شاہ جیونہ اور رجانہ کا پندرہ روزہ وزٹ کیا۔ جس میں تنظیمی نشست، ورکرز کنونشن اور تنظیم سازیاں عمل میں لائی گئیں۔
23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تیاریوں کا کام ملک بھر میں جاری ہے۔ پاکستان بھر کی تنظیمات اس حوالے سے تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ گھر گھر جا کر لوگوں کو پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی خاطر جدوجہد کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحریک منہاج القرآن سیدوالہ کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
نستعلیق کی خوبصورتی، حسن اور نزاکت و لطافت کی وجہ سے اہل فن نے اسے ہمیشہ سراہا ہے دارالشکوہ کہتے ہیں: نستعلیق نے خوبصورتی و رعنائی میں باقی خطوط کوماند کردیا ہے۔ اور طالب آملی نے نستعلیق کے متعلق کہا: در سلسلہ وصف خط ایں بس کہ ز کلکم
9 نومبر 2012 کو یوم اقبال کے موقع پر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام شاعر ملت، حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 09 نومبر 2012ء کو لاکورنیو مرکز پر اقبال ڈے ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار اقبال ڈے منایا گیا جس کا اعزاز منہاج القرآن کو حاصل ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر تجمل حسین انقلابی نے ضلع سیالکوٹ میں عزم انقلاب مہم کے سلسلے میں دو روزہ دورہ کیا، انہوں نے سیالکوٹ کی تمام تحصیلات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان پر منعقدہ مختلف تقریبات سے بھی خطاب کیا، اس وزٹ میں ان کے ہمراہ صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ تنویر حسین بھی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ، ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 09 نومبر 2012ء کو خوش نصیب حجاج کرام کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، کے عنوان سے ایک سیمینار ملک احسان محفوظ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا؛ جس میں باشعور اور معاشرے کے تعلیم یافتہ افراد نے بھر پور شرکت کی جن میں وکلاء کی ایک کثیر تعداد، PhD ڈاکٹرز، پروفیسرز، ٹریڈرز یونین کے عہدیداران، زرعی ماہرین اور اساتذہ کے علاوہ دوسرے مکتبہ فکر کے افراد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 8 نومبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 3 بمقام قادری ڈیرہ پر شیخ الاسلام کی آمد کی سلسلہ میں "آؤ پاکستان بچائیں!" کے عنوان سے بنائی گئی سی ڈی پروجیکٹر پر چلانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے جملہ عہدیداران و وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر تحریکی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو، اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 08 نومبر 2102ء بروز جمعرات دیزیو کونسل کے خوبصورت ہال میں یوم اقبال کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت صوفی امانت حسین صدیقی نے حاصل کی جبکہ جازیہ نصیر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔
8 نومبر 2012ء بروز جمعرات کو منہاج ویلفیر فاونڈیشن کے زیراہتمام 3 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد فائیو سٹار میرج ہال نارووال میں ہوا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان افتخار شاہ بخاری نے کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خان عبدالقیوم خان صدر ڈسٹرکٹ بار نارووال اور سینیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک کو مدعو کیا گیا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے اور صدر فیڈرل کونسل تحریک منہاج القرآن حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا کی معروف یونی ورسٹی Victoria University, Melbourne سے پی۔ ایچ۔ ڈی مکمل کر لی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.