تحفیظ القرآن اِنسٹیٹیوٹ

قوموں کی ترقی اور عروج و زوال میں تعلیمی ادارے ہمیشہ اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں، انہی اداروں کی آغوش میں مستقبل کے معمار پرورش پاتے ہیں، انہی اداروں کی فضاؤں میں شاہین صفت بچے پروان چڑھتے ہیں اور انہی دانش کدوں میں علم کی دولت اور سیرت کی نعمت حاصل کر کے وہ دنیا کی قیادت کے اہل بنتے ہیں۔

ملت اسلامیہ کے عروج اور عظمت کی تاریخ ماضی میں مدینہ منورہ کی صفہ یونیورسٹی، بغداد کی جامعہ نظامیہ، قاہرہ کی جامعہ الازہر اور قرطبہ و غرناطہ کی عظیم دانش گاہوں میں رقم کی گئی۔ یہ انہی درس گاہوں کا فیضان تھا کہ امت مسلمہ صدیوں تک دنیا میں غالب اور زندہ قوم و قوت تسلیم کی جاتی رہی اور آج بھی ہمارا زوال اسی سبب سے ہے کہ اہم ایسے معیاری تعلیمی اداروں کے قیام سے پہلو تہی کر رہے ہیں جو جدید و قدیم علوم کے ساتھ ساتھ سیرت و کردار کی دولت سے بھی طالب علموں کو مالا مال کریں۔

دور حاضر میں تحریک منہاج القرآن کے تحت دنیا بھر میں موجود تعلیمی ادارے اسی مقصد کےلئے قائم کئے گئے ہیں۔

مقام شکر ہے کہ عصر حاضر کے عظیم مفکر و دانشور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دور جدید کے تقاضوں کا صحیح اور بروقت ادراک کرتے ہوئے دنیا بھر میں ایسے تعلیمی اداروں کا جال بچھایا ہے جہاں ایسے افراد تیار کرنا مقصود ہیں جو نہ صرف دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کر سکیں بلکہ عزم و یقین اور ہمت و استقلال کی دولت سے مال مال ہو کر مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے ملت اسلامیہ کو کھویا ہوا مقام دوبارہ دلا سکیں۔

بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں واقع تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ تحریک منہاج القرآن کے اسی عظیم بین الاقوامی تعلیمی منصوبے کا حصہ ہے۔ حال ہی میں محترم طاہر سرور صاحب کو ان کی انتظامی صلاحیتوں، تعلیمی دلچسپیوں اور گہری مذہبی دلچسپیوں کے طفیل اس اہم تعلیمی ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ درج ذیل دو شعبوں پر مشتمل ہے۔

  1. تحفیظ القرآن کالج
  2. منہاج القرآن ماڈل سکول

1۔ تحفیظ القرآن کالج

اس انسٹی ٹیوٹ میں پرائمری پاس طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے اور ماہر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان کی تیاری کروائی جاتی ہے۔

اس انسٹی ٹیوٹ کا آغاز 1994ء میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں کیا گیا۔ ابتداء میں 6 ہاؤسز قائم کئے گئے جن کی تعداد آج الحمدللہ 13 ہو چکی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں اس وقت 13 قراء حضرات صبح و شام قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

ہر سال تقریباً 150 بچے اس انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوتے ہیں اور تقریباً سالانہ 70 سے 75 بچے حفظ کر کے فارغ ہو رہے ہیں۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا پہلا باقاعدہ کانووکیشن 1998ء میں ہوا۔ اس میں 250 بچوں کو اسناد سے نوازا گیا اس کانووکیشن کی صدارت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فرمائی اور سابق چیف جسٹس سید نسیم حسن شاہ مہمان خصوصی تھے۔

یہ انسٹی ٹیوٹ 18 ہاؤسز پر مشتمل تدریسی بلاک میں جامع المنہاج سے متصل قائم ہے جس میں طلباء کےلئے ہاسٹل اور میس کی سہولت بھی موجود ہے۔

اکیڈمک کونسل تحفیظ القرآن

  • قاری محمد فیض الرسول
  • قاری محمد افضل نورانی
  • قاری عبدالعزیز چشتی
  • قاری محمد ریاست علی چوہدری
  • قاری جاوید اقبال جامی
  • قاری خالد محمود چشتی

