سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ سیالکوٹ کے زیراہتمام تین روزہ ’’سلام یا حسین‘‘ کانفرنس ڈسکہ میں منعقد ہوئی، جس میں دوسرے روز علامہ وقاص علی خالد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ڈسکہ اور سیالکوٹ سے قائدین و کارکنان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جادہ، جہلم میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے تمام ضلعی اور تحصیلی عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت اور عظیم اسکالر فیاض بشیر نے ''ذبح اسماعیل علیہ السلام سے ذبح عظیم تک'' کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفاقت لینے والے خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت میں عوامی تحریک کے 3 چشم دید زخمی گواہان محمد علی، منیر احمد اور ادارہ منہاج القرآن کے سیکیورٹی انچارج امتیاز حسین اعوان پر جرح ہوئی، امتیاز حسین اعوان نے کہا کہ اس وقت کے ڈی آئی جی آپریشن رانا عبدالجبار، ڈی ایس پی آفتاب پھلروان اور ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رضوان قادر ہاشمی نے گوشہ درود کی طرف آنے والے افراد پر تشدد کا حکم دیا، یہ حکم ملتے ہی اہلکار نہتے کارکنوں پر ٹوٹ پڑے، شیلنگ کی، اندھا دھند لاٹھی چارج کیا اور بے رحمی کے ساتھ کارکنوں پر ڈنڈے برسائے، فائرنگ بھی کی گئی۔
جامع الازہر یونیورسٹی مصر کے وائس چانسلر کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹرعبد الصمد محمد مھنا نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو صحیح معنوں کے ساتھ عام آدمی نہ پہنچانے کی وجہ سے فکری تنگ نظری انتہا پسندی کو فروغ ملا۔ عالم اسلام کا تابناک مستقبل علم و تحقیق سے وابستہ ہے۔ ، فکری تنگ نظری کا راستہ روکنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
دنیائے اسلام کی قدیم ترین جامعہ، الازہر یونیورسٹی مصر میں ایڈوائزر ٹو وائس چانسلر الشیخ پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد محمد مھنا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قائدین کیساتھ آپ کی ملاقات کی خصوصی نشست ہوئی۔ معزز مہمان کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات دنیا اسلام کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ’’اینول اسمبلی 2018‘‘ الحمراء ہال مال روڈ لاہور پر منعقد ہوئی، جس میں ایم ای ایس کے قائم سکولوں میں زیرتعلیم ہونہار بچوں کو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز، ایوارڈز اور فرید ملت سکالر شپ کے تحت نقد انعامات دئیے گئے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ’’اینول اسمبلی ‘‘ کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن طارق حمید بھٹی مہمان خصوصی تھے۔
درگاہ اجمیر شریف کے خادم و گدی نشین صاحبزادہ خواجہ سید وارث حسین چشتی معینی (انڈیا) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔ انڈیا سے آئے معزز مہمانوں کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راجہ زاہد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے اعلیٰ سطحی وفد نے یوم دفاع 6 ستمبر کے سلسلہ میں پاک فوج کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی، شہدائے پاکستان کی فیملیز کو سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے پھول پیش کئے اور ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر سید ہدایت رسول قادری، ناظم حافظ رب نواز انجم، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا، جنگ ستمبر میں بہادر پاکستانی شہریوں نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ 1965ء کی جنگ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی وہ مشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے ترجمان راؤ محمد عار ف رضوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح بنائے، تعلیم کیلئے بجٹ میں زیادہ حصہ مختص کیا جائے۔ گذشتہ حکومتوں نے تعلیمی اخراجات کیلئے مختص بجٹ بھی غیر تعلیمی کاموں پر خرچ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آنس شیوا (ساؤتھ کوریا) کے نائب صدر محمد افضل گجر کو ممبر آف پارلیمنٹ شی ہنگ کی جانب سے Best Citizen کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے صدر شہزاد بھٹی، ناظم مردان علی قادری اور جملہ ایگزیکٹو ممبران نے محمد افضل گجر کو اس سرٹیفکیٹ کے ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات اور کوریا کے قوانین کے احترام کے عوض ملنے والے اعزاز کو سراہا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ قاری ظہیر احمد منہاجین کے والد گرامی محمد عظیم پاکستان میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ وزیرآباد میں ادا کی گئی، جس میں علامہ غلام ربانی تیمور کیساتھ وفد نے بھی شرکت کی۔ وفد میں محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA و انچارج ایشیئن ڈیسک)، علامہ مشتاق احمد قادری(سیکرٹری منہاجین) اور DFA سے ملک محمد اعظم شامل تھے۔
مورخہ 2 ستمبر 2018 کو ڈربن میں معروف کاروباری شخصیت رانا راشد کے بڑے بھائی رانا شاہد مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی سب سے بڑی مسجد جمعہ مسجد گرے سٹریٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے زیرانتظام قرآن خوانی اور ماہانہ 103 واں حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے منسوخ ہونے سے دنیا تہذیبی تصادم اور خلفشار سے بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے خلاف فتنوں کا راستہ روکنے کیلئے ابہام سے پاک قانون سازی ناگزیر ہے، جب تک عالمی سطح پر اس ضمن میں واضح قانون سازی نہیں ہو گی اس نوع کے واقعات کا احتمال رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 31 اگست کو لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے 46 شہروں میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں کے خلاف پر امن احتجاج ہو گا، اس کے علاوہ شمالی پنجاب، جنوبی پنجاب، پشاور، کوئٹہ، کراچی میں بھی پر امن احتجاج ہو گا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.