سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر سال جہاں دنیابھر میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتی ہے، وہاں پاکستان میں قریہ قریہ، نگر نگر محافل میلاد سجائی جاتی ہیں اور ضیافت ہائے میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مشعل بردار جلوس نکالے جا تے ہیں۔ 11 ، 12 ربیع الاول کی درمیانی شب لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جسے دنیابھر میں منعقد ہونے والی عالم اسلام کی سب سے بڑی محفل میلاد کا مقام حاصل ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے زیراہتمام ضیافت میلادکا پروگرام 27 جنوری 2012ء کومنعقد ہوا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ سینئر صحافی اور کالم نگار امجد اقبال نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، جواد حامد، گوشہ درود کے خدام حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ریاض اور سید مشرف حسین شاہ، نظامت دعوت وتربیت سے علامہ غلام مرتضٰی علوی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ محمد شریف کمالوی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القران نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ غوثیہ اقبال پارک لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کروایا گیا جس کی تقریب تقسیم اسناد 27 جنوری 2012ء بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ کورس میں تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی اور عارف محمود نے سر انجام دیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 27 جنوری 2012ء کو الگیلانی ہاؤس میں منہاج القرآن برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیالکوٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابقہ ناظم چونڈہ خالد باجوہ نے بھی خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روزانہ خصوصی محافل اور ضیافت میلاد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں 2 ربیع الاول 26 جنوری 2012ء کو گوشہ درود کی طرف سے ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں مردوں کے ساتھ خواتین سمیت فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوشہ درود کے ہال میں پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 8 بجے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس چلڈرن پارک لودہراں سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن کے علاوہ راؤ محمد اسحاق ضلعی امیر، چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہر، عابد جوئیہ، جہانزیب چودھری، خواجہ رفیق صدیقی، ملک سلطان، حاجی عزیز بھٹی، ملک فیض بخش، مجید ناشاد، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک شیر محمد، نواب غلام مصطفی اور رانا اشرف علی نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت اور کویت صناحیہ الفحاحیل کے کاروباری حلقہ احباب کی مشترکہ کاوشوں سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو کویت کے روتا انٹرنیشنل ہوٹل کے خوبصورت المنشر ہال میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی طرف سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرعلامہ محمد افضل سعیدی تھے جو ان دنوں کویت کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کی جانب سے مورخہ 26 جنوری 2012ء کو کویت میں تعینات برادر ملک ترکی کے سفارتخانہ کے کمرشل قونصیلٹ کی دعوت کی گئی جس میں MPIC کویت کے ممبران کے علاوہ منہاج القرآن کویت کے ناظم علامہ محمد شاہد طفیل ڈار، ناظم مالیات چودھری احمد حسن، قیصر عمر، ڈاکٹر نثار اکبر، پاکستانی ایمبیسی کے قانونی مشیررجب علی خان عباسی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ربیع الاول مبارک کی آمد کے ساتھ ہی میلاد سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ کے سلوگن تلے منہاج القرآن نے دنیا بھر میں ربیع الاول کو مکمل مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔
تحریک منہاج القران پاکپتن کے زیراہتمام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس بسلسلہ استقبال ربیع الاول شریف مورخہ یکم ربیع الاول 25 جنوری 2012ء بروز بدھ بعد از نماز مغرب دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ سے نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام یکم ربیع الاول کو استقبال ربیع الاول کا خصوصی مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد برلب نہر فور آر سے شروع ہو کر میلاد چوک، قائداعظم روڈ میڈیل سٹور بازار کے روٹ سے ہوتا ہوا مین بازار چوک فوارہ ہارون آباد میں ختم ہوا۔ جلوس کے اختتام پر جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں سید احمد کمال شاہ سرپرست علماء کونسل ہارون آباد نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 25 جنوری 2012 کو ایک عظیم الشان استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود و سلام کے گجرے پیش کیے گئے جبکہ لوگوں کی زبانوں پر آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے ترانے بھی تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے وابستگان اور کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.