سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ اور مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فی الفور استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے چوہدری برادران اور راجہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین و کارکنان پہلے دن سے حصول انصاف کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی پروجیکٹس ایگرز اور وائس کے زیراہتمام لیڈیز چلڈرن کمپلیکس لاہور میں 2 روزہ ’’کڈز میلاد فیسٹول‘‘ مؤرخہ 10 دسمبر 2017 کو منعقد ہوا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فیسٹیول کے آخری روز دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے، انکے ہمراہ خواتین رہنما فضہ حسین قادری، فرح ناز، عائشہ مبشر، افنان بابر، زینب ارشد، ایمن یوسف و دیگر شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام پہلی سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد بمبے گرل ریسٹورنٹ ایتوان سیول میں کیا گیا۔ یہ کوریا میں اپنی نوعیت کی پہلی میلاد کانفرنس تھی جس کا اہتمام صرف خواتین کیلئے کیا گیا۔ اس کانفرنس میں پاکستان ایمبیسی کی نمائندگان، بزنس کمیونٹی کی خواتین سمیت کثیر تعداد میں یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے پاناما طرز کی غیر جانبدار جے آئی ٹی بنائی جائے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان عہدے چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔ اتنے کمزور نہیں ہیں کہ استعفیٰ مانگیں ہم استعفے کا حکم دے رہے ہیں بصورت دیگر قانونی، سیاسی اور فیصلہ کن عوامی جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں بیریئر نہیں مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے آپریشن کیا گیا اور یہ سب حقائق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں درج ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماؤں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی قیادت میں آنیوالے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے 3 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفیٰ دیں، 2 سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بالواسطہ، بلاواسطہ ملوث افسران کیس کے حتمی فیصلہ تک عہدے چھوڑ دیں، 3 سانحہ کی تحقیقات کیلئے پانامہ لیکس کی طرز پر با اختیار، غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔
آئرلینڈ کے شہر کارک میں پاکستانی کمیونٹی کارک کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کارک سٹی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر غلام دستگیر نے کی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان مصطفیٰ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز مرتضی احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ فیاض احمد، عبدالوہاب یونس، ڈاکٹر رضوان صالح، امداد علی، ڈاکٹرسلیم شریف، عامر بٹ، اسد علی، ڈاکٹر گلزار احمد، علی بٹ قادری اور محمد احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام اس وقت پانچ شعبہ جات کام کررہے ہیں، اس سکول کے شعبہ اردو لینگوئج اینڈ اسلامک سائنسز ڈنمارک کی تمام کلاسز کے سمسٹر امتحانات کا انعقاد 7، 8 اور 9 دسمبر 2017ء کو کیاگیا، تمام اساتذہ نے امتحانات سے قبل طلباء و طالبات کو سلیبس کے مطابق بھرپور تیاری کروائی اور والدین نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد یونین کونسل رسول پور کے زیراہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس 8 دسمبر 2017ء کی شب جامع مسجد کھجور والی پولیکے میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے کی۔ یہ پروگرام محمد سیلم منہاجین کے والد گرامی حافظ محمد منشاء سلیمی، چچا حاجی رشید احمد اور کزن حافظ محمد سعید عطاری کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام میں پتوکی سے خطیب اعظم اور اہل سنت کے نامور عالم علامہ محمد رمضان نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔ آستانہ عالیہ بابا ولی سرکار کے سجادہ نشین صاحبزادہ ظفراقبال جنید، منہاج القرآن الہ آباد کے رہنماء شیخ محمد نواز شریف نے بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی عالمی تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے نیلسن میڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا کے ہمراہ وفد نے پاکپتن میں درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی۔ ڈربن جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسماعیل عبدالحسن خطیب اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ منہاج القرآن سائوتھ افریقہ کے رہنماء علامہ طاہر رفیق نقشبندی بھی وفد میں شامل تھے۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ نے شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دارٹھہرا دیا لہذا وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں، دونوں رہنماؤں نے القدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنائے جانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، اس فیصلہ سے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے، یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی بر عکس ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا جائے۔ نوازشریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان جنہیں استغاثہ میں طلب نہیں کیا گیا انہیں طلب کیا جائے اور گرفتار کیا جائے، پھر ان کی ضمانتیں لینا یا نہ لینا عدالتوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ نواز شریف، شہباز شریف نے بنایا، عمل رانا ثناء اللہ نے کروایا انتظامیہ معاون تھی۔
تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام پاکستان ریسٹورنٹ نواب شاہ میں جانِ رحمت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناطم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورِاکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات تمام عالم کے لئے باعثِ رحمت و برکت ہے اور ان کی ولادت کی خوشی منانا ہر امتی پر واجب ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کیطرف سے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے کے حکم کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماڈل ٹاون میں پرہجوم پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، یہ انصاف کی فتح ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کی طرف اہم قدم ہے۔ 14 لاشیں گرانے والے اور 100 لوگوں کو گولیاں مارنے والے سفاک درندے جب پھانسیوں پر چڑھیں تو پھر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو سکون ملے گا۔
تحریک منہاج القرآن کہپرو کے زیراہتمام قادری ہاؤس عبدالستار چوہان کے والد کے چہلم کے موقع پر کھپرو میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد منانا قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور اللہ خود اپنے حبیب پر درود و سلام بھیج رہا ہے۔
منہاج القرآن کی دعوت پر عالمی میلاد کانفرنس اور تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا نے 2 دسمبر 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین اور بیت الزھراء کا وزٹ کیا۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے دیگر معزز مہمان بھی ان کے ساتھ تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.