سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکرٹری قاضی فیض الاسلام اور مرکزی فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام کے نانا جان انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے وفد نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فاضل پور کے عظیم ساتھی فیاض احمد جمالی شہید کے بڑے بیٹے جہانزیب احمد جمالی کی شادی 20 جنوری 2019ء کو انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں منہاج القرآن فاضل پور کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دلہا کو سلامی پیش کی اور تحائف بھی دیئے۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے دیرینہ ساتھی محمد طارق قادری کے والد گرامی کی ایصال ثواب کے لیے منعقدہ قرآن خوانی پر علامہ طالب حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ملک ابو ارسل مصطفی المدنی، سید عاشق حسین بخاری ناظم انفارمیشن، محمد خالد بلال صدر منہاج القرآن راجن پور، ممتاز احمد تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد طارق عزیز، محمد اشعر خان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام ہفت روزہ حلقہ درود کا پروگرام ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی کی رہائش گاہ آفیسرکالونی راجن پور میں ہوئی، جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہورمیں 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کے چوتھے دن کراٹے، باکسنگ، کرکٹ، فٹبال، جمناسٹک، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، شطرنج کے مقابلے ہوئے، چوتھے دن کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور ایم پی اے نذیر چوہان تھے۔ سپورٹس فیسٹیول میں چوتھے روز کی کھیلوں میں جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، طالبات کی کرکٹ ٹیم اسلامک ڈیپارٹمنٹ نے پہلی، انگلش ڈیپارٹمنٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں 31 بوائزاور 31 گرلز ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ تیر اندازی ، کرکٹ، بیڈ منٹن، جمناسٹک ، والی بال، ٹیبل ٹینس ، فٹ بال، رسہ کشی، لڈو، کراٹے، اتھلیٹکس کے مقابلے 15 روز تک جاری رہینگے۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیراہتمام ضلعی ناظم انفارمیشن سید عاشق حسین بخاری کے گھرحلقہ درود کا پروگرام ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ناظم ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے درود پاک کا ورد کیا اور آخر میں دعا کی گئی۔
منہاج القرآن کوٹ مٹھن کے زیرانتظام حلقہ درود کا پروگرام ہوا جس میں زونل نائب ناظم رانا محمد گلزار نے شرکت کی۔ حلقہ درود میں شرکاء نے کثرت سے درود پڑھا اور آخر میں دعا کیساتھ نشست کا اختتام ہوا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پشاور، مانسہرہ، کوہاٹ، لکی مروت، ہری پور، نوشہرہ اور اپر دیر تنظیمات کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹی، توسیع نہ ملی تو دہشتگردی پلٹ آئیگی۔ چار سال میں ’’سویلین سائیڈ‘‘ سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مطلوبہ اقدامات نظر نہیں آئے چار سال سے قومی ایکشن پلان فائلوں میں بند پڑا ہے، پارلیمانی جماعتیں دہشتگردوں کے خلاف پارلیمنٹ میں ایک پیج پر نہ آئیں تو اسکا نا قابل تلافی نقصان ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیرانتظام حلقہ درود منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ باجی نسیم اختر صاحبہ اور ڈسٹرکٹ ناظمہ انصی دلشاد نے خصوصی شرکت کی۔ حلقہ درود کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔
علامہ قاسم الازھری نے دورے میں نارتھمپٹن کے مئیر ٹونی اینسیل اور اور ڈپٹی مئیر ناظم چودھری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھمپٹن کے صدر اسداللہ اور یوتھ کے رہنماء فواد احمد بھی ساتھ تھے۔ ملاقات میں علامہ قاسم الازھری نے مئیر نارتھمپٹن سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’تھنک فیسٹ فورم‘‘ (افکار تازہ) دو روزہ کانفرنس میں ساؤتھ ایشیا میں انتہاپسندی کے تناظر میں منعقدہ سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1857 کے بعد برٹش ایجوکیشن سسٹم کے جبری نفاذ سے برصغیر میں تقسیم، نفرت، عدم مساوات اور متشدد فرقہ وارانہ رجحانات نے جنم لیا اور مسلمانوں کو دیوار سے لگایا گیا۔
منہاج القرآن شمالی پنجاب کی تنظیمات کے عہدیداروں کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ خصوصی ملاقات کی نشست مرکزی سیکرٹریٹ میں 12 جنوری 2019ء کو ہوئی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب کے اضلاع، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی کی تنظیموں کے عہدیداروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے۔
منہاج القرآن یوتھ کانفرنس ’’living Islam Loving Humanity‘‘ 12جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں نارتھمپٹن سے پاکستانی یوتھ کے ساتھ بنگالی، افغانی، افریقی طلباء نے شرکت کی۔ علامہ قاسم الازھری نے نوجوانوں سے خطاب کیا اور بعد میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی، جس میں علامہ قاسم الازھری نے نوجوانوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔
تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کا اجلاس 11 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کوارڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی نے کی جبکہ امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم ڈاکٹر جان محمد بروہی، یوتھ کوارڈینیٹر حیدرآباد وقار یونس، صدر سید مبشر شاہ، ڈگری سے طارق خان جی، ماتلی ٹنڈو سے محمد خان اور لوئر سندہ کے مختلف اضلاح سے عہدےداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.