سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی دولتالہ کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس (برائے خواتین) منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محترمہ نوشابہ (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) اور محترمہ نائلہ (مرکزی رہنما منہا ج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔
بابر علی چوہدری مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کا دو روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے 5 دسمبر صبح 10 بجے دفتر تحریک منہاج القرآن چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے ضلعی تنظیم کو 18 دسمبر کی بیداری شعور عوامی ریلی میں زیادہ سے زیادہ نوجوانون کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 05 دسمبر 2011ء کو مرکز لاکورونیو میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں محبان اہل بیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نیٹو جارحیت کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر لاہور ارشاد احمد طاہر نے کہا ہے کہ ریلی میں شریک ہزاروں افراد نیٹو حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ملک کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کو ملکی مفاد کے مطابق تشکیل دئیے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن مورخہ 04 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ مہتاب احمد نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت راجہ ناصر محمود (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جاتلی) نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام دین اسلام کی بقاکے لئے شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں محفل شہیدان کربلا مورخہ 04 دسمبر 2011ء بروز اتوار نماز ظہر سے لیکر مغرب تک منعقدہوئی جس میں ویانا بھر سے ہر مکبتہ فکر کے علاوہ منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز انوفیتا (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 04 دسمبر 2011ء کو شہدائے کربلا کی یاد میں محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 04 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ المصطفی اسلامک سنٹر لمرک میں’’ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ ‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اہل بیت اطہار کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔کانفرنس میں آئرلینڈ کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام مورخہ 04 دسمبر 2011ء کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہوا جو منہاج ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر نے کہا ہے کہ یزید اسلامی تاریخ میں وہ بدترین شخص تھا جس نے رائے دہی کے آزادانہ حق سے عوام کو محروم کیا، قومی خزانے کو ذاتی تجوری سمجھ کر اس کا بے دریغ استحصال کیا، اقرباء پروری کو فروغ دیا، اسلامی تہذیب و تمدن کو تبدیل کرنے کی عملی کوشش کی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹرکارپی (اٹلی) میں مورخہ 03 دسمبر 2011ء کو بعد نماز عشاء عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خواتین کے لئے الگ پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم بادالونا کے زیر اہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب یوم عاشور کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقدکی گئی جس میں اہل علاقہ او ر بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو(سپین) کے امیر علامہ صفدرمجید قادری نے خطاب کیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 3 دسمبر 2011ء گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئرنائب ناظم تربیت نے ایک دن کا وزٹ کیا اور گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہا ج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے ایگزیکٹو ممبران اور ان کی دعوت پر بارسلونا بھر سے 16 سے 30 سال کی عمر کے پاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورونیو کے زیراہتمام مورخہ 02 دسمبر 2011ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.