سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نائب صدر یوتھ شمالی پنجاب امجد اقبال ڈار، ضلعی صدر یوتھ چوہدری شوکت ابرار، سٹی صدر یوتھ چوہدری زین امین، محمدعمران ملک (ضلعی جنرل سیکرٹری PAT) اور امیر تحریک ضلع سرگودھا سید ابوبکر شاہ نے خطاب کیا۔
منہاج یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں واجد ضمیر صدر MYL تحصیل جہلم کے ساتھ اُن کی پوری تحصیلی ٹیم کے علاوہ سید ابرار حسین شاہ (صدرو اُمیدوار PAT حلقہ NA-67 جہلم)، پروفیسر سلیم احمد چوہدری (نائب ناظم اعلیٰ نظامت تربیت TMQ) کے ساتھ ساتھ تمام تحصیلوں سے قائدین و کارکنان TMQ جہلم نے بھرپور شرکت کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیا۔
رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا آسٹریلیا کے زیراہتمام منہاج سٹی Mount Cottrell میں باجماعت نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نماز تراویح کی امامت کے لیے سفیر یورپ حافظ نذیر احمد قادری ہالینڈ سے تشریف لائے ہیں۔ تراویح کے ساتھ ساتھ تفسیر قرآن کا بھی اہتمام ہے، جس میں الحافظ علامہ نذیر احمد تفسیر قرآن بھی بیان کریں گے۔
تحریک منہاج القران لاہور کے زیراہتمام تقریب تقسیم ایوارڈز و عشائیہ مؤرخہ 13 مئی 2018 بروز اتوار، شام 7 بجے، مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی گلشن اقبال کے زیراہتمام تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے خطاب کیا۔ علامہ نعیم انصاری نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ ہیں تحریک منہاج القرآن ایک نظریاتی اور انقلابی تحریک ہے اور اسکے کارکنان عظیم نظریاتی اور انقلابی کارکن ہیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 21 روزہ اسلامی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب 11 مئی کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں ملک بھر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کورس کے طلباء، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قرآن و سنت اور اسلامی تاریخ کے مطالعے کو اپنے معمولات زندگی میں داخل کریں
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پراسکیوٹر کی طرف سے پولیس کے گواہوں کو دوران جرح چٹیں دینے پر اے ٹی سی جج نے پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں اس سے سختی سے روک دیا، مستغیث جواد حامد نے اے ٹی سی جج کی توجہ مبذول کروائی کہ پراسیکیوٹر وقار بھٹی مقتولین کی بجائے قاتل پارٹی کا سہولت کار بنا ہوا ہے انہیں اس غیر قانونی اقدام سے روکا جائے۔ جج نے سختی سے روکتے ہوئے کہا کہ دوران جرح صرف اور صرف گواہ بول سکتا ہے کوئی اسے ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں مستغیث جواد حامد کے بیان پر پانچویں روز جرح جاری رہی، پولیس ملزمان کے وکلاء نے سوال کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کا رخ کس کے کہنے پر اسلام آباد سے لاہور کی طرف بدلا گیا؟ مستغیث جواد حامد نے کہا مرکز میں ن لیگ کی حکومت میں نواز شریف کے کہنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے طیارے کا رخ اسلام آباد سے لاہور کی طرف بدلا کیونکہ شیڈول کے مطابق کارکنان کے علم میں تھا کہ ان کے قائد اسلام آباد آرہے ہیں، اس لیے وہ ان کے استقبال کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ جمع ہورہے تھے، حکومت نے گھبرا کر طیارے کا رخ زبردستی لاہور کی طرف موڑ دیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ یورپ کے صدر اویس اعجاز نے لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش کمپلیکس، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فرید ملت ریسرچ انسٹیٹوٹ، نظامت امور خارجہ، منہاج ٹی وی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاج القرآن ای لرننگ پروگرام کے سکالرز کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علوم دینیہ بالخصوص قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنا بہترین عبادت اور صدقہ جاریہ ہے۔ ہر ذی نفس تک قرآن کی حقانیت کا پیغام پہنچانا وقت کی ناگزیر ضرورت، اسلامی، ملی، قومی ضرورت ہے۔ قرآن امن، محبت اور اعتدال کی تعلیمات سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ دنیا کے 28 ممالک میں 500 سے زائد خاندان ای لرننگ پروگرام کے تحت دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام وابستگی مہم جاری ہے، اس سلسلے میں شہر کراچی کے تمام اضلاع اور پی ایس حلقوں میں وابستگی مہم کیمپ لگائے گئے، جہاں شہریوں نے تحریک منہاج القرآن سے وابستگی اختیار کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن علامہ نعیم انصاری اور ناظم تحریک مرزا جنید علی نے دیگر قائدین کے ہمراہ کراچی کے تمام اضلاع کے کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی تنظیمات اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی دفتر جادہ میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر اور ناظمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی عہدیداران نے تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مدثر ثاقب کی رہائش گاہ پر شب برات کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور ایگزیکٹو ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ’’عرفان الہدایہ ریفریشر کورس‘‘ میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن و سنت کا علم، امن، رواداری اور احترام آدمیت و تکریم انسانیت پر مبنی پیغام دنیا میں عام کررہی ہے، سوشل میڈیا پر نوجوان طلباء وطالبات اسلام اور پاکستان کی آئیڈیالوجی پر ہونے والے مذموم حملوں کا دفاع بھی کریں اور اسلام کی سچی تعلیمات کے فروغ کیلئے اپنا اسلامی، ملی کردار ادا کریں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے ضلعی آفس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی حاجی نصیراحمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چندروزہ ہے، آخر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے قبر کی زندگی برزقی زندگی ہے یہ زندگی اس ہی کی کامیاب گزرے گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.