سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کراچی میں ملاقات کی۔ آپ کی یہ ملاقات 27 اگست 2011ء کو وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کے موقع پر ہوئی۔
شہر اعتکاف میں 30 اگست 2011 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد آپ کا یہ اختتامی خطاب تھا، جو لندن سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ہوا۔ آپ نے سلسلہ تصوف میں"الادب مع الرسول" کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام نے خطاب کے آغاز میں سورۃ البقرہ سے آیت کریمہ تلاوت کی۔
سفیر تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 30 اگست 2011ء کو مرکز منہاج القرآن باندوشہر ابراکی کین جاپان میں ’’ قرآن پاک ‘‘ کی تعلیم حاصل کرنے والے کمسن جاپانی بچوں میں عید الفطر کی خوشی کے تحائف تقسیم کئے۔
عید الفطر کے روز برطانیہ سے ویانا تشریف لائے منہاجین سکالر علامہ اظہر سعید الالزہری نے منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، سیکرٹری نشرواشاعت حاجی قاسم علی اور حاجی عبدالغنی ملک کے ہمراہ ویانا کی معروف پاکستانی مسجد نور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورونیو(فرانس) میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا عید کا اجتماع مورخہ 30 اگست 2011ء کو منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور نماز عید ادا کی۔
تحریک منہاج القرآن سدھنوتی کے زیراہتمام منوٹہ میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ مستحقین میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیس گھرانوں کے مستحق افراد کو نقد کیش، کھانے پینے کی اشیاء سمیت بچوں کو بھی عید گفٹ دیئے گئے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ لوگو! آج ہمیں زندگی میں ادب پیدا کر کے اسے حسن ادب میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ہم دین کی گرتی قدروں کو پھر سے بحال کرنے میں اپنا فریضہ سر انجام دے سکیں۔ کیونکہ بازار اصلاح بند ہو رہا ہے، تھوڑا وقت رہ گیا ہے، جس نے نیکی کی خریداری کرنی ہے تو وہ جلدی کر لے۔ تاکہ کل قیامت کو وہ اس کے کام آئے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام چک مجاہد آباد جمال میں تین روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار سنبل، ناظم حلقہ ہائے درود قاری عبدالقیوم غوری تھے۔
مورخہ 26 اگست 2011ء بمطابق 27 رمضان المبارک بروز اتوار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جموں کشمیر تحصیل کوٹلی کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ممبر کشمیر کونسل محمد محبوب چوہدری تھے، جبکہ تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے فرمائی۔
شیخ الاسلام نے تصوف کے سلسلہ میں "خلق عظیم" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف اخلاص نیت، علم نافع، عمل صالح اور حسن اخلاق کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف میں مختلف مقامات ہیں۔ احوال سے اعمال جنم لیتے ہیں، اعمال سے علم صحیح ملتا ہے، اور اگر علم لوجہ اللہ ہو تو یہ علم نافع بنتا ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ سخاوت تصوف کی پہلی شرط ہے۔ اس لیے کوئی بخیل شخص صوفی نہیں ہو سکتا۔ سخاوت کا یہ عالم کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی تک پیش کر دی۔ ایک مرتبہ بھی یہ تاثر نہ دیا کہ اللہ نے بیٹے کی قربانی کیوں مانگی ہے۔ دوسری اللہ نے سیدنا ابراہیم سے ان کی زندگی کی قربانی مانگی، جب نار نمرود میں تھے۔ آپ کی سخاوت کا مال کے حوالے سے بھی امتحان لیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اگست 2011 بروز ہفتہ 27 ویں شب توبہ استغفارکے ماحول میں محفل ذکر ونعت اور رقت آمیز دعا روحانی انداز میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ سے تشریف لائے سکالر علامہ اظہر سعید الازہری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام 27 روزہ اسلامک لرننگ کورسز کا اختتام ہو گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام فتح جنگ کے محلہ سنبلاں اور محلہ رحمانیہ مسجد میں اسلامک لرننگ کورسز کا انعقاد رمضان المبارک میں کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مورخہ 26 اگست 2011ء کو جمعۃ الوداع کا کثیر اجتماع ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ علم کے کلچر سے منہ موڑ لینا ہے۔ مسلمان اس وقت تک عروج کی طرف گامزن نہیں ہو سکتے جب تک علم کے حصول کو پہلی ترجیح نہیں بنا لیتے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2011ء ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع ہو ا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت علامہ حافظ صداقت علی قادری( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ناروے) کو ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.