کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز

18ستمبر 1986ء بمطابق 11رجب 1406ھ علوم وفنون اور تہذیب و ثقافت کے مرکز لاہور میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے نام سے ایک عظیم درسگاہ معرض وجود میں آئی جو آج الحمدللہ تعالیٰ اپنے منفرد نظام تعلیم و تربیت، اعلیٰ کارکردگی اور امتیازی نظم و نسق کی بدولت اس وقت ”دی منہاج یونیورسٹی“ کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ ارتقاء کا عمل جاری ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اس مادر علمی کی آغوش میں پرورش پانے والے نوجوان ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دی منہاج یونیورسٹی کے تحت چلنے والے اداروں میں سب سے پہلا ادارہ کالج آف شریعہ انیڈ اسلامک سٹڈیز COSIS ایک عظیم دانش گاہ اور علوم وفنون کی تعلیم و تربیت کا ایک حسین اور پرشکوہ مرکز ہے۔اس میں زیرِ تعلیم طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کےلئے قدیم و جدید علوم کے امتزاج کا خاطر خواہ اہتمام کیا گیا ہے۔ پرو چانسلر دی منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی عظیم علمی و فکری شخصیت کی زیرنگرانی طلبہ کی اخلاقی و روحانی اور دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ جدید علوم وفنون کی تدریس کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

قیام کے مقاصد

  1. کتاب وسنت کی روشنی میں اسلام کی ایسی تعبیر جس سے دور حاضر کے مسائل اورانسانیت کو درپیش مشکلات کا یقینی اور قابل عمل حل میسر آئے۔
  2. نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم جو امت مسلمہ کو حقیقی وحدت کی اساس فراہم کرے۔
  3. نسل نو کی علمی و عملی، فکری و نظریاتی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا مؤثر اہتمام جس سے وہ ملک وملت کی مخلصانہ اور ماہرانہ خدمت کے اہل ہو سکے۔
  4. مخصوص تنگ نظری اور باہمی تعصبات و فرقہ پرستی کی حامل محدود سوچ سے بالاتر ہو کر طلبہ کو اس قابل بنانا کہ وہ امت مسلمہ کے عالمگیر اتحاد کی منزل کے حصول کےلئے اہم کردار ادا کر سکیں ۔
  5. طلبہ کی ایسی اخلاقی و روحانی تربیت کرنا جس سے ان میں صالحیت، ایثار اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو۔
  6. طلبہ کوجدید مروجہ علوم کی تعلیم سے بہرہ ور کرنا تاکہ وہ تعلیم یافتہ طبقہ کو بھی اسلام کی حقانیت سے آگاہ کر سکیں اور معاشرے کے کسی بھی شعبے میں کامیاب عملی زندگی گزار سکیں۔

نصاب:
کالج کا نصاب چونکہ علوم عصریہ و دینیہ کا حسین امتزاج ہے اس لئے علوم عصریہ میں لاہور بورڈ کے مروجہ نصاب F.A اور I.C.S، پنجاب یونیورسٹی کے B.A اور M.A عربی و اسلامیات پر مشتمل ہے علاوہ ازیں کمپیوٹر سائنسز بھی شامل نصاب ہیں۔

علوم دینیہ میں علوم القرآن، علوم الحدیث، علوم الفقہ، علم العقائد، علم التصوف، سیرت، علم المیراث، عربی زبان و ادب، اصول الدعوۃ، تقابل ادیان، تاریخ اسلام اور اسلامی افکار ونظریات جیسے مضامین کو شامل نصاب کیا گیا ہے۔

نظام تعلیم

٭ پہلا مرحلہ: الشھادۃ الثانویہ مع ایف اے/ آئی سی ایس

اس مرحلہ میں طلبہ کو دو سال میں علوم شریعہ کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مقررہ نصاب کے مطابق ایف اے/ آئی سی ایس کرایا جاتا ہے اور عربی تکلم، انگلش لینگوئج اور کمپیوٹر کورسز کرائے جاتے ہیں۔

٭ دوسرا مرحلہ: الشھادۃ العالیہ مع بی ای

یہ مرحلہ دو سالوں پر مشتمل ہے اس مرحلہ میں علوم شریعہ کے مقررہ نصاب اور پنجاب یونیورسٹی کے بی اے کے مقررہ نصاب کی تکمیل کروائی جاتی ہے۔

٭ تیسرا مرحلہ: الشھادۃ العالمیہ (ایم اے عربی و علوم اسلامیہ)

