سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج انسٹی ٹیوٹ آف قرآت و تحفیظ القرآن کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب منہاج پارک ٹاؤن شپ میں 21 دسمبر 2018ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دائریکٹر سید امجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ تحفیظ القرآن کے پرنسپل میاں محمد عباس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں مرکز سے علامہ ندیم مظفر اعوان منہاجین (راولپنڈی)نے خطاب کیا۔ انہوں نے سورۃ الکوثر کی تفسیر بیان کی اور آقا علیہ السلام سے ٹوٹے ہوےُ تعلق اور منہاج القرآن کی رفاقت قائم کرنے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے پیغام میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات علم و امن کی تعلیمات ہیں۔
تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حوصلہ افزا کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار امریکہ سے آئے ہوئے مسیحی رہنماؤں کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ مسیحی وفد نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سندھ کے زیراہتمام ’’جشن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘ منہاج سیکرٹریٹ ڈہرکی میں منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال سمیجو، نائب امیر تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گھوٹکی الحاج محمد امین خان کلوڑ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیرِاہتمام پی پی149 محلہ نوناریاں پنڈ میں موبائل میڈیکل یونٹ (کلینک اینڈ لیب) کے ذریعے میڈیکل کیمپ لگایا گی، جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے لوگوں کا فری چیک اپ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کے فری میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے، ان کے ہمراہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین اوران کے پوتے شیخ احمد مصطفی العربی بھی ہیں۔ شیخ الاسلام نے منگل کا سارا دن روزہ رسولﷺ کے سامنے گزارا، نماز پنجگانہ مسجد نبوی میں ادا کی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری یکم جنوری کو وطن پہنچیں گے۔
جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن انڈیا کے شیخ الحدیث، عمدۃ المجتہدین حضرت مولانا علامہ خواجہ محمد شریف جمعہ کو انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت کیا۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف کا شمار برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانی شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ آپ کا انتقال اہلیان علم و معرفت کے لیے باعث دکھ ہے۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی چوتھی برسی کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے طلباء امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک طلباء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف اور ننھے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف کر رہے تھے، جبکہ ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن رسول پور ضلع قصور کے زیراہتمام پانچویں سالانہ میلاد کانفرنس 16 دسمبر 2018ء کو جامع مسجد کھجور والی پولیکے میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام محمد سلیم منہاجین کے والد گرامی کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کی صدارت علامہ محمد رمضان نقشبندی نے کی جبکہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بابا ولی سرکار رسول پور حضرت بابا ظفر اقبال قادری نوشاہی نے بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
سانحہ اے پی ایس پشاور کے ننھے شہدا اور اساتذہ کی چھوتھی برسی کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج سے ماڈل ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ تک طلباء امن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک طلباء نے شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں کتبے، بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پردہشتگردی کی مذمت کے ساتھ ساتھ ننھے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے پیغامات درج تھے۔ ریلی میں شریک طلباء ملی نغموں پر اپنے لہو کو گرماتے رہے اور دہشتگردوں کو پیغام دیتے رہے کہ ہم دہشتگردی سے ڈرنے والے نہیں، ہم بزدل دہشتگردوں کا علم کی روشنی سے مقابلہ کرینگے۔ شدید سردی میں طلباء امن ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ننھے شہداء کی یاد کو بھلایا نہیں جا سکتا۔
منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں مختلف تحریکی رفقاء کے گھروں میں حلقہ درود کا انعقاد ہوا، جن میں سید زاھد علی شاہ، عبدالستار چوھان، جاوید چوھان، ڈاکٹر محمد امین بھیو، شھباز ھنگورو، عبداللہ کنبھار اور امداد کنبھار شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے عہدیداروں کا اجلاس کیڈٹ کالج گھوٹکی میں ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق پروفیسر غلام مجتبیٰ کلوڑ اور دیگر شرکاء نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک کے لائحہ عمل اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
منہاج القرآن ڈھرکی سٹی کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز جمعرات کو حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا، جسمیں تحریک منہاج القرآن سکھر ڈویژن کے کوارڈینیٹر محمد اسحاق سمیجو کی کاوشوں کی وجہ سے حلقہ درود کی تزئین و آرائش اور اسکو مستقل کرنے کے لیے انکی خدمات کو سرایا گیا۔
منہاج القرآن گھوٹکی سٹی میں گوشہ درود پاک کا قیام کر دیا گیا، اہلیان گھوٹکی شہر کو مبارکباد۔ تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سٹی کی طرح ہر ہفتے اور جمعرات بعد نماز مغرب حلقہ درود و فکر منعقد ہو گا اور روزانہ شام بعد نماز عصر بھی مختصر محفل درود پاک ہوتی رہے گی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ خصوصی علمی و فکری نشست کا اہتمام ہوا۔ نشست میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پرنسپل شریعہ کالج ڈاکٹر محمد خان، حاجی محمد ارشد، حاجی محمد امین، رانا محمد شکیل اور شاہد لطیف نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.