سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 22 اکتوبر 2012ء کو 354/2/c1 بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں تقریب تقسیم انعامات (آئیں دین سیکھیں کورس) کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کورس نے اور بالخصوص پیر سید محمد امین سیفی، بشیرخان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، غلام مرتضی علوی مرکزی ناظم تربیت، خواجہ خالد محمود، مسز سعادت اشرف چوہدری اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔
مورخہ 21 اکتوبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام جامع مسجد اللہ بخش کوریہ یونین کونسل نمبر 5 میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں محمد اظہر فریدی صدر منہاج نعت کونسل نے نہایت خوبصورت انداز میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 21 اکتوبر 2012ء کو الممتاز پلازہ کے سامنے امید نو طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی الازہری، دیگر مہمانوں میں سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رانا راحیل جاوید اور سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان شامل تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامونکی کے زیراہتمام 21 اکتوبر 2012ء کو بلدیہ ہال نزد جی ٹی روڈ کامونکی میں ’’امید نو طلبہ کنونشن‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن عمران علی ایڈووکیٹ، ساجد ندیم گوندل سابقہ سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 22 سال پرانے موقف کی تصدیق ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین نے 1990 کے انتخابی نتائج کے فور اً بعد پریس کانفرنس میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جو بات شدومد کے ساتھ کی تھی وہ اعلیٰ عدلیہ کے 22 سال بعد آنے والے فیصلے سے پوری دنیا کے سامنے اظہر من الشمس ہوگئی ہے۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال کوٹ چوہدریاں کے زیراہتمام قاضی فاؤنڈیشن Comprehensive Rehabilitation Center اور Helping Hand کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں میں لگایا گیا۔ جس میں آنکھوں، کان، ناک، گلے، معذوری، دانتوں اور ہڈیوں کی علاوہ physical check up کے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آسٹریا) میں عرصہ درازسے مستقل سکالرکی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس کے لئے تنظیمی طور پرکوششیں جاری تھیں۔گذشتہ دنوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر مرکز کی طرف سے تقرری پانے والے سکالر علامہ مدثر حسین اعوان (منہاجین) مورخہ 20 اکتوبر 2012ء کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 20 اکتوبر 2012ء بروز ہفتہ شام 8 بجے ماہانہ گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بولزانو، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 20 اکتوبر 2102 ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بولزانو کے صدر محمد ندیم (وی پی تینوں)، نائب صدر محمد ندیم (برونیکو)، ناظم اعلیٰ محمد عبدالجبار (برکسن)، نائب ناظم غلام دستگیر(بولزانو)، ناظم نشرواشاعت نصرت اللہ شاہد (بولزانو) اور نائب ناظم مالیات محمد عدنان (برونیکو) نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک فیصل آباد سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ 1980ء میں داتا کی نگری سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج امت مسلمہ کے شیخ الاسلام بن چکے ہیں۔ 23 دسمبر کو واپس آ کر وہ ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری اسلامی ملک بنانے کی جدوجہد کا آغاز ہو گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (تحریک منہاج القرآن) وادیء سون کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ مورخہ 19 اکتوبر 2012ء کو اوگالی گاؤں میں منعقد ہوا جس میں دو ہزار مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ اور نظر کے چشمے بھی مفت دیے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں لاہور سے منہاج القرآن کے ڈاکٹرز کی پندرہ ارکان پہ مشتمل ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہانگ کانگ) کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی مورخہ 19 اکتوبر 2012ء کو نجی وتنظیمی دورہ پر تائیوان پہنچے جہاں انہوں نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے مختلف پروگرامز اور میٹنگز میں شرکت کی۔
مورخہ 16 اکتوبر 2012ء بروز منگل تحریک منہاج القرآن (عباس پور، آزاد کشمیر) کے زیر اہتمام چھٹا درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت قاری محمد فاروق پرنسپل منہاج پبلک سکول (عباس پور، آزاد کشمیر) نے کی۔ درس قرآن میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ رانا نفیس حسین قادری فاضل منہاج یونیورسٹی نے "اسلام میں خواتین کا کردار" کے موضوعِ پر گفتگوکی۔ پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی کی گئی اور 2 افراد کو عرفان القرآن دیئے گئے۔ رانا نفیس حسین قادری نے پروگرام کے اختتام پر دعا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بولزانو، اٹلی) کے اعلیٰ عہدیداران نے مورخہ 18 اکتوبر 2012ء کو Partito Democratico Bressanone (بولزانو) کے سیکرٹری کارلوکوسٹا اور فیرنانڈوبیا گو سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کا 32 واں یوم تاسیس دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تین دھائیوں پر مشتمل انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دنیا کے 6 بر اعظموں میں سیمینارز اور تاسیسی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر جگہ ہزاروں، سینکڑوں وابستگان نے شرکت کی اور تجدید عہد کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور درازی عمر کی دعا ئیں کی گئیں اور کیک کاٹے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.