اساتذہ کرام تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ

  • قاری محمد فیض الرسول
  • قاری محمد افضل نورانی
  • قاری ریاست علی چوہدری
  • قاری محمد عارف
  • قاری محمد اسماعیل سعیدی
  • قاری محمد جمیل شاہد
  • قاری محمد جاوید اقبال حاجی
  • قاری محمد ندیم اختر نقشبندی
  • قاری محمد رفیق اعوان
  • قاری عبدالعزیز چشتی
  • قاری محمد عثمان سعیدی
  • قاری محمد حنیف سلطانی
  • قاری محمد اشتیاق نقشبندی
  • قاری خالد محمود چشتی

تحفیظ القرآن میں داخلہ کے قواعد

تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ کےلئے کم از کم تعلیمی معیار پرائمری پاس ہے جبکہ نئے سال کا داخلہ سکولز/ بورڈز کے نتائج کے اعلان کے بعد مقررہ تاریخوں پر ہوتا ہے جسے ہر سال باقاعدہ مشتہر کیا جاتا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کےلئے طالب علم کی عمر کی حد 9 سے 11 برس کے درمیان مقرر ہے۔







منہاج القرآن ماڈل سکول

منہاج القرآن ماڈل سکول میں سائنس و آرٹس کے مضامین کے ساتھ ششم تا انٹرمیڈیٹ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ ادارہ نظامت تعلیمات حکومت پنجاب میں باقاعدہ رجسٹرڈ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور سے الحاق شدہ ہے۔








نمایاں خدمات سرانجام دینے والے احباب

  • بشیر خان لودھی
  • زاہد چوہدری
  • پروفیسر رفیق سیال
  • حاجی ولایت قیصر
  • میجر (ر) نور احمد
  • احمد نواز انجم
  • سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز
  • پروفیسر محمد افضل کانجو

منہاج القرآن ماڈل سکول کی نمایاں خصوصیات

  • پرسکون روحانی ماحول
  • وسیع و عریض اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل
  • کھیلوں کیلئے کشادہ میدان کی سہولت
  • ماڈل سکول کے طلباء کیلئے قرآن مجید تجوید کے ساتھ پڑھنے کیلئے علیحدہ پیریڈ
  • سائنس لیبارٹریز، کمپیوٹرز لیبارٹری کا انتظام
  • تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی و روحانی تربیت کا خصوصی اہتمام
  • باجماعت نماز کی پابندی اور تہجد کے وقت بیداری کی ترغیب
  • تحریر، تقریر اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع
  • والدین سے قریبی رابطے اور مشاورت کا اہتمام
  • جسمانی تعلیمی اور مارشل آرٹ کی تربیت

اکیڈمک کونسل ماڈل سکول

  • پروفیسر محمد اشرف چوہدری
  • نورالزماں نوری
  • علامہ محمد بشیر جان قادری
  • خادم حسین چوہدری
  • محمد زاہد نواز
  • محمد رفیق عباسی

اساتذہ کرام ماڈل سکول

  • پروفیسر محمد اشرف چوہدری
  • علامہ نورالزمان نوری
  • نذیر احمد بلوچ
  • بشیر احمد جان قادری
  • خادم حسین
  • عبدالحبیب
  • ہارون الرشید
  • محمد سلیم تابانی
  • عابد حسین
  • محمد اجمل قادری
  • عبدالرزاق
  • غلام عربی
  • محمد زاہد نواز
  • محمد رضا فریدی
  • محمد رفیق
  • نور محمد میروی

منہاج ماڈل سکول میں داخلے

داخلہ چھٹی کلاس تا انٹرمیڈیٹ میں کیا جاتا ہے تاہم ششم تا نہم کا سالانہ داخلہ ماہ اپریل کے پہلے عشرے میں ہوتا ہے اور انٹرمیڈیٹ کا سالانہ داخلہ جولائی میں ہوتا ہے۔

منہاج ماڈل سکول میں ہم نصابی سرگرمیاں

طلباء کی علمی، ادبی اور فکری صلاحیتوں کی نشوو نماء کےلئے ایک باقاعدہ علمی و ادبی تنظیم ”بزم منہاج“ کے نام سے قائم کی گئی ہے جس کے مندرجہ ذیل شعبے سرگرم عمل ہیں۔

1۔ منہاج قراء فورم

طلباء میں قرآن پاک کی تلاوت کا شوق پیدا کرنے اور تجوید و قرات کے فن میں مہارت پیدا کرنے کےلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت تجوید و قرات کی عملی مشق کروائی جاتی ہے۔ تجوید قرات کا فن سکھانے کےلئے مستند قراء و مجودین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