یہ مرحلہ تین سالوں پر مشتمل ہے جس میں دورہ حدیث کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کے ایم اے عربی اور ایم اے اسلامیات کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ تکمیل نصاب پر طلبہ سے ایک ضخیم تحقیقی مقالہ بھی لکھوایا جاتا ہے اور کامیاب طلبہ کو الشھادۃ العالمیہ دی جاتی ہے جس کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (ہائر ایجوکیشن H.E.C) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کے ایم اے عربی اور ایم اے اسلامیات کے مساوی قرار دیا گیا ہے۔

شعبہ خط وکتابت کورسز

آج کل پوری دنیا میں میڈیا اور ڈاک کے ذریعہ سے زیور علم سے آراستہ کرنے کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے جس سے آج کی اس مصروف ترین زندگی میں گھر بیٹھے تعلیم کا حصول آسان ہوگیا ہے۔ چنانچہ تحریک منہاج القرآن جو ایک عالمی و احیائے تحریک ہے اس نے بھی اس جدید طریق تعلیم کو اختیار کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر یکم اپریل2000ء سے انسٹی ٹیوٹ آف شریعہ کارسپانڈنس کورسز کا آغاز کیا۔ جن سے اندرون وبیرون ملک تقریباً 300 خواتین وحضرات یکساں طور پر مستفیض ہو رہے ہیں ۔ یہ شعبہ ملک کے نامور ماہر تعلیم پرنسپل کالج آف شریعہ محترم ڈاکٹر ظہور احمد اظہر کی زیر نگرانی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

آغاز میں ڈپلومہ ان شریعہ، انٹر ان شریعہ اور ڈگری ان شریعہ کورسز کا آغاز کیا گیا۔ دو سال بعد ماسٹر ان شریعہ اور ترجمہ قرآن پر مشتمل عرفان القرآن کورس بھی شروع کر دیے گئے۔ ترجمہ قرآن کو آسان بنانے کےلیے کثیرالاستعمال 310 الفاظ اورعربی گرائمر کا مجموعہ تیار کیا گیا۔ جس سے استفادہ کر کے ہر ایک جلد قرآنی مفاہیم سے مستفیض ہوسکتا ہے۔ جبکہ بقیہ کورسز قرآن مجید، حدیث، فقہ، سیرت، تصوف، دعوت و اصلاح اور تقابل ادیان کے سمسٹرز پر مشتمل ہیں۔

نمبرشمار نام کورس کل رجسٹریشن باقاعدہ کورس
1 ڈپلومہ ان شریعہ
DPL
103 81
2 انٹر ان شریعہ
INT
44 27
3 ڈگری ان شریعہ
DEG
78 57
4 ماسٹر ان شریعہ
MIS
24 20
5 عرفان القرآن کورس IQ 31 25
ٹوٹل 280 210

اخلاقی و روحانی اور علمی و ادبی سرگرمیاں

کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے نماز پنجگانہ و تہجد، محافل ذکر ونعت، صیام رمضان اور احکام شریعت کی پابندی کروائی جاتی ہے۔ ہمہ وقت باوضو رہنا، ایام بیض کے روزے رکھنا، شب بیداری اور سالانہ اجتماعی اعتکاف میں شرکت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ علمی و ادبی سرگرمیوں میں طلبہ کو تجوید و قرات، نعت خوانی اور فن خطابت، تحریر و تحقیق اور شعر و ادب کی تربیت سے بہرہ ور کرنے کے لئے باقاعدہ ایک علمی و ادبی تنظیم ”بزم منہاج“ کے نام سے قائم کی گئی ہے۔

طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کےلئے ڈائریکٹر سپورٹس کی زیر نگرانی منہاج سپورٹس مصروف عمل ہے۔ جس کے تحت طلبہ اپنی جسمانی استعداد اور طبعی میلان کے مطابق کم و بیش اٹھارہ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں نیز کالج کے طلبہ میں انٹر کلاسز اور دیگر کالجز کے مقابلہ جات بھی باقاعدگی سے کروائے جاتے ہیں جن میں کالج ہذا کے طلبہ کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے۔

Summary of FA Results of COSIS - 1996-2004

2004ء 2003ء 2002ء 2001ء 2000ء 1999ء 1998ء 1997ء 1996ء Details

General Statistics

79 91 102 107 123 125 118 74 88 Students Appeared
61 67 71 79 113 98 110 70 32 Pass
13 24 31 28 10 24 5 4 56 Fail
5 Nil Nil Nil Nil 3 3 Nil Nil Result Late
82.43 73.63 69.61 73.83 91.87 78.40 93.22 86.48 36.36 Pass Percentage

