سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام تلاوت و نعت اور محفل سماع پر مشتمل تھا۔ محفل سماع میں معروف قوال فیض علی فیضی نے قوالی پیش کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کی جانب سے قائد ڈے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت یونس القادری نے کی۔ اس موقع پر عوامی تحریک حیدرآباد کے قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ یوتھ کی جانب سے سیّد مبشّر شاہ، وقار یونس، زوہیب چنّہ، زوہیب حسین، دلنواز بلوچ، آصف بلوچ اور دیگر کارکنان پروگرام میں شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبائی رہائش گاہ دارالفرید جھنگ میں 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالفرید فریدیہ ٹرسٹ میں ہوا، جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، رضا المصطفیٰ قادری اور محمد زین العابدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر مرکزی تقریبات میں آرفن ہوم آغوش کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، عالمی شہرت یافتہ نقیب تسلیم صابری، معروف نعت خوان شہباز قمر فریدی، کرنل (ر) محمد مبشر، جی ایم ملک، سید امجد علی شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، فرح ناز، شاہد لطیف، عمران بٹ، محمد عامر، رانا محمد فاروق اور ادارہ آغوش کے اساتذہ اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نورکوٹ پی پی 134، شورکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’عالمی سفیر امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ کورآڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج القران یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے مرکزی رہنما میاں ریحان مقبول نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد اور پاکستان عوامی تحریک ہارون آباد کے زیراہتمام 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن لاہور حضرت علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سید عنایت شاہ قادری، حافظ محمد طاہر سعیدی اور سمیر احمد گل بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کی جانب سے 67 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ قائد ڈے کی اس تقریب کی صدارت جناب یونس القادری نے کی جبکہ یوتھ کی جانب سے سیّد مبشّر شاہ، وقار یونس، زوہیب چنّہ، زوہیب حسین، دلنواز بلوچ، آصف بلوچ اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی تصانیف کا اسٹال بھی لگایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے منایا گیا، قائد ڈے تقریب کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر زاہد سراج، نائب صدر کامران رشید، قائدین و کارکنان سمیت جیو نیوز کے سینئر رپورٹر بدر منیر چودھری بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی گئی۔ 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے پر خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مشتاق احمد سیالوی نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو سندھ اور پاکستان عوامی تحریک کھپرو کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 67 ویں سالگرہ منائی۔ 19 فروری 2018ء کو قائد ڈے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
ملتان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگر ہ پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد، میڈیا کوارڈینیٹر راو محمد عارف رضوی اور تحریک کے دیگر قائدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ سجاد حیدر ملک، محمد رمضان، سہیل احمد، محمد بابرجعفر، وسیم ممتاز، محمد نعمان، محمداحمد بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یو ایس اے نےشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2018 کو منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سینٹر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سمیت مخلتف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ علامہ محمد شریف کمالوی نے تقریب میں خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ دنیا کے 90 ممالک کے ساتھ فرانس کے شہر پیرس میں بھی منائی گئی۔ قائد ڈے تقریب پیرس کے شمالی مضافات لاکورنیؤ میں ایک ریسٹورنٹ LA PALACE میں منعقد ہوئی، جہاں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر 19 فروری 2018ء کو سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب میں پروفیسر عبدالحنان کلوڑ، صاحبزادہ میاں عبد المطلب فرزند سجادہ نشین درگاہ بھرچونڈی شریف، مخدوم ندیم احمد ہاشمی، سید مظفر شاہ ایجوکیشن آفیسر گھوٹکی، ا عجاز احمد سومرو جنرل سیکریٹری Korean power پلانٹ ا یمپلایز یونین ڈہرکی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک منہاج لائبریری فورم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2018ء کو کوپن ہیگن میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک) نے عصر حاضر میں شیخ الاسلام کی تجدیدی خدمات اور اس کے کچھ امتیازی پہلووں پر گفتگو فرمائی اور شیخ الاسلام کی شخصیت کے بے مثال گوشوں کو آشکار کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.