سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف کے لیے مورخہ 18 ستمبر 2008ء کو افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ افطار آپ کی پاکستان آمد کے بعد مرکزی سٹاف کے ساتھ ملاقات کے سلسلہ میں تھا۔ اس کے لیے گوشہ درود کے ہال کی چھت پر پروگرام منعقد کیا گیا۔
یونیورسل پیس اینڈ ہارمنی فورم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو امن ایوارڈ 2008ء دیا ہے۔ اس ایوارڈ کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے وصول کیا۔ اس سلسلہ میں یکم ستمبر 2008ء کو پنجاب کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کی طرف سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈوکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ عائشہ صدیقہ و سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنھما کانفرنس مورخہ 13 ستمبر کو گوشہ درود کے نو تعمیر شدہ ہال میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادیوں محترمہ قرۃ العین فاطمہ اور محترمہ قرۃ العین عائشہ نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں جسٹس (ر) منیر احمد مغل مہمان خصوصی تھے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام مورخہ 5 ستمبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ ماہ ستمبر کے اس روحانی اجتماع کو رمضان المبارک کی وجہ سے جمعرات کی بجائے جمعۃ المبارک کے دن منعقد کیا گیا۔
ملک کے 34 ویں یوم دفاع کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے 6 ستمبر 2008ء کو شہداء چھ ستمبر 1965ء کے مزارات پر حاضری دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد میں کالج آف شریعہ کے کوارڈینیٹر میاں محمد عباس نقشبندی، ناظم ممبر شپ ملک سرفراز احمد خان، نظامت تربیت کے نائب ناظم قمر جاوید ملک، صاحبزادہ نصیر احمد نصیر، منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ میر آصف اکبر، پروفیسر سجاد العزیز،
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پندرہ روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب مورخہ 6 جولائی 2008ء بروز اتوار قصر ذوق بینکوئیٹ ہال گلبرگ لاہور میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں مجدد عصر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس مورخہ 22 جون کو لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ اسے منہاج کالج برائے خواتین کے سالانہ تربیتی کورس کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مشاورتی کونسل کا اجلاس مورخہ 11 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا۔ اس کی صدارت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے کی جبکہ منہاج ویمن لیگ کی دیگر مرکزی قائدین اور ملک بھر سے خواتین عمائدین نے اس میں خصوصی شرکت کی۔
مؤرخہ 4 ستمبر 2008ء کو منہاج اوورسیز کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکولز کے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب مورخہ 26 اگست 2008ء کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو ٹیلنٹ ایکسیلنس ایوارڈ کے نام سے غزالی ہال لاہور میں منعقد کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام لاوارث اور یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کے عظیم الشان منصوبے "آغوش" کی تعارفی تقریب 27 اگست کو لاہور میں ہوئی۔ اس تقریب کو الحمراء ہال نمبر 2 میں منعقد کیا گیا۔ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ سینیٹر سجاد بخاری مہمان خصوصی تھے۔
مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام پانچ رکنی امریکی وفد 28 اگست کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور وزٹ کے لیے آیا۔ گلوبل مشن اویورئنس کے صدر مسٹر لیف ہیٹلنڈ نے وفد کی قیادت کی جبکہ ڈاکٹر مرقس فدا، جم ریبنز، ٹموتھی ہیٹ اور رینڈل ڈینلی بھی وفد کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
مؤرخہ 23 اگست 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کی تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر مہیا کردہ سہولتوں سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
مؤرخہ 9 اگست 2008ء کو منہاج القرآن پبلی کیشنز کی نئی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کو آن لائن خریداری کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔ مؤرخہ 9 اگست کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔
مؤرخہ 2 جون 2008ء کو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ میں وطن عزیز کو علم کی روشنی سے مستنیر کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے تحت جاری کردہ عوامی تعلیمی منصوبہ کو پیش کیا گیا ہے۔ ۔ MES کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد لطیف قادری نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.