سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 24 رمضان المبارک 20 جون 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں قائم خواتین شہر اعتکاف ’’صبر، شکر، دعوت اور رفاقت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اعتکاف میں ہم اللہ سے لو لگانے آئے ہیں۔ اللہ کی سنگت کے لیے آئے ہیں۔ اللہ سے رشتہ اور ناطہ بہت بڑی سنگت ہے۔ آپ نے کہا کہ میں اللہ سے پیار سکھاتا ہوں۔ اللہ کے محبوب کا پیار سکھاتا ہوں، اللہ کیسے راضی ہوتا ہے، وہ راستہ بتاتا ہوں تاکہ اللہ کے حبیب سے ہمارے من جڑ جائیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے ’’اخلاق حسنہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید ’’قولوا للناس حسنا‘‘ کا حکم دیا کہ لوگوں سے اچھے انداز میں بات کرو۔ اللہ تعالیٰ یہ فرمان بھی اسی طرح ہے جیسے اس نے نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی فرضیت کا حکم دیا۔ ایک میٹھا بول صدقہ سے بہتر ہے، کسی کو معاف کردینا احسان کر دینے سے بھی زیادہ بہتر ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں ہزاروں معتکفین اور معتکفات سے خطاب کیا۔ آپ نے حسنہ اخلاق کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادب اور اخلاق دین کی روح ہے۔ علم کتاب سے آتا ہے لیکن ادب اور اخلاق اللہ والوں کو دیکھنے سے آ جاتا ہے۔ اللہ والوں کی مجلس میں بیٹھنے سے اخلاق اور ادب کے راز کھلتے ہیں۔ ادب اور اخلاق آ جائے تو علم کا چشمہ کھل جاتا ہے۔ ادب و اخلاق کے بغیر علم کا دروازہ نہیں کھلتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 22 رمضان المبارک کو پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان اسامہ غازی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی خدمت میں عبادت اور دین ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف 2017ء میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لامحدود فضائل و کمالات عطا کیے۔ اللہ تعالیٰ نے جو فضائل، عظمتیں، رفعتیں، سعادتیں اور برکتیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا کیں، ان کا آج تک نہ کوئی شمار کر سکتا ہے اور نہ ہی قیامت تک کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و فضائل کا احاطہ کر سکے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تیسری برسی کے موقع پر شہر اعتکاف میں قرآن خوانی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن حکمرانوں کے ذمے عوام کے جان و مال کی حفاظت تھی وہ قاتل اور ڈاکو بن گئے۔ دہشتگرد گروپوں نے ہزاروں جانیں لے لیں کسی کو پرواہ نہیں، کیونکہ دہشتگردوں کے سپورٹرز ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے خون سے وفا داری ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آخری سانس تک قصاص مانگتے رہیں گے۔ قاتل ٹولے کو ڈھیل ملی ہوئی ہے انکی پکڑ ضرور ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اصلاحِ احوال، تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ’شہر اعتکاف‘ میں ہزاروں لوگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔ جامع المنہاج کے ساتھ منہاج گرلز کالج کی وسیع و عریض عمارت میں خواتین کے لیے علیحدہ اعتکاف گاہ ہے، جہاں ہزاروں خواتین بھی اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جامعہ المنہاج ماڈل ٹاؤن ٹاؤن شپ میں 3 روز بعد آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے ہزاروں متعکفین اور معتکفات شریک ہونگے، کراچی، کوئٹہ، اندرون سندھ، آزاد کشمیر اور بلوچستان معتکفین کے قافلے آئینگے، شہر اعتکاف کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ خواتین کی اعتکاف گاہ کے انتظامات بھی تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام منعقدہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں اور آخری نشست مؤرخہ 4 جون 2017 کو منعقد ہوئی جس سے علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’اسلام اور امن عالم‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور اپنے پیرو کاروں کو بھی اَمن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام سالانہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، یہ پروگرام روزانہ نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے۔ دروس قرآن کی پہلا پروگرام مؤرخہ 7 جون 2017 کو منعقد ہوا جس سے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علامہ محمد لطیف مدنی نے لودھراں میں منعقدہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے رو گردانی کے باعث امت مسلمہ بربادی، زوال اور کسمپرسی کا شکار ہے۔ خدا تعالیٰ کی منشا ہے کہ اسوہ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوا جائے، کیونکہ کائنات میں قابل تقلید نمونہ صرف حیات محمدی ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید آقا علیہ السلام کے اخلاق کا مجموعہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مؤرخہ 3 جون 2017 کو منعقد ہوئی جس سے علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ ثناءاللہ ربانی نے اسوہ حسنہ اور ہماری زندگی کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے ہمیشہ تعلیم و تربیت اور اخلاق حسنہ سے عروج اور استحکام حاصل کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہو رہے ہیں جو نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتے ہیں، ان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ عبدالواحد یمنی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ رمضان پیکیج کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ ضرورت سے زیادہ مال مستحقین کو لوٹا دو، اسی میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ صفائے قلب کیلئے روزہ بہترین ذریعہ بن سکتا ہے بشرطیکہ اس کے تقاضے پورے کرنے پر محنت کی جائے۔ معاشرے کے پسے اور مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کی کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.