سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 15اگست 2102ء کو گارج لے گونس، فرانس کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، ملک شبیر احمد اعوان، قاضی محمد ہارون، حاجی سلیم گھمن، چودھری محمد اشرف، حاجی طارق، حاجی حمید اللہ، اعظم چودھری اور حاجی محمد اسلم بھی آپ کے ہمراہ تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 65 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی معاشرہ اعلیٰ اخلاقی اقدار سے بہت دور دکھائی دیتا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی سطح پر کلی بگاڑ ہمارا منہ چڑا رہا ہے اور پاکستان کی کشتی طاقتوروں کے تھپیڑوں کے سپرد ہے۔ مذہبی اور سیاسی قدریں روبہ زوال ہو کر ملک کو ایسے مقام پر لے آئیں ہیں جہاں اسکی سالمیت اور خود مختاری کو بھی شدید خطرات لا حق ہو چکے ہیں۔
شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین نے65 ویں یوم آزادی کی دعائیہ تقریب میں اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگی۔ اللہ کی رضا کے حصول کیلئے ملک بھر اور بیرونی دنیا سے شہر اعتکاف میں آنے والوں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی اور پاکستان کی نعمت عظیم ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد نے دعا کرائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن نے مورخہ 14 اگست 2012ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر کے وسیع وعریض ہال میں عظیم الشان یوم آزادی کانفرنس کا انعقاد کیاجس کاسپانسر تازہ موبائل کی طرف سے تھا۔سیمینار میں یونان بھی کی سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات، گریگ میڈیا اور محبان وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کے مرکز لاکورنیو پر لیلۃ القدر کا مرکزی پروگرام مورخہ 14اگست 2012ء کو ہوا۔منہاج القرآن فرانس کی تاریخ کا یہ سب سے بڑالیلۃ القدر کا اجتماع تھا جس میں حاضرین اتنی کثیر تعداد میں شریک ہوئے کہ مرکز کی پرانی اور نئی بلڈنگز کے علاوہ باہر کی سڑک پر بھی نماز تراویح کا اہتمام کرنا پڑا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ڈنمارک)کے زیر اہتمام مورخہ 14اگست 2012ء کو یوم آزادی پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ یہ خصوصی پروگرام ڈنمارک کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک منفرد اور خوبصورت اجتماع تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام 14 اگست 2012ء بمطابق 25 رمضان المبارک کو تحصیل کھوئیرٹہ کے مستحقین میں تقسیم عید راشن پیکج کی تقریب منعقد ہوئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس تقریب میں مستحقین کھوئیرٹہ کے 105غریب گھرانو ں میں عید راشن تقسیم کیا گیا۔ عید راشن پیکج میں آٹا، چینی، کوکنگ آئل، سویاں اور روز مرہ کی اشیاء شامل تھیں۔
14 اگست جشن آزادی کے موقع پر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ''ہم سب کا پاکستان" کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس تقریب میں پاکستان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے نمائندہ قائدین نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 14 اگست 2102ء کو یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 14 اگست 2012ء بروز منگل کو ختم قرآن پاک کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن(یوکے ویورپ) کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرنس ) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے خصوصی گفتگو کی
منہا ج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتما م مورخہ 14 اگست 2012ء بروز منگل ستائیسویں شب رمضان المبارک(شب قدر) کا عظیم الشان پروگرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دنیا میں ہر شے کو نور مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدولت اور مرہون منت ہے۔ اگر اللہ نے نور مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظہور نہ کرنا ہوتا تو پھر یہ کائنات ہست وبود نہ ہوتی۔ نہ کن فیکون ہوتا، نہ انسان ہوتا اور نہ ہی دیگر مخلوقات ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ نے نور مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرتاؤ کی بدولت ہی وحدت کو اجتماعیت میں ڈھالا۔
اس موقع پر انوار المصطفیٰ ہمدی نے نظم اور نثر کی صورت میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے لکھے گئے خصوصی انقلابی کلام بھی پیش کیے جسے تمام حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ ان کی انقلابی شاعری سے خوبصورت سماں بندھ گیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے بھی ان کی شاعری کو بہت پسند کیا اور انہیں داد دی
شیخ الاسلام نے کہا کہ جب آپ اعتکاف بیٹھیں تو یہ نیت کریں کہ میں مسجد میں اس لیے جا رہے ہوں کہ شاید وہاں مجھے اللہ سے محبت کرنے والی کوئی سنگت مل جائے۔ جب آپ کی یہ نیت ہوگی، تو پھر ان کے لیے اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے، جس کی برکتیں دنیا اور آخرت دونوں میں ہیں۔
شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں اعتکاف کے لیے کروائی گئی نیتوں میں سے مزید دو نیتوں کو تفصیلاً بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجالسِ ذکر میں اچھے دوست تلاش کرنے چاہیئں، کیونکہ نیکو کار و متقین کے ساتھ دوستی کی بناء پر اللہ رب العزت روزِ محشر ان کے ساتھ کھڑا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک جس کے ساتھ نیکی کا ارادہ کر لے اسے صالحین کا دوست بنا دیتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.