سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ یوتھ پارلیمنٹ کی کانفرنس میں شریک ہونے والے منہاج القرآن یوتھ لیگ چائنہ اور کینیڈا سے آنے والے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ مؤرخہ 13 فروری 2018 کو ہانڈی ریسٹورنٹ نیویارک امریکہ میں دیا گیا۔ اس عشائیہ میں کینیڈا سے عبداللہ راجہ، ابراہیم شیخ اور لقمان بھائی جبکہ چائنہ سے جنرل سیکرٹیری منہاج ایشین کونسل محمد حفیظ اور ہالینڈ سے عبداللہ خان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ پائن ٹاؤن کے زیراہتمام حلقہ درود 11 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں پائن ٹاؤن کے عہدیداران و وابستگان نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ اسد حسینی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ علامہ ایوب طفیل قادری نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔
مؤرخہ 11 فروری 2018 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میانوالی میں قائد ڈے تقریب بعنوان ’’Dr.Qadri Round The Globe‘‘ منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
ساؤتھ افریقہ کی ڈربن یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم کی اسٹوڈنٹ نے دین اسلام کی آفاقی تعلیمات سے متاثر ہو کر قبول اسلام کر لیا ہے۔ 8 فروری 2018ء کو خاتون نے صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق سے ملاقات کی اور دین اسلام کے بارے میں ڈسکشن کی۔ شیخ عبدالقادر (صومالیہ) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گلگت، بلتستان کے تعلق رکھنے والے طلباء نے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے صدر راجہ حسیب، غلام عباس، عطرت حسین، رضی اللہ، نصر اللہ سنجرانی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن، باصلاحیت، علم اور امن دوست ہیں۔ تمام تر مشکلات کے باوجود جی بی کے عوام نے ملکی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قیام امن میں جی بی کے عوام کے مثبت کردار کے ہم شکر گزار ہیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 62 کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، راناکرامت علی، سہیل مقصود، غلام محمدقادری، حافظ سرفراز احمد، میاں ساجدحسین، حکیم عبدالمجید، شبیرحسین موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور کے بعد کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے پروجیکٹ آغوش کی افتتاحی تقریب مورخہ 5 فروری 2018 کو منعقد ہوئی، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش کمپلیکس (کراچی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس (کراچی) مسعود عثمانی، زاہد لطیف و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے زیراہتمام ضلعی صدر یوتھ لیگ حسنین رضا کی رہائش گاہ چک نمبر 302 میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قاری عطا المصطفیٰ نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جبکہ زاہد منظور اور ساجد علی چشتی نے نعت پڑھی۔ پروگرام میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن فتح پور لیہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد دی نیشن سکول میں کیا گیا، جہاں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین اور عام لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ہونہار طلباء و طالبات اور اولڈ منہاجینز کے اعزاز میں سالانہ ڈنر تقریب 3 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ معروف اینکر سماجی، سیاسی رہنما ابرار الحق معروف شاعر دانشور زاہد فخری، کرکٹر محمد آصف اور جی سی یونیورسٹی کے رجسٹرار حامد سعید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ 3 فروری کی شب کراچی ائرپورٹ پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کراچی روشنیوں کا شہر ہے پر امن کراچی پر امن پاکستان کی ضمانت ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے مگر یہاں کے باسی بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کیساتھ تنطیمی دورہ کے لیے 3 فروری 2018ء کو کراچی پہنچے۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین و کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا شاندار استقبال کیا۔ تین روزہ تنظیمی دورہ میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ محمد اشرف کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے آغوش کمپلیکس کراچی کا افتتاح کیا، ورکرز کنونشن اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات سمیت دیگر تنظیمی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 2 فروری 2018 کو منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی، اجلاس میں ضلعی ناظم رانارب نواز انجم، محمد عارف نیازی، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری، سہیل مقصود، محمودالحسن، خالد رفیق سندھو، سید ثقلین شاہ، رانا کرامت علی ارسلان قادری، عبدالرشیداعوان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تحریک کے عہدیدرارن نے یونین کونسلز کی تنظیم سازی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کیلئے اہداف متعین کر لئے ہیں جس کو حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر عوامی رابطہ کارنر میٹنگز ہوں گی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹیول 2018ء کی اختتامی تقریب 31 جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر و لیگ اسپنر عبدالقادر، اسٹار آل راونڈر عبدالرزاق اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر مہمان خصوصی تھیں۔ منہاج یونیورسٹی کا سپورٹس فیسٹیول 7 دن جاری رہا، فیسٹیول میں 48 کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، بیس بال، لان ٹینس، کراٹے، ایتھلیٹکس کے ایونٹ شامل تھے۔ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے انتظامی دارالخلافہ اور مشہور شہر پریٹوریا میں سفیر امن، نابغہ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تصانیف اور فکر انگیز خطابات کی دستیابی کیلئے عظیم الشان منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 600 سے زائد تصانیف بشمول ترجمہ عرفان القرآن اور سات ہزار موضوعات پر فکر انگیز خطابات دستیاب ہونگے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.