سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھر کے غریب عوام کے لیے مفت راشن کی تقسیم کے لیے ایک روزہ کیمپ 11 اپریل 2019ء کو لگایا گیا۔ کیمپ میں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی ہدایت پر راشن، کپڑے اور چپل تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں کوارڈینٹر فوجی مشتاق قائمخانی، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، یوتھ کوارڈینٹر حیدرآباد وقار یونس اور حیدرآباد تحصیل سٹی کے ناظم ممبر شپ ذوہیب حسین شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع عمر کوٹ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے مفت راشن کیمپ 11 اپریل 2019 کو صبح 10 بجے لگایا جائے گا۔ کیمپ میں مستحقین اور غرباء کو مفت راشن دیا جائے گا۔ ایک روزہ راشن کیمپ کی قیادت لوئر سندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 اپریل 2019ء کو ریاض میں منعقدہ او آئی سی کانفرنس The role of Education in prevention of terrorism and Extremismکے دوسرے روز خطاب کیا۔ اس موقع پر سعودی کراون پرنس محمد بن سلمان، او ائی سی ممالک کے سربراہان و نمائندگان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کاونٹر ٹیررازم پر بیانیہ پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام جامع مسجد البغداد ماڈل سٹی لودھراں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل امیر اہلسنت شیخ الحدیث پیر سید ظفر علی شاہ نے مسجد کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور مسجد کی تعمیر و تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کویت کی زونل تنظیم فروانیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرا کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جسکی سعادت حافظ نثار نے حاصل کی۔ حمد باری تعالی کا نذرانہ حافظ نثار نے پیش کیا، سابق صدر منہاج القران انٹرنیشنل کویت منیر احمد قادری سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف کے چند اشعار پیش کئے۔
برطانیہ کے معروف کشمیری صحافی نواز مجید کشمیری نے منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئرلینڈ کے معروف بزنس مین ساجد جاوید، کاشف جاوید اور ارسلان مجید بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض میں موجود ہیں، 9 اپریل 2019ء کو کانفرنس کے پہلے سیشن میں شرکت کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف یہ کانفرنس بہت اچھا قدم ہے اور یقینا اس کے اچھے نتائج ہوں گے۔ یہی وقت ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے بیانیہ کیخلاف ہم اپنی نوجوان نسل اور مسلم امہ میں عام آدمی کی رہنمائی کریں اور دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ متبادل بیانیہ پیش کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ڈائریکٹر اور منہاج ایشیئن پیسیفک کونسل کے امیر الشیخ علامہ محمد رمضان قادری نے پاکستان آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ مرکز آمد پر نظامت امور خارجہ اور قائدین نے ان کو خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن آسٹریلیا کے تنظیمی کام کے حوالے سے اگاہ کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے او آئی سی اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کے شہر ریاض میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں او آئی سی کی طرف سے خصوصی دعوت پر ریاض آیا ہوں، انسداد دہشت گردی کے موضوع پر خطاب اور متفقہ امن بیانیہ پر تجاویز اور قابل عمل لائحہ عمل دونگا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور سے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ او آئی سی کے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم پر خطاب کرینگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعوکیا گیا ہے۔ او آئی سی کا اجلاس 9 اور 10 اپریل کو ریاض میں منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کی طرف سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اور نصاب تیار کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب اور سوال و جواب کیلئے خصوصی سیشن رکھا گیا ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 7 اپریل صبح 11 بجے ریاض ایئرپورٹ پہنچے جہاں او آئی سی حکام کی طرف سے انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی دعوت پر او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے ہیں، جہاں وہ 9 اور 10 اپریل کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررازم پر خصوصی خطاب کریں گے اور اس ضمن میں سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی ہو گا چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
سید علی ترمذی المعروف پیر بابا(بونیر شریف خیبر پخونخواہ)کے 449 ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 6 اور 7 اپریل 2019 کو منعقد ہوئیں، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں علامہ غلام ربانی تیمور اور علامہ محمد وسیم افضل شامل تھے۔
منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس 5 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمن، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف، فرح ناز نے شرکت کی۔ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں 8 سو سے زائد ممبران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اللہ نے انبیاء علیہم السلام کے دعوی صداقت کے لیے انھیں معجزات سے نوازا، معجزات اللہ رب العزت کی قوت کاملہ کا پرتو ہوتے ہیں۔ معراج کمال معجزات مصطفی ﷺ ہے۔ معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس نے تسخیر کائنات کے مقفل دروازوں کو کھولنے کی ابتدا کی۔
منہاج القرآن خانپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 2 اپریل 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماء علامہ ارشاد احمد سعیدی، مرکزی قائدین میں سے سردار شاکر خان مزاری، چوھدری فیاض احمد وڑائچ، چوہدری عرفان یوسف اور منصور اعوان نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.