سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 18 اپریل 2017 کو صوبہ Mpumalanga کے شہر Bushbuckridge کے مریم کمیونٹی ہال میں عظیم الشان ’شان و ادبِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن نے 26 مارچ 2017 کو سٹاک ہوم کے فیتیا سکول کے کانفرنس ہال میں ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان، اسلام اور احسان کی بنیاد امن و سلامتی پر ہے۔ مومن اور مسلم فقط وہ ہے جس سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔ انہوں نے غیرمسلموں کے ساتھ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق کی بہت سی مثالیں بیان کیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام 17 اپریل 2017 کو جوہانسبرگ میں عظیم الشان ’امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے حدیث جبرئیل کی روشنی میں ادب و تعظیم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جبرئیل علیہ السلام نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو بارگاہ نبوت کے آداب سکھائے۔
منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دینے والے 500 سے زائد پروفیشنلز اور ماہرین پر مشتمل ’’منہاجینز پارلیمنٹ‘‘ کا 26 واں اجلاس منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ابولحسن الازہری نے کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا سے منہاجینز پارلیمنٹ سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
استاذ العلماء، شارح بخاری، عینیِ زماں، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام قضائے اِلٰہی سے وصال فرما گئے ہیں۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور دیگر تمام قائدین و کارکنان اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ان کی بلندیِ درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین میں قرآنی علوم کی تعلیم و فروغ کے لیے ’الہدایہ پروجیکٹ‘ کا آغاز کیا ہے۔ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب الہدایہ ریجنل آفس ڈیفنس لاہور میں 10 اپریل 2017 کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت مسز فضہ حسین قادری نے کی۔ تقریب میں سیاسیات، اقتصادیات، میڈیکل اور تعلیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 805 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفد میں منہاج القرآن انڈیا اجمیر شریف کے صدر سید راحت علی موتی والا، اجمیر شریف کے خادم سجادہ نشین حمیداحمد خان، صدر یوپی منہاج القرآن محمد سراج علی، حاجی محمد الیاس، حاجی محمد فتح اللہ خان شامل تھے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 31 مارچ 2017 کو بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں منہاج یورپین کونسل زون 2 کے صدر چوہدری اقبال وڑائچ، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، محمد نعیم چوہدری، طاہرعباس گورائیہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران و کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی کے افراد موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارہ کے فروغ کا دین ہے۔ نبی آخر الزمان ﷺ نے معاشرتی، سیاسی، سماجی اقدار کے فروغ کیلئے رہنماء اصول متعین کئے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کا قیام، اتحاد، برداشت اور رواداری اسلامی معاشرے کے اہم ستون ہیں۔
منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے 29 مارچ 2017 کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی میں الولید بن طلال مسلم مسیحی مفاہمت سینٹر کے بانی و ڈائریکٹر اور معروف مسیحی سکالر پروفیسر ڈاکٹر جان ایل ایسپوسیٹو (Prof. Dr. John L. Esposito) سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ پیش کیا۔ ڈاکٹر جان ایسپوسیٹو نے سہیل احمد رضا کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغِ امن و انسدادِ دہشت گردی کی کاوشوں کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس میں شرکت کرنیوالے معلمین و معلمات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کے کلام کواس کے مکمل معنی و مفہوم کے ساتھ سمجھنے کیلئے عربی زبان کا سمجھنا انتہائی ضروری ہے، اس اہم دینی، ملی، قومی و انسانی فریضے کو انجام دینے کیلئے منہاج القرآن نے 10 روزہ کیمپ کا مستقل بنیادوں پر اہتمام کیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی پُروقار اجتماعی تقریب 19 مارچ 2017ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس اجتماعی تقریب میں 21 مسلم اور 2 مسیحی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑوں کا نکاح انکے مذہبی رہنماء نے پڑھایا۔ ہر دولہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا۔ 700 باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام، دولہوں اور دولہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ PP-154 لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے کے سلسلہ میں پاکستان زندہ باد طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف، صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی اور امیر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلع فیصل آباد کا اجلاس 09 مارچ 2017 کو ہوا۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راناتجمل حسین، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا ربنواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید سیمت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بشپ آف کیتھولک چرچ بشپ جوزف کوٹس سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، سہیل رضا نے بشپ جوزف کوٹس کو تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں سے آگاہ گیا، سہیل رضا نے مسیحی رہنماؤں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب دی اور اسلامی امن نصاب کی فراہمی پر مبنی عملی جدوجہد سے بھی آگاہ کیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.