استقبالِ ربیع الاول 2025: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس میں شرکت

مورخہ: 25 اگست 2025ء

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سالانہ مشعل بردار جلوس میں شرکت کی۔ مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تمام اہلِ اسلام کو حضور نبی اکرم ﷺ کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کی مسرتیں مبارک ہوں۔ آپ ﷺ سراپا رحمت و فضلِ الٰہی ہیں جنہیں ربِ کریم نے تمام جہانوں کے لیے باعثِ رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ آئیں! اس ماہِ سعید میں شکر و عبادت، خیرات و عطیات اور سیرتِ طیبہ کی پیروی کے ذریعے میلاد کی برکتوں کو ہر دل اور گھر تک عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ کائنات کے تاجدار، رحمت للعالمین ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا ہے اور آپ ﷺ انسانیت کے لیے امن، محبت، اخوت و بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے۔ اسی دن سے انسانیت کو سربلندی، وقار اور اللہ کی قربت کا راستہ نصیب ہوا۔ ماہِ میلاد النبی ﷺ میں خوشیاں بانٹنا، گھروں کو سجانا، ضیافت کرنا، صدقہ و خیرات کرنا، روشنیوں کا اہتمام اور محافلِ میلاد منعقد کرنا دراصل اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا ذریعہ ہے۔

مزید کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن کی پہچان محبت و عشقِ رسول ﷺ ہے اور میلاد النبی ﷺ کی محافل اسی محبت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں دنیا بھر میں میلاد کی محافل منعقد کی جاتی ہیں جن کے ذریعے اُمت کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کو مزید اجاگر کیا جاتا ہے۔ تمام اہلِ ایمان اور عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والی 42ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی کو شایانِ شان انداز میں منائیں۔

استقبالِ ربیع الاول کے جلوس پر شالامار لنک روڈ کے تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا۔ جلوس کے راستے کو خیر مقدمی بینرز اور چراغاں سے سجایا گیا۔ میزبان شہباز بھٹی، صدر لاہور اقبال حسین باجوہ اور عزیز بھٹی ٹاؤن کے ذمہ داران نے شرکائے جلوس کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ جلوس کے ہمراہ عربی لباس میں ملبوس بچے ہاتھوں میں مشعلیں لیے شریک تھے، جبکہ سجے ہوئے اونٹ، گھوڑے اور بگھیاں بھی شامل تھیں۔ جلوس کا راستے بھر پرجوش استقبال کیا جاتا رہا۔ یہ جلوس مغل پورہ سے شروع ہو کر شالامار لنک روڈ سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ باغبان پورہ پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، ناظم لاہور ناظم علی رحمت، صدر علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی، پیر سید گلزار حسین شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن شہباز حسین قادری، ناظم صفدر اقبال قادری، طارق الطاف، حاجی محمد امجد قادری، شیخ حنیف، شیخ وکیل احمد، محمد اسلم طاہر، جاوید مصطفیٰ، حاجی عبد الخالق، انجینئر شفاقت علی مغل، علامہ مفتی محمد رفیق رندھاوا، محمد خلیل حنفی، محمد اسامہ ملک، حاجی فرخ خان قادری و دیگر رہنماؤں نے بھی جلوس کے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا۔

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

Rabi-ul-awwal jaloos 2025 by TMQ lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top