Division

27 31 37 63 56 65 65 44 13 First Division
34 35 33 16 57 33 44 26 17 Second Division
Nil 01 01 Nil Nil Nil 1 Nil 2 Third Division

Position Holders

827 810 811 835 798 799 826 814 766 1st Position Marks
821 809 783 818 794 796 805 796 730 2nd Position Marks
790 770 779 808 786 794 799 795 725 3rd Position Marks

Summary of BA Results of COSIS - 1996-2004

2004ء 2003ء 2002ء 2001ء 2000ء 1999ء 1998ء 1997ء 1996ء Details

General Statistics

59 72 90 90 80 71 36 48 34 Students Appeared
52 43 54 71 60 57 26 41 15 Pass
7 29 36 19 20 14 10 07 19 Fail
88.14 59.72 60.00 78.89 75.00 80.28 72.22 85.42 44.12 Pass Percentage

Division

41 20 22 24 21 30 06 11 05 First Division
11 23 32 47 39 27 20 30 10 Second Division
Nil Nil Nil Nil Nil Nil Nil Nil Nil Third Division

Position Holders

618 568 539 551 580 574 545 650 549 1st Position Marks
591 558 522 520 575 573 537 585 495 2nd Position Marks
579 531 520 519 551 570 533 557 491 3rd Position Marks

کالج کے اعزازات

الحمدللہ یہ کالج عظیم اساتذہ کرام کی شبانہ روز نگرانی اور محنت کی بدولت روز افزوں ترقی کر رہا ہے ۔جس کا بین ثبوت کالج کے درج ذیل اعزازات ہیں:

اسمائے گرامی ادارہ سال پوزیشن
حافظ محمد ارشد پنجاب پبلک سروس کمیشن 1997ء پہلی پوزیشن
حافظ عبدالشکور NWFP پبلک سروس کمیشن 2004ء پہلی پوزیشن
محمد الیاس شاہ پنجاب یونیورسٹی، بی اے 1997ء پہلی پوزیشن
فیض اللہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی، بی اے 1998ء پہلی پوزیشن
اویس اسلم پاشا پنجاب یونیورسٹی، بی اے 2004ء تیسری پوزیشن
محمد رضا فرید لاہور بورڈ آف ایجوکیشن، ایف اے 2004ء پہلی پوزیشن

ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے منہاجینز

نمبرشمار اسمائے گرامی ادارہ کیفیت
1 محترم علی اکبر الازہری پی ایچ ڈی پنجاب یونیورسٹی تکمیل
2 محترم محمد رمضان قادری پی ایچ ڈی مانچسٹر یونیورسٹیUK جاری ہے
3 محترم محمد نواز الازہری پی ایچ ڈی NUML جاری ہے
4 محترم ظہور اللہ الازہری پی ایچ ڈی پنجاب یونیورسٹی جاری ہے
5 محترم محمد ارشد نقشبندی پی ایچ ڈی AIOU جاری ہے
6 محترم محمد اصغر جاوید پی ایچ ڈی جامعۃ قاہرہ (مصر) جاری ہے
7 محترم غلام محمد قمر پی ایچ ڈی جامعۃ الازہر جاری ہے
8 محترم محمدرفیق حبیب پی ایچ ڈی U.K جاری ہے
9 محترم شبیر احمد جامی پی ایچ ڈی اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور جاری ہے
محترم غلام مرتضی علوی پی ایچ ڈی NUML جاری ہے
محترم رحمت اللہ اچکزئی پی ایچ ڈی بلوچستان یونیورسٹی، کوئٹہ جاری ہے
10 محمد اختر عابد پی ایچ ڈی NUML جاری ہے
11 راشد مسعود ایم فل AIOU جاری ہے
12 محمد حسان ایم فل AIOU جاری ہے
13 مخدوم محمد ندیم پی ایچ ڈی سندھ یونیورسٹی جاری ہے
14 محمد اعظم پی ایچ ڈی NUML جاری ہے
15 محترم فیض اللہ بغدادی ایم فل پنجاب یونیورسٹی جاری ہے
16 محترم عبدالشکور پی ایچ ڈی پشاور یونیورسٹی جاری ہے

سینئر اساتذہ کرام

نمبرشمار اسمائے گرامی
1 محترم پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر ڈین/ پرنسپل
2 محترم پروفیسر محمد معراج الاسلام شیخ الحدیث
3 محترم پروفیسر محمد نواز ظفر شیخ الصرف والنحو
4 محترم مفتی عبدالقیوم خان شیخ الفقہ والتفسیر

