سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ (C) و جملہ فورمز کے زیراہتمام تین روزہ پیغامِ شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلی نشست میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی اور مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے ڈیپارٹمنٹ "عرفان الہدایہ" کے تعاون سے دس روزہ آن لائن فہم قرآن کورس کی افتتاحی کلاس کا انعقاد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز محترمہ عارفہ گل کی تلاوت قرآنیہ اور محترمہ صائمہ یحیٰی کی نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن کے تیسرے سالانہ گریجوایٹ کانووکیشن میں شرکت کی جہاں علوم اسلامیہ اور عربی لینگوئج کے پروگراموں میں ڈگری مکمل کرنے والے سینکڑوں طالبات کو اسناد دی گئیں۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.