سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 2 دسمبر 2017ء کو میریٹ ہوٹل سیڈل بروک، نیوجرسی میں سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت شیخ بشیر احمد نے کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت مسلمان کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 2 دسمبر 2017ء کو منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر کنیکٹیک میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حاجی غلام سرور نے کی۔ شام 5 بجے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور، حافظ شہاب الدین احمد فرحاد اور تاج الدین نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد قرآن لرننگ کلاس کے بچے اور بچیوں نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک پڑھ کر خوب رنگ جمایا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام آقاء دوجہاں تاجدار ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت پر تاجدار ختم نبوت مارچ منعقد ہوا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین راؤ کامران محمود، سید ظفر اقبال، محمود میمن نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے زیراہتمام جامع مسجد ابوذرغفاری نواب شاہ میں نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے جمعۃ المبارک کے موقع پر درس عرفان القرآن دیا۔ 12 ربیع الاول کے دن میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن نواب شاہ کے صدر ڈاکٹر کاشف اکرم القادری، جنرل سیکریٹری کاشف قادری، نائب صدر محمد کلیم ایڈووکیٹ، ویلفیئر انچارج ڈاکٹر محمد اسلم، بلال بٹ سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنماء نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔ عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے بعد جمعۃ المبارک کے روز یکم دسمبر 2017ء کو چیف مانڈلا منڈیلا مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے، جہاں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ جنوبی افریقہ سے آنے والے دوسرے معزز مہمان بھی وفد میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جسمیں عوامی تحریک لوئر سندھ کے جنرل سیکریٹری سید کامران پرویز، تحریک منہاج القرآن لطیف آباد کے صدر عبدالرحیم قادری، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سید مبشر زیدی، عبدالوحید قادری، خوشی محمد قاسمی اور وصی احمد شامل تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مینار پاکستان پر منعقدہ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ﷺ نے کمزوروں، مظلوموں، یتیموں کے حقوق کا تحفظ کیا، اپنی ذات کیلئے کسی سے بدلہ نہیں لیا مگر مظلوم کے مقابلہ میں کسی ظالم کو معاف نہیں کیا۔ جس طرح دین کے حقوق اہم ہیں اسی طرح مظلوم کے حقوق اہم ہیں۔ ظالم، جابر، قاتل، غاصب، فاسق کے مقابلے میں مظلوم اور کمزور کی مدد کرنا آقائے دو جہان خاتم الرسل ﷺکی سنت مطہرہ ہے۔
حیدرآباد میں مربی گوشہ درود سید مشرف علی شاہ کی رہائش گاہ پر 30 نومبر 2017ء کو جشن عید میلاد النبی ﷺ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ سید برادرز سید اسد علیم، سید مبشر علی، سید حسن علی، سید حسین علی، سید گوہر علی، سید مصطفیٰ، سید مجتبیٰ، سید مدثر، سید معروف اور سید سسٹرز بھی کیک کاٹنے کی تقریب میں شامل تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر یوکے سے تشریف لانے والے علامہ صادق قریشی اپنے دعوتی وزٹ کے بعد لندن واپس چلے گئے۔ کویت ائیرپورٹ پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماوں نے الوداع کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فروانیہ کے زیر اہتمام ایکو ہوٹل میں پروقار محفلِ میلاد 28 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے حافظ محمد نثار نے کیا۔ ثناء خوانانِ مصطفٰیﷺ صوفی تنویر، ناصر، اویس چیمہ، محمد عبداللہ، شہباز احمد شاکر، ریاض احمد سلطانی اور حاجی عبدالرؤف بھٹی نے آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس‘‘ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 30 نومبر 2017 ء کو مینار پاکستان کے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مرد و خواتین) شرکت کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام کوپن ہیگن میں مشعل بردار امن مارچ ’’پیس واک‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوپن ہیگن بلدیہ کے کونسلر کرسٹوفر اینڈرسن بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے میلاد کا پیغام امن کے نام سے بینر تھام رکھا تھا۔ ’’پیس واک‘‘ میں منہاج القرآن ڈنمارک کے عہدیداروں، پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 29 نومبر 2017 کو راجدھانی پیلس، خیطان مرکزی محفلِ میلادالنبیﷺ انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ِ پاک سے قاری صہیب انجم نے کیا۔الحاج حاجی عبدالرؤف بھٹی ناظم حلقہءِ درود نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ابتدائیہ پیش فرمایا ۔ ثناءخانانِ مصطفیٰﷺ صوفی تنویر احمد، ریاض احمد سلطانی، امتیاز اور عطاءاللہ تیکر (انڈیا) نے محبتوں بھرے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محکمہ اوقاف کویت سے الشیخ عبداللہ نجیب سالم نے میلاد پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور عربی زبان میں خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے زیراہتمام شرقی پی پی حلقہ 248 میں ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ 29 نومبر 2017ء کو منعقد کی گی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ محمد احسان رضوی القادری نے کی۔ انہوں نے کانفرنس میں ختم نبوت کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین ملک ابوارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم اور محمد سعید دریشک صدر، محمداشرف ملک ناظم تحریک نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو بعد نمازِ عشاء باغ حسین سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے ان کی رہائش گاہ اندلس میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت اور درود و سلام سے ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.