وزٹنگ پروفیسرز

نمبرشمار اسمائے گرامی
1 پروفیسرڈاکٹر بشیر احمد صدیقی سابق سربراہ شعبہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی
2 پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ڈائریکٹر ساؤتھ ایشین سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی
3 پروفیسر ڈاکٹر منیر الدین چغتائی سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی
4 جناب ایس ایم ظفر (ممتاز قانون دان/ سابق وفاقی وزیر قانون) چیئرمین ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان
5 ڈاکٹر محمود الحسن عارف سربراہ ادارہ معارف اسلامیہ
6 ڈاکٹر خالق داد ملک سربراہ شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی
7 پروفیسر ہمایوں احسان پرنسپل پاکستان کالج آف لاءلاہور
8 جناب انوار اختر ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
9 علامہ سید ہدایت رسول قادری ممتاز مذہبی سکالر
10 محمد ارشد نقشبندی گورنمنٹ کالج نارووال
11 محمد اعظم گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ

سابقہ اساتذہ کرام (علوم شریعہ) کے اسمائے گرامی

  • حافظ مفتی محمدخان قادری صاحب
  • علامہ عبدالمصطفیٰ شاہ بخاری
  • علامہ محمد اشرف جلالی صاحب
  • علامہ ظہور الہی صاحب
  • مفتی علی احمد سندھیلوی صاحب
  • علامہ شاہ محمد نوری (مرحوم)

سابقہ اساتذہ کرام (علوم عصریہ) کے اسمائے گرامی

  • پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید اعوان صاحب
  • پروفیسر منور صاحب
  • پروفیسر عصمت علی شاہ صاحب
  • پروفیسر ارشادالحسن صاحب
  • پروفیسر ظفر الحق مجید چشتی صاحب
  • پروفیسر منہاج الدین صاحب
  • پروفیسر سمیع الظفر نوشاہی صاحب
  • پروفیسر محمد ریاض بھٹی صاحب
  • پروفیسر محمد یاسین صاحب
  • پروفیسر آغا محمد یامین صاحب
  • پروفیسر محمد رفیق صاحب

مصری اساتذہ سابقہ

  • الشیخ محمد بن علوی المالکی
  • الشیخ مہدی معطی
  • الشیخ جمال الدین ملا
  • الشیخ سعدی
  • الشیخ فودہ
  • الشیخ عبدالجزار الامین
  • الشیخ عبدالرزاق
  • الشیخ محمد علی عراقی
  • الشیخ محمدکمال جلال الصاوی
  • الشیخ عبدالمقتدر علوان
  • الشیخ محمد غباشی ابراہیم
  • الشیخ حمدون احمد عبدالرحیم مسلم
  • الشیخ محمد یوسف یونس

شعبہ جات اورانتظامی ذمہ داریاں

  • پرنسپل: پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اظہر
  • کوآرڈینیٹر اکیڈمک: محترم آصف محمود
  • کوآرڈینیٹر ایڈمن اینڈفنانس: محترم محمد عباس

شعبہ امتحانات

  • کنٹرولر امتحانات: پروفیسر محمد نواز ظفر
  • اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات: محترم حافظ زاہد یوسف/ محترم ظفر اقبال

شعبہ داخلہ

  • انچارج داخلہ: محترم منظور حسین

شعبہ تحقیق

  • شعبہ خط وکتابت کورسز
  • کوآرڈینیٹر:محترم ظہور اللہ الازہری
  • انچارج: محترم غلام مجتبیٰ طاہر

سلیبس

  • انچارج:محترم محمد الیاس اعظمی

ہاسٹل

  • ہاسٹل وارڈن: محترم ممتاز الحسن
  • سپریننڈنٹ بلاک نمبر 1 محترم ظفر اقبال
  • سپریننڈنٹ بلاک نمبر 2 محترم صابر حسین
  • سپریننڈنٹ بلاک نمبر 3 محترم غلام مجتبیٰ طاہر

لائبریری

  • انچارج لائبریری: محترم عبدالقدوس درانی
  • لائبریرین: محترم شاہد رضا

شعبہ کمپیوٹر

  • انچارج : محترم شاہد نواز

بزم منہاج

  • انچارج: محترم رانا محمد اکرم قادری

سپورٹس

  • ڈائریکٹر: پروفیسر ایس ایم شفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر: محترم اقبال مرتضیٰ حیدر

