سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے مورخہ 24 جولائی 2012 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
یونان میں تعینات امریکن سفیرڈینیل سمتھ نے مورخہ 24 جولائی 2012ء کو یونان کے مذہبی راہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر افطاری کرائی اور گرینڈ ڈنر پیش کیا جس میں یونان بھر سے مسلم کمیونٹی کے مذہبی راہنماؤں نے شرکت کی۔
رمضان المبارک اللہ رب العزت کی بخش، مغفرت اور رحمت کو سمیٹنے کا مہینہ ہے، اس لیے اس مبارک مہینے میں عبادت، ذکر و فکر، قیام الیل اور استغفار و مناجات کی کثرت کرنا خدا کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ و باعث ہے۔ اس مبارک ماہ میں حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولات میں استقبال رمضان، صیام رمضان، قیام الیل، کثرت تلاوت و اذکار، سخاوت و عطا کی وسعت، سحری و افطاری اور آخری عشرہ میں مسنون اعتکاف شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن چیچاوطنی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں دوسرا - پانچ روزہ دروس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام کے شاگر رشید علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تصور اجتماعیت کے موضوع پر درس قرآن دیا۔
علامہ حافظ محمد طیب نے سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنھا کی عظمت پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ سیدہ عالمین صرف دنیا کی سردار نہیں بلکہ آخرت میں بھی جنتی عورتوں کی سردار ہوں گی۔ یہ سرداری انہیں ورثے میں ملی ہے کیونکہ وہ کل کائنات کے رسولوں کے سردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی ہیں، ان کے شوہر کل ولیوں کے امام ہیں، ان کے بیٹے جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں اور وہ خود جنتی خواتین کی سردار ہیں۔
اس موقع پر علامہ نفیس حسین قادری نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طبقہ عورت کو صرف گھر کی چار دیواری میں قید کرنا چاہتا ہے اور دوسرا طبقہ عورت کو جدیدیت اور آزادی کے نام پر عریانی فحاشی کے گندے تالاب میں ڈبونا چاہتا ہے لیکن قربان جائیں اسلام کی لازوال تعلیمات پرجو عورت کو راہ اعتدال پر رہتے ہوئے اور باپردہ انداز میں معاشرے میں باوقار کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس موقع پر علامہ غضنفر حسین قادری نے اسلام کے تصور اجتماعیت کے موضوع پر درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ مختلف طبقات میں تقسیم ہے جس میں ہر کوئی دوسرے کو اسلام سے نکالتا ہوا نظر آتا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے پریس سیکرٹری زاہد غنی چوہان کے بڑے بھائی ظفر غنی چوہان جو گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے تھے کی روح کو ایصال ثواب کے لئے مورخہ 22 جولائی 2012ء بروزاتوار منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔
مورخہ 22 جولائی 2012ء کو نماز تراویح کے بعد منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے دن کے موقع پر اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست مورخہ 22 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد افضال احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام کی سرپرستی میں پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسکہ کے زیراہتمام 5 فری ڈسپنسری، منہاج ایمبولینس، منہاج فری ٹینٹ سروس بھی چل رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(جاپان) کے مرکز ابارکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں مورخہ 22 جولائی 2102ء کو عظیم الشان سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرہ رضی اللہ عنھا کانفرنس منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کی مجلس شوریٰ کے رکن رانا سرور کے کزن رانا بشارت نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے پروگرام میں مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں گرینڈ افطاری دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکز المصطفیٰ ابارکی کین میں قرآن مجید پڑھنے والے بچوں نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو کیک کاٹ کر رمضان المبارک کے پاک مہینے کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 21 جولائی 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل (سرپرست منہاج القرآن، گارج لے گونس) نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.