سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو لاکورونیومرکز پر ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جس کے بعد حاجی محمد حنیف مغل، تصور اور منہاج نعت کونسل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے مورخہ 05 اکتوبر2012ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں منہاج القرآن ریندی مرکز کے ڈائریکٹر علامہ محمد نواز ہزاروی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو پوچھن سٹی کے ناظم عمران گجر کے والد گرامی کے ایصال ثواب کی محفل منعقد کی گئی جس میں منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے احباب نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012 کو عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 4 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال کی چھت پر کیا گیا، جس کا آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ لاہور بھر سے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال عید قربان کے موقع پر ہزاروں جانور ذبح کرتی ہے اور گزشتہ سال اس کی تعداد تین ہزار تھی جس میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امسال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں 300 مقامات پر اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 03 اکتوبر 2012ء بروز بدھ فرنچ لڑکی نے اپنی رضا مندی سے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔
گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر میں 250 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کی۔ مرکزی قربان گاہ پر بھی پہلے دن سیکڑوں جانور قربان کیے گئے جن کا گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔ علاوہ ازیں سیلاب زدہ علاقوں میں بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت اجتماعی قربانی کی گئی جس کا گوشت متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
ملک بھر کی 150 سے زائد مذہبی، سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تنظیمات اور ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے عالمی سطح پر گستاخانہ فلموں اور خاکوں کی تسلسل کے ساتھ اشاعت کے خلاف تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام’’ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘‘ میں شرکت کی۔ کانفرنس 6 گھنٹے جاری رہی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے دو درکنی وفد نے مورخہ 01 اکتوبر 2012ء کو برادر اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے کویت میں تعینات قونصلر/ اتاشی ثقافت ڈاکٹر عباس خامیار سے ملاقات کی۔
گذشتہ ہفتے ہسپانوی میگزین کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے یکم اکتوبر 2012 کو بارسلونا کی عدالت میں کیس دائر کر دیا گیا ہے
یکم اکتوبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی (ہمدرد چوک) لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد کاانعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد چوہدری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر) محمد احمد، پروفیسر محمد آصف محمود اور معلم کورس محمد عرفان شہزاد کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کے وفد نے مورخہ 30 ستمبر 2012ء کو کویت میں تعینات انڈیا کے سفیرستیش مہتا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ ( صدر MPICکویت) اور سیکرٹری محمد حنیف قریشی شریک تھے۔
شیخ الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان توہین آمیز فلم کے خلاف عالمی عدالت انصاف جائے، پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے وکیل کے طورپر کیس لڑنے کے لئے تیار ہوں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے توہین آمیز فلم کو دنیا کے اربوں امن پسندوں کے خلاف گہری سازش اور دنیا کے امن کے لئے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر باراک حسین اوبامہ، سیکرٹری جنرل UN بان کی مون، سیکرٹری جنرل OIC احسان اوگلو سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے سربراہان کو تفصیلی خط بھیج دیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بریشیا میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے مورخہ 29 ستمبر 2012 کو ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.