2۔ منہاج نعت کونسل

یہ کونسل طلباء میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کرنے کےلئے سرگرم عمل ہے جس کی زیر نگرانی طلباء کو نعت خوانی کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ طلباء میں نعت خوانی کا شوق پیدا کرنے کےلئے مختلف مواقع پر نعتیہ مقابلے بھی منعقد کرائے جاتے ہیں۔

3۔ منہاج سپیکرز فورم

طلباء کو عظیم انقلابی مشن کےلئے تیار کرنے اور ان کے جوہر خطابت کو نکھارنے کےلئے یہ فورم مصروف عمل ہے جہاں فن خطابت کی باقاعدہ تعلیم و تربیت کی جاتی ہے۔ بزم منہاج کی طرف سے بین الکلیاتی اور کالج کی سطح پر اکثر تقریری مقابلے بھی کروائے جاتے ہیں۔

4۔ منہاج کوئز فورم

طلباء میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے اور انکی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے ”منہاج کوئز فورم“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف کوئز پروگرام منعقد کرکے طلباء کو جدید معلومات فراہم کرتا ہے۔

5۔ منہاج سپورٹس فورم

اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کہنہ مشق ڈائریکٹر سپورٹس کے زیر نگرانی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی جسمانی ورزش اور سپورٹس کا معقول اہتمام کیا گیا ہے۔ فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور کراٹے کے کھیل سکھانے پر خصوصی تو جہ دی جاتی ہے۔

منہاج ماڈل سکول میں سہولتیں

ہاسٹل

چھوٹے بچوں اور بڑے بچوں کےلئے دو الگ الگ ہوسٹلز کی سہولت موجود ہیں۔ جہاں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے ہاسٹل انتظامیہ جملہ امور کا خیال رکھتی ہے۔

میس

میس کا معقول انتظام ہے۔ جس کی نگرانی میس کمیٹی کے سپرد ہے۔ ماہر باروچی اپنے عملے کے ساتھ طلباء کو ناشتہ دوپہر اور رات کا معیاری کھانا بروقت فراہم کرتا ہے۔ مینو کی تیاری طلباء کے مشورے سے کی جاتی ہے۔

کیفے ٹیریا

پرائس کنٹرول کمیٹی کی زیر نگرانی ایک کینٹین اور ایک جنرل سٹور موجود ہے۔ جہاں بچوں کی ضرورت کی مفید اور معیاری اشیائے خوردونوش انتہائی مناسب داموں دستیاب ہیں۔

میڈیکل ریڈ

طلباء کے علاج معالجے کےلئے ایم بی بی ایس (M.B.B.S) ڈاکٹر کی زیر نگرانی ڈسپنسری موجود ہے جس میں ڈسپنسر مریض طلباء کو مفت طبی امداد اور دوائی فراہم کرتا ہے۔ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورت حال میں مریض کو ہسپتال میں داخل کروانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

ٹیلیفون

تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں اندرون ملک و بیرون ملک ٹیلیفون کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ جہاں رعایتی نرخوں پر فون کرسکتے ہیں۔ ٹیلی فون آپریٹر ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ والدین کی جانب سے کی گئی فون کالز پر طلباء کو بلا کر بات کروائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی

طلباء کی سیکورٹی کےلئے سکول کی طرف سے تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔

کیمپس کے اندر طلباء کی حفاظت کےلئے 24 گھنٹے حفاظتی عملہ موجود رہتا ہے۔ بلاوجہ ادارے کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

رزلٹ سمری سالانہ امتحان 2001ء

کلاس کل تعداد فیصد نتیجہ
6th 33 %96.97
7th 33 %84.85
8th 44 %93
9th 53 %73.58
ٹوٹل 163 %85.89

رزلٹ سمری سالانہ امتحان 2002ء

کلاس کل تعداد فیصد نتیجہ
6th 32 %84
7th 47 %96
8th 69 %91
9th 89 %75.71
10th 41 %66
ٹوٹل 278 %83

رزلٹ سمری سالانہ امتحان 2003ء

کلاس کل تعداد فیصد نتیجہ
6th 31 %90.32
7th 52 %94.23
8th-A 40 %100
8th-B 41 %92.68
9th 145 %84.32
10th 60 %55
ٹوٹل 369 %850.24

رزلٹ سمری سالانہ امتحان 2004ء

کلاس کل تعداد فیصد نتیجہ
6th 22 %59
7th 39 %100
8th-A 43 %95
8th-B 37 %97.50
9th 98 %90.11
10th 60 %88.33
ٹوٹل 29 %89.69

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top