سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیراہتمام ایتھنز کے معروف ہوٹل ’’اورین ان‘‘ میں 25 مارچ کو ’’میری پہچان پاکستان‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی قائم مقام صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور آج قائد اعظم کے نقش قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات اختتام پزیر ہو گیا۔ چار روزہ تقریبات میں آخری روز اردو مباحثہ اور یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ سینیٹر چودھری محمد سرور، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور معروف صحافی اسد کھرل مہمانان خصوصی تھے۔ اردو مباحثہ اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے اور اول، دوم، سوم آنے والے طلباء و طالبات محمد شاہد، احسن اعجاز، بتول مشتاق، رابعہ، محمد عاطف فضل، محمد قاسم علی طاہر، محمد طاہر نے انعامات حاصل کیے۔
منہاج القرآن کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مقابلوں کے تیسرے روز اردو تقریری مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ تقریری مقابلہ کا عنوان ’’ پھر رہے ہیں خزاں کے ہرکارے، چمن بچاو آشیاں کی بات نہیں‘‘ تھا۔ مقابلہ میں منہاج کالج فار ویمن کی طالبہ ادیبہ شہزادی نے پہلی، شریعہ کالج کے محمد اسد ندیم نے دوسری جبکہ لاہور گریژن یونیورسٹی کے محمود احسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، میاں عمران مسعود اور دیگر معزز مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر کو انعامات دیئے۔
منہاج القرآن کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز بین الکلیاتی مقابلہ حسن نعت اور انگریزی زبان میں تقاریر کے مقابلے ہوئے۔ دوسرے روز تحریک انصاف کے سنیئر رہنما سابق وفاقی وزیر صمصام بخاری مہمان خصوصی تھے۔ نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی، مفتی عبد القیوم ہزاروی اور ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
الج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے زیراہتمام کل پاکستان چار روزہ بین الکلیاتی مقابلوں کا آغاز 19 مارچ 2018ء کو ہوا۔ ان مقابلوں میں پاکستان بھر کی جامعات اور کالجز کے طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ یہ مقابلے بانی و سر پرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ تقریبات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرآت میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر آغائی علی اکبر رضائی فرد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم انسان کی انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی تک رہنمائی عطا کرتا ہے۔
مرکزی نظامتِ تربیت اور نظامتِ تنظیمات کے اشتراک سے18 مارچ 2018ء کومنہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ کیمپ میں صوبہ پنجاب کے تینوں زونز سے ضلعی سطح کے تنظیمی عہدیداران میں ایسے افراد کو مدعو کیا گیا جو بطور ٹرینرز مرکز سے ٹریننگ حاصل کر کے اپنے اپنے اضلاع میں عہدیداران کی تنظیمی تربیت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ کیمپ میں 135 افراد نے شرکت کی اور بطور ٹرینر تربیت حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر گلزار احمد کی رہائش گاہ 40 ویں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل کے مہمان خصوصی آئرلینڈ کی معروف قانون دان سولیسٹر چوھدری عمران خورشید تھے جبکہ اس محفل کی صدارت منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما پیر غلام دستگیر نے کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے سکھ مذمب کے نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے 550ویں سال کی ابتداء اور سکھ مذہب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر سکھ میرج ایکٹ (Punjab Anand Karaj Bill 2017) کی منظوری پر پوری سکھ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس ’’Hazrat Muhammad (PBUH) As a Role Model For Business World‘‘ مؤرخہ 15 مارچ 2018 کو پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں صدر تحریک منہاج القرآن اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ خاتون جنت’’سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا علیھا السلام کانفرنس‘‘ 11 مارچ 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ’’سیدہ کائنات کانفرنس‘‘ سے عائشہ نذیر قادری، خانم سیدہ موسوی، فرح ناز، محترمہ نگہت اسرار، محترمہ شاہدہ ناصر، شازیہ قاسم، دُر ثمین، فرح ناز، افنان بابر ، ڈاکٹر شاہدہ مغل، ڈاکٹر نوشابہ حمید ، شازیہ قاسم ، شاہدہ ناصر، زینب ارشد، عائشہ قادری، ام حبیبہ اسماعیل اور ثمرین یاسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اہلبیت میں سے سب سے زیادہ محبت سیدہ کائنات علیھا السلام سے کرتے تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پی پی 157 مناواں لاہور میں سفیر امن کانفرنس و محفل سماع 11 مارچ کی شب منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سفیر امن کانفرنس میں رفیق نجم، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، حاجی فرخ، اشتیاق حنیف مغل اور منصور اعوان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے لیڈر لاقانونیت کو فروغ دیں اس قوم کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمر بھر نوجوانوں کو تعلیم دی، ادب اور امن سکھایا، پوری زندگی کردار سازی پر صرف کی، امت مسلمہ کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف متبادل بیانیہ اور امن نصاب دیا۔
منہاج القرآن سکول اور منہاج گرلز کالج چک بھون کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ عبد الغفور، حاجی محمد صابر، حافظ محمد خان، قاری احمد رضا، خالد اعوان، حافظ شفقات احمد، قاضی عتق الرحمن، محمد سجاول ڈاکٹر فیض عباس مہمان تھے، جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈز دیئے۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے عام لوگوں کے لیے ہفتہ وار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ضیافت جوہانسبرگ میں ہر جمعۃ المبارک کو منعقد کی جاتی ہیں، جہاں کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ جمہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے دستر خوان سے کھانا کھاتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ابیٹ آباد بار کے صدر خان گل خان، سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد محمد علی جدون، سابق سیکرٹری بار شوکت خان ترک، سینئر وکلاء مظہر علی قریشی اور کرم الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے لیا جائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ آسٹریلیا کے زیراہتمام 3 مارچ 2018 کو ماہانہ درسِ قرآن شام 6 بجے 8 بجے تک) منعقد ہوا، جس میں امیر ایشیا پیسفک کونسل علامہ محمد رمضان قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے دلجمعی سے آپ کا درس قرآن سنا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.