سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل کوآرڈی نیشن کونسل کا اجلاس خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ محترم خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ سٹیج پر محترم بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، محترم انجینئر رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈی نیشن موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے آن لائن شرکت کی۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے 8 جولائی 2020ء کو آغوش آرفن کیئر ہوم کی ایڈمنسٹریشن اور سینئر مینجمنٹ سے آن لائن خطاب کیا، اس موقع پر حضور شیخ الاسلام کو آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری چیئرمین آغوش کمپلیکس، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد منیجنگ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، عمران ظفر بٹ پرنسپل آغوش گرائمر سکول اینڈ ایم سی ایم ٹی، محمد عباس نقشبندی پرنسپل تحفیظ القرآن، میڈیم رومانہ مبشر وائس پرنسپل آغوش گرائمر سکول و ایم سی ایم ٹی، مسٹر طاہر محمود اکاؤنٹنٹ آغوش کمپلیکس، کیپٹن (ر) محمد رمضان ایڈمن منیجر نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے 29 ویں یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ صوفیاء کی تعلیمات محبت سکھاتی ہے۔ امن کےلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے۔ زندگیوں کا مطالعہ کیا جائے۔ تعلیمات صوفیاء کو ہم نے نظر انداز کر رکھا ہے اسی لئے ہم ہدایت کے راستوں سے بھٹک رہے ہیں۔ قدوۃ اولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق انسانیت کی اصلاح اور فلاح کے چراغ جلائے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن نوجوانوں کو گمراہ کرنے کےلئے سوشل میڈیا کا منفی استعمال کر رہے ہیں نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مواد اور معلومات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کیا کریں تحقیق ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام سوشل میڈیا اور اخلاقیات کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئیڈیالوجی کے خلا ف سوشل میڈیا پر مواد کی بھر مار ہے۔ سوشل میڈیا۔ ڈیجیٹل میڈیا پر کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کلور کوٹ ضلع بھکر اور لودھراں کے دورہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کے عزیز و اقارب کی وفات پر انکے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر انور میروی مرحوم، حکیم محمد ارشد خان مرحوم، صابر خان کے بھائی، ملک منیر کے والد، کلول شریف کلور کوٹ ضلع بھکر میں پیر غلام مصطفیٰ چشتی کے بھائی، اسیر انقلاب وقار ظفر کے والد اور اسیر انقلاب عبدالحمید اولکھ کے والد کی وفات پر انکے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے 3 احتجاجی فیز تھے۔ (1) جب تک ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہورہا تھا (2) جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک نہیں کی جارہی تھی (3) غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ نہیں مانا جارہا تھا تو اس وقت کارکن سراپا احتجاج تھے، احتجاج کے ان تین مراحل کی تفصیل اس طرح سے ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے 93 اسیران کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ بے گناہ اسیر کارکنان کی ضمانت منظور ہوئی، ان کے بے گناہ ہونے کا فیصلہ سنائے جانے کے منتظر ہیں، یہ وہ اسیر کارکنان تھے جو شریف برادران کے فسطائی عہد اقتدار میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم اور قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیئے گئے تھے۔
پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین پیر سید جماعت علی شاہ علی پور شریف سے منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی وفد کی ملاقات کی جس میں علامہ مفتی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر قادری، علامہ سید امداد حسین شاہ، علامہ خلیل حنفی اور حافظ خضر حیات شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا، اللہ نے فرمایا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، انسانی صحت اور جان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات بھی بجا لاتے ہیں، ان کی قدرکی جائے، انہوں نے کورونا وائرس کی و باء کے دوران بے مثال خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبہ کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے عدنان جاوید مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو صرف اپنے لئے جیتے ہیں ان کا ذکر موت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے اور جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، دنیا کی زندگی عارضی ہے، اچھے اعمال اور اچھی ساکھ انسان کا اصل اثاثہ ہے، کسی ادارے کے ساتھ وفاداری کا معیار یہ ہے کہ انسان فرض شناسی کا مظاہرہ کرے اور اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لائے۔
حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے شان سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر 3 روزہ خصوصی خطابات، جن میں اَہم علمی اشکالات کا نہایت بلیغ انداز میں ازالہ کیا گیا ہے۔ تاریخی نوعیت کےحامل یہ خطابات اہم علمی مسائل پر صدیوں سے پڑی تشکیک کی گرد کو دور کریں گے اور آئندہ صدیوں تک نسلوں کو راہ نمائی دیں گے۔ علماء و مشائخ، اساتذہ، خطباء، محبان اہل بیت، طالبانِ علم اور عوام و خواص ضرور سماعت کریں۔
قبل ازیں اِعلان کیا گیا تھا کہ ’’شان سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا اور اِزالہ اِشکالات‘‘ کی چوتھی قسط بعنوان ’’سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ (قرآن کی روشنی میں)‘‘ ہوگی۔ ’’سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ (قرآن کی روشنی میں)‘‘ کا موضوع بہت تفصیلات کا حامل ہے اور اس پر بھی کئی خطابات کی الگ سیریز درکار ہے۔ بایں وجہ طے کیا گیا ہے کہ’’سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کا مقام و مرتبہ (قرآن کی روشنی میں)‘‘ کے موضوع پر الگ خطابات کی سیریز حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ آئندہ یومِ سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا پر فرمائیں گے۔ (اِن شاء اللہ)
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.