شعبہ اکاؤنٹس

  • اکاؤنٹنٹ: محترم محمد منیر اعوان
  • کیشیر: محترم سید ارشد محمود شاہ

میس

  • انچارج: حافظ آصف محمود
  • انچارج فنانس: رانا وحید احمد

فارغ التحصیل طلبہ کا مستقبل

  1. فارغ التحصیل طلبہ کے لئے تحریک منہاج القرآن کے تحت اندرون و بیرون ملک مختلف مراکز، اسلامک سنٹرز، ماڈل سکولز اور کالجز میں روزگار کے مواقع میسر ہیں۔ فضلاء مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بھی تعلیمی و تدریسی، علمی و تحقیقی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں کالج سے فارغ ہونے والے سکالرز بیرون ملک امریکہ، یورپ، سکینڈے نیویا اور عرب ممالک میں تدریسی، دعوتی، تبلیغی اور تحریکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
  2. کالج ہذا کی سند ”الشھادۃ العالمیہ“ (ایم اے عربی و اسلامیات) کی ڈگری کی بنیاد پر اندرون ملک کسی بھی محکمے میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس وقت ادارہ ہذا سے فارغ ہونے والے سکالرز پبلک سروس کمیشن اور دیگر صوبائی سلیکشن بورڈز کے ذریعے منتخب ہوکر مختلف سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں بطور لیکچرار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
  3. کالج سے فارغ ہونے والے ذہین طلبہ مقابلے کے کسی بھی امتحان میں شریک ہوکر سول سروسز، آرمڈ فورسز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں۔

تاحال منہاجینز کی مصروفیات اور ذمہ داریوں کا جائزہ

ذمہ داری 1992 1994 1995 1996 1997 1998 1999 2000 2001 2002 2003 2004 ٹوٹل
کل تعداد منہاجینز 41 46 73 52 37 40 62 43 66 61 92 62 675
ڈگری ہولڈرز 39 44 67 47 36 28 48 27 46 36 65 47 530
بیرون ملک 9 9 10 5 8 4 7 3 2 2 5 4 68
مرکزی سیکرٹریٹ 5 4 8 3 2 1 2 1 4 4 4 3 41
منہاج یونیورسٹی 6 6 4 3 3 3 3 1 29
ایجوکیشن سوسائٹی 6 5 2 2 6 13 3 1 6 8 52
محکمہ تعلیم 9 1 11 6 3 2 1 5 1 4 1 44
دیگرسرکاری ملازمت 3 2 2 1 2 3 3 5 2 23
ذاتی کاروبار 14 21 23 21 15 29 39 20 50 47 68 44 391

فارغ التحصیل طلباء

سیشن کل تعداد فاضلین ڈگری ہولڈرز
2-1991 41 39
1994 46 44
1995 73 67
1996 52 47
1997 37 36
1998 40 28
1999 62 48
2000 43 27
2001 66 46
2002 61 36
2003 92 65
2004 62 47
ٹوٹل 675 530

تعداد طلبہ 06-2005

نمبرشمار کلاس کل رجسٹریشن سیکشن A سیکشن B سیکشن C سیکشن D
1 فرسٹ ایئر 187 55 43 44 45
2 سیکنڈ ایئر 96 51 45
3 تھرڈ ایئر 129 44 42 43
4 فورتھ ایئر 72 35 37
5 ففتھ ایئر 62 37 25
6 سکستھ ایئر 37 37
7 سیونتھ ایئر 49 49
میزان 632

سیشن وائز دی گئی سالانہ رعایت

کالج کے مستحق اور قابل طلباء کو فیس میں خاطر خواہ رعایت بھی دی جاتی ہے جس بناء پر وہ حصول تعلیم کے سلسلہ کو آسانی سے آگے جاری رکھ سکتے ہیں۔

نمبر شمار سیشن تعداد طلبہ سالانہ کل رقم
1 03 - 2002 442 10,92,350
2 04 - 2003 247 9,42,425
3 05 - 2004 152 6,71,705

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کا Covered Area

  • اکیڈمک بلاک (لمبائی، چوڑائی) 46292 فٹ
  • ہاسٹل (لمبائی، چوڑائی) 11760 فٹ
  • مسجد (لمبائی،چوڑائی) 9558 فٹ

اکیڈمک بلاک

کلاس رومز 20 عدد
لیکچر ہال ایک عدد
ڈسپنسری ایک عدد
کمپیوٹر لیب ایک عدد
کمپیوٹر ہارڈوئیر لیب ایک عدد
دفاتر 10 عدد
لائبریری ایک عدد
سٹاف رہائش 9 عدد
مہمان خانہ ایک عدد
سٹور ایک عدد
کل کمرے 47 عدد

ہاسٹل

طلبہ رہائش کمرے 26عدد تعداد طلبہ 535
سٹاف رہائش کمرے 03عدد تعداد سٹاف 10

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top