سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام قائد ڈے پر 19 فروری 2018ء کو تحصیل پنڈ دادنخان میں والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں زین جٹ، جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب اور نائب صدر یوتھ لیگ ضلع جہلم حنیف مصطفوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر زین جٹ کا کہنا تھا کہ منہاج یوتھ لیگ کا ایسے کھیلوں کا انعقاد کرنا ایک اچھا قدم ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 وییں سالگرہ منائی گئی۔ قائد ڈے پر 19 فروری 2018ء کو پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ تقریب میں علامہ حافظ نذیر احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے ڈائریکٹر علامہ یاسر نسیم اور پریزڈنٹ NEC نیدر لینڈ تسنیم صادق مہمان تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 67 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ قائد ڈے تقریب میں یورپ سے محمد نعیم چوہدری، علامہ حسین میر قادری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ سپین سے منہاج القرآن کے عہدیداروں، کارکنان سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں اور خواتین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈبلن آئرلینڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سفیر امن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان اور دیگر سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے عہدیداران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد تھے جبکہ اس تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی رہنما الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن بھکر دلیوالا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کےمہمان خصوصی علامہ غلام رضا ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن جنوبی کوریا تھے۔ شوکت علی مصطفوی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن بھکرنے پروگرام کی صدارت کی۔ علامہ محمد رضا نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہردور میں ایک مجدد آتا ہے اور موجودہ دور کا مجدد طاہرالقادری ہے۔
منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد پی پی 62 کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں منہاج القرآن کے رہنماوں، کارکنان کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ عزیزالحسن اعوان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، رانا کرامت علی، واصف الرحمن، حافظ سرفراز احمد، میاں ساجدحسین، شبیرڈوگر اور اظہراقبال بھی سیمینار میں موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القران لاہور کے زیراہتمام سفیرِ امن سیمینار 17 فروری 2018ء کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی کوآرڈینیشن، امیر لاہور حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل اور تحریک منہاج القران لاہور کے قائدین نے بھی قائد ڈے کے پروگرام میں شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اور شہدائے انقلاب کی فیملیز بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلہ میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو ڈائریکٹر دارالعلوم علامہ عبدالقدیر قادری نے منعقد کیا۔ پروگرام میں صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، رضا المصطفیٰ اور محمد زین الحیدر قادری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں 17 فروری 2018ء کو ایک مسیحی نوجوان سابقہ مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو گیا ہے۔ النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے ڈائریکٹر اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ علامہ محمد شریف کمالوی کے ہاتھ پر نوجوان نے اسلام قبول کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی نے فروری میں 11 سے 17 فروری 2018ء تک جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کی طرف سے جنوبی افریقہ میں فلاحی منصوبے ’’منہاج ایجوکیشن اینڈ آرفن سنٹر‘‘ کے قیام بارے ملاقاتیں کیں۔ دورے میں وہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور کیپ ٹاون پہنچے۔ فیصل مشہدی نے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا، چیئرمین گرے اسٹریٹ جامع مسجد اے وی محمد اور دیگر جنوبی افریقن رہنماوں سے ملاقات بھی کی۔
مؤرخہ 15 فروری 2018 کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بوریوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں راؤ عدنان صدر ایم ایس ایم بوریوالہ، راؤ فرحان، راؤ عثمان، یاور سلدیرا اور ایم ایس ایم بوریوالہ کے دیگر عہدیداران کے علاوہ سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف نے 2018-2019 کے ورکنگ پلان پر تفصیلی گفتگو کی اور عہدیداران کو ٹارگٹس بھی دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ آفریقہ کے رہنماء حافظ اسماعیل خطیب نے 16 فروری 2018ء کو ڈربن میں اپنی رہائش گاہ پر عہدیداروں کو عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں عمرتار محمد، ایم پی علامہ رفیق شاہ، چیئرمین گرے اسٹریٹ جامع مسجد بریسٹر اے وی محمد، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے سابق فنانس سیکرٹری نعیم ملک، یعقوب خطیب، حافظ سعید خطیب، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے صدر علامہ ایوب طفیل، علامہ رفیق حسین منہاجین، علامہ عبدالرووف نعیم، الحاج ساجد، زاہد تار، محمد فہیم رانا، آصف جمیل، پاکستان عوامی تحریک ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال، اسد حسینی اور شاہ جہان شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 16 فروری 2018ء کو جامع مسجد ہما گرے اسٹریٹ میں جمعۃ المبارک کا اجتماع ہوا۔ یہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے قائدین اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے ایم ڈی فیصل مشہدی نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ حافظ اسماعیل خطیب نے جمعہ کے اجتماع میں شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بارے بریفنگ دی۔
لیہ میں فقیرانِ در مصطفےٰ (FDM) میلاد کمیٹی کے زیراہتمام ماہانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں و کارکنان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد رضا قادری نے خطاب کیا۔
منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام دوسری سالانہ فضیلت قرآن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کارپی اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں سجائی گئی محفل میں نقابت کے فرائض منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے ادا کیے۔ محفل میں کارپی کے 12 بچوں نے خوبصورت انداز میں کلام الہی کی تلاوت کی، جبکہ 8 بچوں نے انفرادی طور پر ثناء خوانی میں حصہ لیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.