سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے تاسیس کے چالیس سال مکمل ہونے کے موقع پر میں جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کو اور اسی طرح ان کے تمام رفقاء کو جنہوں ان چالیس سالوں میں اسلام اور امت مسلمہ کی بہت بڑی خدمت کی ہے‘ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نے اس تحریک کو قریب سے دیکھا ہے، تعصبات سے بالا تر ہو کر اسلام کی آفاقی تعلیمات کے فروغ کیلئے امت مسلمہ کو جمع کر کے اس کی علمی و فکری حوالے سے جس کام کا بیڑا جناب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے اٹھایا ہے اس کو احسن انداز میں انہوں نے اس مقام تک پہنچایا۔
میرے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہا ہوں۔ میرے علم کے مطابق دنیا کے سو (100) سے زائد ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یومِ تاسیس کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن سے میری وابستگی کئی سال پر محیط ہے۔ میری اصل وابستگی تو پاکستان عوامی تحریک سے ہے اور اسی کی وجہ سے ادارہ منہاج القرآن سے بھی ہے۔
تحریکِ منہاجُ القرآن کا باضابطہ قیام 17 اکتوبر 1980ء کو عمل میں آیا اور تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد اِس کے رُوحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی نے اپنے دستِ مبارک سے رکھا۔
میں تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر جناب ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اس پہ کوئی شبہ نہیں ہے کہ منہاج القرآن نے مسلک سے بالا تر ہو کر قرآن و سنت کی خدمت کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ تحریک منہاج القرآن کی دینی خدمات ہر اعتبار سے مثالی ہیں، آج بھی لوگ ان کو یاد رکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے جس محنت، کوشش اور لگن سے اس ادارے کو قائم کیا جس کی ہمہ جہت خدمات سے کئی خاندان اور ہر عمر کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ دینی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں بھی اس ادارے کا کردار مثالی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کا 40واں یوم تاسیس دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ میں تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، عہدیداران، رفقاء، وابستگان اور دنیا بھر میں موجود کارکنان کو 40ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک منہاج القرآن آج اس منزل پہ کھڑی ہے کہ اس کا امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ لاکھوں لوگ منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہو کر دین مبین کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
ڈائریکٹر منہاج ٹی وی محترم احسن ارشاد کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال فرما گئی ہیں (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡن)۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
17 اکتوبر 2020ء کے دن تحریک منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، 4 دہائیاں قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں قائم ہونے والی تحریک منہاج القرآن آج پاکستان سمیت دنیا کے تمام براعظموں تک پھیل چکی ہے اور کروڑوں انسان قرآن و سنت کا علم، امن، رواداری اور محبت پر مبنی پیغام سن چکے ہیں اور لاکھوں نوجوان اپنی باطنی دنیا کو حقیقی تعلیماتِ اسلام کی روشنی سے منور کر رہے ہیں۔ اس تاریخی موقع پر منہاج القرآن کے اندرون بیرون ملک مقیم لاکھوں کارکنان اور کروڑوں چاہنے والوں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹ آف فوڈاینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام آبی وسائل کے ضیاع کی روک تھام اور اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے 14 اکتوبر 2020ء کو ’’پانی زندگانی ہے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فوڈ اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر جواد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے السید یوسف بن محمود حسام الدین القادری الگیلانی البغدادی کے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کیا ہے۔ السید یوسف بن محمود حسام الدین حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی کےبرادرِ اَکبر تھے اور ان کی وفات سے حضور غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی کے پیروکار ایک بلند پایہ ہستی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ خدمتِ دین کے سلسلہ میں اُن کی ہمہ گیر کاوشوں کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے السید یوسف بن محمود حسام الدین القادری الگیلانی البغدادی کے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کیا ہے۔ السید یوسف بن محمود حسام الدین حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی کےبرادرِ اَکبر تھے اور ان کی وفات سے حضور غوث اعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی کے پیروکار ایک بلند پایہ ہستی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ خدمتِ دین کے سلسلہ میں اُن کی ہمہ گیر کاوشوں کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
پاکستان عوامی سوسائٹی (یوتھ) کویت کے صدر میاں محمد آصف نے کویت میں سربيا کے قونصلر میلوینک لاجوبومیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں محمد آصف نے میلوینک لاجوبومیر کو امنِ عالم، انسانی اقدار کی بحالی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات سے آگاہ کیا اور شہرہ آفاق تصنیف ’دہشتگردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ‘ کا تحفہ پیش کیا۔ میلوینک لاجوبومیر نے شیخ الاسلام کی خدمات کو سراہا اور آپ کی کاوشوں کو عالمی امن کی ضامن قرار دیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے برادر اَکبر السید یوسف بن محمود حسام الدین القادری الگیلانی البغدادی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے، جو کہ گزشتہ روز عراق (بغداد) میں انتقال فرما گئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبالِ میلاد کے سلسلے میں منعقدہ میلاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ فخر انسانیت اور رہبر آدمیت ہیں، امت تا قیامت حبیب مکرم ﷺکا میلاد منا کر اللہ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کا شکر ادا کرتی رہے گی۔ تحریک منہاج القرآن میلادالنبی ﷺ کی محافل کے کلچر کو فروغِ دے کر ہر دل میں عشق مصطفی ﷺکے چراغ روشن کرنے کا دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2020ء تحریک منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی اور تمام صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ’تنظیمی تربیتی اور لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک کے تمام فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 26 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر عرفان یوسف اور ان کی پوری ٹیم اور تنظیم کو مبارک باد دیتا ہوں، بلاشبہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بطور تنظیم 26 سال قبل بیج بونے والے اور اس بیج کو تن آور درخت میں تبدیل کرنے والی ایم ایس ایم کی سابقہ اور موجودہ قیادت اور اس کے عظیم کارکنان سبھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.