سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2012 کو یونین کونسل ککہ کولہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں گرد ونواح سے تقریباً 1200 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے موثر خواتین نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار صبح 10:30 بجے تحصیل کونسل ہال شاہ پور صدر میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نائب ناظم پنجاب محمد قاسم چشتی تھے جبکہ تحصیلی صدر حاجی غلام رسول نے تقریب کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں 250 کے قریب کارکنان، ویمن لیگ کی بہنوں اور معززین علاقہ نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جب کہ اقلیتوں کی جانب سے تحصیل شاہ پور چرچ کے پادری اور سابق ممبر تحصیل کونسل انور ایم گل اور شمعون منتظر تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار پوچھن میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2102ء کو خواجہ ڈونگ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
موجودہ نظام انتخاب کے ذریعے منتخب قیادت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی امید محض دیوانے کا خواب ہو سکتاہے کیونکہ موجودہ نظام سے جو جتنا زیادہ کرپٹ ہو گا وہ اتنے بڑے سرکاری عہدے پر براجمان ہوگا۔ایک باکردار، دیانتداراور ملکی وفادار سیاستدان کی موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے منتخب ہونے کی گنجائش نہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت سکندر باچہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سکالر حافظ احمد جمال ناصر تھے جو اس تقریب کے لئے پاکستان سے تشریف لائے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت کے دوران 25 فروری 2012ء کو بھارتی ریاست گجرات میں کرجن کے مقام پر اجتماع ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کو سننے کیلئے ریاست گجرات میں بروڈہ، اجمیر شریف، ممبئی، کچ بوجھ، احمد آباد، حیدرآباد دکن، دہلی، لکھنو اور انڈیا کے اطراف و اکناف سے انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف کے زیراہتمام 25 فروری بعد نماز عشاء عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مرکزی جامع مسجد (گاؤں) میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی الحاج پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی اور پیر سید عبدالعزیز شاہ چشتی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کا 3 روزہ تربیتی کیمپ 24 فروری کومرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں شروع ہوا۔ جس کی صدارت حافظ تجمل حسین انقلابی (مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے کی۔ پروگرام میں پاکستان بھر کے مختلف 100 تعلیمی ادارہ جات یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور گورنمنٹ کالجز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن کے سنٹر و مسجد المصطفیٰ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویڈیو خطابات کے سلسلہ کا آغاز کر دیاگیا،
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2102ء کو بلغونہ شہر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کے مشہور ومعروف نعت خوان میلاد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروزہفتہ سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے وزٹ پر جرمن سکالر ڈاکٹر کرسچن ڈبلیو ٹرال، ڈاکٹر ہائیکے سٹمر، آسٹریلین سکالر ڈاکٹر ہیمر اور انڈین سکالر سردار منموہن سنگھ خالصہ تشریف لائے، مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ پہنچنے پر پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزادکشمیر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام سٹاف ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمانانِ گرامی صدر تحریک منہاج القرآن میرپور محمد امتیاز احمد، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، مظہر حسین قادری ناظم ممبر شپ، مصور حسین اور محمد سلیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.