لیہ: دروس عرفان القرآن میں علامہ صابر کمال وٹو کا خطاب

مورخہ: 29 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 281 حافظ آباد لیہ کے زیراہتمام چھ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست 29 مئی 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد صابر کمال وٹو نے رمضان رجوع الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سچی توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔

اس موقع پر علامہ وقاص شاہد، شبیر بھٹی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، محمد عمران تھند صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 281 حافظ آباد، طالب حسین سہارن سٹی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ، حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ، اللہ نواز جگ رہنما یوتھ لیگ کے ساتھ ساتھ مرد و خوتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ آخر میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top