سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی طرف سے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں اے ٹی سی جج سے درخواست کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اصل رپورٹ نہ ورثاء کو فراہم کی اور نہ ہی عدالت میں انہوں نے کہا اے ٹی سی میں بھی جعلی رپورٹ جمع کروائی گئی جس کا سب سے بڑا ثبوت اس رپورٹ کا بغیر دستخط کے ہونا اور فوٹو کاپی کی شکل میں عدالت میں جمع کروایا جانا ہے لہٰذا عدالت اس بات کو یقینی بنائے کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ ہمیں فراہم کرے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی رات مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شب التجا‘‘ کے عنوان سے روحانی اجتماع منعقد ہو گا۔ جس میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، نامور قرآء و نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔ دعائیہ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی شرکت کریگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’شب برأت‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 15 ویں شب شعبان (شب برأت) بخشش اور مغفرت کی رات ہے، اس رات ساری مسلم قوم توبہ، استغفار اور عبادات کرے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’شب التجا‘‘ کے عنوان سے روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس سے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خطاب کیا۔ محفل میں مشائخ عظام، جید علمائے کرام، نامور قرآء و نعت خوان حضرات نے شرکت کی، اس دعائیہ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام شب برات کے مقدس و بابرکت موقع پر یکم مئی 2018ء کی شب ضلعی دفتر تحریک منہاج القرآن جادہ میں میں ’’شب بیداری‘‘ کا اہتمام کی گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے، تسبیحات، صلوٰۃ التسبیح، ذکر الٰہی اور آہوں اور سسکیوں سے بھرپور دُعا بھی کی گئی۔
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں اور منہاج القرآن انٹرنیشنل (گلاسگو، سکاٹ لینڈ) کے رفیق میلاد رضا قادری نے یکم مئی 2018 کو جوہانسبرگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے اسلامک و کمیونٹی سنٹر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے ناظم رانا آصف جمیل خان اور زونل و ذیلی تنظیمات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ میلاد رضا قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران کی گرانقدر خدمات کو بے حد سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
دینہ میں یکم مئی 2018 کو تحریک منہاج القرآن اور اس کے فورمز پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا ادریس قادری نے کی، جبکہ مرکزی نائب ناظم تربیت علامہ محمود قادری بھی مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکرز کنونشن میں ضلع جہلم کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا ہے کہ قومی لٹیروں کے مکمل احتساب کیلئے الیکشن چند ماہ کیلئے مؤخر بھی ہو جائیں تو کوئی قیامت نہیں ٹوٹے گی۔ احتساب کے بغیر انتخاب ہوئے تو سیاسی گندگی پلٹ آئے گی، موجودہ ظالم نظام کے خلاف پہلی آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلند کی اور رد عمل میں 14 لاشیں اٹھائیں۔ گزشتہ چار سال کا ہر دن قاتل اشرافیہ اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد کرتے گزارا۔ قارون کی دولت اور فرعون کی طاقت رکھنے والے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ڈاکٹر طاہرالقادری کے جرات مند کارکنوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو نہ ڈرایا جا سکا نہ جھکایا جا سکا ان شاء اللہ تعالیٰ انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کا وزٹ کیا۔ آپ کی آمد پر جنوبی کوریا تنظیم کی جانب سے ائیرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دنیا بھر میں تنظیمی کام اپنی مثال ہے۔ تحریک کی ترقی میں کارکنان کے شب و روز کی محنت شامل ہے، جسے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کے فروغ میں پاکستان میں بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے پر منہاج یونیورسٹی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں بین الاقوامی آرگنائزیشن کیمبرج آئی ایف اے کی طرف سے ’’3 جی سوشل رسپانسبلٹی ان ہائیر ایجوکیشن ایوارڈ 2018 ‘‘ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کوالمپور میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وصول کیا۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کو کم آمدنی والے شہریوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں خدمات پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔
نواز شریف، شہباز شریف و دیگر کی طلبی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی رٹ پٹیشنز پر 25 اپریل کو اہم سماعت ہو گی۔ عوامی تحریک کے وکلاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پولیس افسران کی گفتگو اور دھمکیوں پر مبنی اہم آڈیو، ویڈیو ثبوت لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کو پیش کرنے کیلئے ریکارڈ میں جمع کروا دئیے۔ ایک ویڈیو ثبوت ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی طارق عزیز اور ایس پی سلیمان کے حوالے سے ہے جس میں مذکورہ پولیس افسران منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر سید الطاف شاہ گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جسکی گفتگو صاف سنی جا رہی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی کارروائی کے دوران پولیس ملزمان کے وکلاء کی مداخلت اور کارروائی میں خلل ڈالنے پر اے ٹی سی جج نے عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھنے کی بار بار تنبیہ کی اور ان وکلاء کو روسٹرم سے ہٹ جانے کا حکم دیا جو ملزمان کے وکلاء نہیں تھے، اے ٹی سی جج کے بار بار حکم کے باوجود ملزم پارٹی نے شوروغل جاری رکھا جس پر اے ٹی سی جج نے سختی سے کہا کہ اس شور کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، عدالتی عمل ہر صورت قانون کے مطابق آگے بڑھے گا۔
مودنہ (اٹلی) اور رجو ملیا یونیورسٹی کے زیراہتمام استنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی ترکش اٹالین ’’پبلک اینڈ کرمنل لاء کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس کا موضوع ’’جمہوری سیکولر ملک میں دہشت گردی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قانونی تجاویز‘‘ تھا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن سسٹر لیگ اٹلی کی رہنما حفصہ علی (دختر چوہدری محمد علی بھاگت ناظم منہاج القرآن ایجوکیشن اٹلی) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی نمائندگی کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کی ایگزیکٹیو کونسل کا ماہانہ اجلاس 22 اپریل کو ہوا، جسکی صدارت ضلعی صدر مرزا طارق بیگ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا اور علامہ محمد طیب قادری نے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف پیش کی۔ ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید طاہر اور ضلعی ناظم تربیت علامہ محمد طیب قادری نے مختلف تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ضلعی تربیتی و تنظیمی کنونشن مرکزی نائب ناظم اعلی تنظیمات سردار شاکر خان مزاری، ضلعی ناظم ملتان زون چوہدری قمر عباس دھول، ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن لیہ چوہدری محمد نواز قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ سے حسنین رضا ضلعی کوارڈینیٹر، مجتبیٰ ڈلو ضلعی صدر، ساجد عباس مٹاوا جنرل سیکریٹری اور دیگر کارکنان و وابستگان نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانارب نواز انجم نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے فکراقبال سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال نوجوانوں کو مستقبل کا امین اور معمار سمجھتے تھے۔ مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کرنیوالے رہنمائوں میں اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا نام سر فہرست ہے۔ فکری انتشار سے نجات کیلئے فکراقبال رحمۃ اللہ علیہ سے رہنمائی لینا ہو گی۔ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کیا جاتا تو آج ہمارے حکمران اغیار سے ڈکٹیشن نہ لیتے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.