سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے چھٹے کانووکیشن میں شریک طلباء و طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کے سفر میں چار چیزیں پیش نظر رکھی جائیں ان میں تعلیم العلم، تعلیم الادب، تعلیم الخلق، تعلیم التربیۃ شامل ہیں یعنی علم کے ساتھ ساتھ ادب بھی سیکھو، اچھی تربیت اور اخلاق سنوارنے پر توجہ دو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مینارِ پاکستان لاہور پر منعقد ہونے والی 39ویں عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس 2022ء میں شرکت کے لیے مصر سے بطور مہمان خصوصی تشریف لانے والے سابق رئیس جامعۃ الازہر الشیخ الدکتور ابراہیم صلاح الھدھد اور فضیلۃ الشیخ سید احمد محمود الازہری (جامع الازہر، مصر) نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی معیت میں مرکز علم و تحقیق فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا علمی دورہ فرمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر اونٹاریو میں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کی۔ انہوں نے میلاد کانفرنس میں ’’محمد مصطفی ﷺ کی آمد بحیثیت محسن انسانیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور رشد و ہدایت کے دور کا آغاز ہوا۔ آپ ﷺ نے انسانیت کی عزت و تکریم کا درس دیا اور ریاست مدینہ کو ایک مکمل انسانی معاشرہ بنایا جہاں مذہب، قبیلے، برادری اور لسانی بنیادوں کی بجائے قومیت کا نظریہ دیا گیا اور سب کو ایک قوم بنا دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ محفل استقبال ربیع الاول مورخہ 24 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد کولون میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز علامہ اسد صدیق نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جبکہ نعت شریف ثقلین ریاض نے پیش کی۔ علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ایمان کی بقا فقط تعلق و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم میں ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی کامیابی کا راز اسی میں تھا کہ وہ پیارے آقا کریم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت، عشق اور ادب میں فنا تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں سالانہ عید میلاد النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’رفعتِ ذکرِ مصطفی صلی اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس سے پہلے محفل کا آغاز عثمان صادق نے تلاوت قرآن مجید سے کیا بعد میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے ایوانِ قائد پر محفلِ نعت اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 39ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر جھگڑنے اور علمی اختلاف رائے کو دشمنی میں تبدیل کرنے والے مصطفوی تعلیمات کو بھول گئے۔ اسلام اول روز سے دین امن و سلامتی رہا ہے۔ وحدت و یکجہتی اور خوشحالی و استحکام امت کیلئے سیرت النبی ﷺ کی پیروی کرنا ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن کی 39ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 8 اکتوبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی، تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار میں روزانہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 39ویں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے مینار پاکستان میں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر جاری 12 روزہ محافل میلاد النبی ﷺ و ضیافت میلاد میں مسلم، مسیحی، ہندو، سکھ رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکرکے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ممتاز، سیاسی، سماجی و دیگر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی جبکہ مسیحی رہنما، ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر بشپ رابرٹ سیموئیل عزرایا مہمان خصوصی تھے۔
ماہِ میلاد النبی ﷺ امتِ مسلمہ کیلئے خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے اور ہر مسلمان رسالتمآب ﷺ سے اپنے تعلق کا اظہار کرتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام محافل میلاد النبی ﷺ کا سلسلہ ماہ ربیع الاول کی آمد سے قبل شروع ہو گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی کوریا کے دوران ’’ٹیکنالوجی یونیورسٹی شی ھنگ کوریا‘‘ کا دورہ کیا اور منہاج یونیورسٹی لاہور اور شی ھنگ یونیورسٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے لئے MOU پر دستخط کیے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ایڈمنسٹریٹر ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر اوگان جے سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا کے زیراہتمام میلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو اس لئے مبعوث کیا کہ معاشرے میں اخلاقی قدروں کی پامالی ختم ہو اور اعلیٰ اقدار کو عروج ملے۔ حضور ﷺ نے انسانیت کو اخلاق کے اعلیٰ مقام تک پہنچایا۔ آپ ﷺ نے قرآن کے آفاقی پیغام کو انسانیت کیلۓ مشعل راہ بنا دیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منہاج ایشین کونسل اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاوس نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس کے شرکاء کو مُبارکباد پیش کی اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر جنوبی کوریا پہنچ گئے، ملائیشیا سے انچھن ائیر پورٹ پہنچنے پر منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ذمہ داران و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ کا اہتمام اونر بمبے گرل ریسٹورینٹ (ایتوان) سیول قاضی جاوید اقبال نے کیا۔ اس موقع پر ’’ریاست مدینہ‘‘ کے موضوع پر فکر انگیز و تحقیقی مقالہ تحریر کرنے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.