سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت میں علامہ محمد صادق قریشی نے 23 نومبر2017ء کو منہاج القرآن کویت کے سینئر وفد کے ساتھ محدث کویت پیرِ طریقت علامہ سید یوسف بن سید محمد ہاشم رفائی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں (حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری، ماجد حسین دلوی، ڈاکٹر باغ حسین، سرفراز احمد، محمد اشفاق مغل، قیصر عمر، کاشف علی ) شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 23 نومبر2017 کو بعد از نمازِ عشاء حسینیہ علی الموسوی کویت سٹی میں (زونل تنظیمات سالمیہ و جابریہ) نے محفلِ میلاد کا انعقاد کیا۔ محفل میں کویت بھر کی تنظیمات و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام مسالک کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ منہاس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ)، فیاض اکبر (ناظم پبلک ریلیشنز) نے نیلسن منڈیلا کے پوتے Nkosi Zwelivelile Mandela (جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے) سے خصوصی ملاقات کی اور مانڈلا منڈیلا کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 34ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس لاہور پاکستان میں شرکت کےلئے خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حسبِ روایت امسال بھی حضور نبی اکرم ﷺ کا میلاد پاک نہایت ادب و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔اس سلسلہ میں 22 نومبر2017ء کو نمازِ عشاء کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (فحاحیل ) کے زیراہتمام طاہر ہاؤس فحاحیل میں محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ صادق قریشی نے کی۔
تحریک منہاج القرآن حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام 20 نومبر 2017ء کو مشعل بردار ریلی بسلسلسہ استقبال ماہِ ربیع الاول منعقد ہوئی، ریلی کی قیادت علامہ محمد آصف منہاجین نے کی۔ ریلی میں حجرہ شاہ مقیم کے شہریوں اور عاشقان مصطفیٰ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ محمد آصف قادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 20 نومبر 2017 کو بعد از نمازِ عشاء الطاہر ہاؤس سالمیہ پر سالانہ محفل میلاد اور تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت محمد سلیم نے حاصل کی جبکہ حاجی عبدالرؤف بھٹی اور محمد اعجاز قادری نے ثناء خوانی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے 20 نومبر 2017ء کو ریبع الاول کے استقبالی جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام میلاد کا استقبالی جلوس مغلپورہ سے شالیمار لنک روڈ سے ہوتا ہوا، مین بازار باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں مرکزی قائدین انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، حاجی ارشد، حفیظ اللہ جاوید، علامہ غلام اصغر صدیقی، یونس نوشاہی، حاجی عبدالخالق، حنیف قادری نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام 20 نومبر 2017ء کو استقبال ربیع الاول شریف کا سالانہ عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈویژنل کوآرڈنیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، ڈسٹرکٹ صدر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم عقیل شہباز ایڈووکیٹ، ناظم ویلفیئر شیخ محمد اشرف حیدری نائب صدر PAT رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔
لودہراں: تحریک منہاج القرآن نے آمد ربیع الاول اور استقبالِ جشنِ میلاد کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا۔ جلوس چلڈرن پارک سے شروع ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں شریک عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے راستے درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ راستے میں مختلف مقامات پر جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ شرکاء نے مشعلیں اور اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔
منہاج القران النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ امریکہ میں 20 نومبر 2017 کو ایک نوجوان نے ڈائریکٹر سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ منہاج القران النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے صدر سینٹر حاجی غلام سرور، حافظ شہاب الدین احمد، یحیٰ ڈیلوینٹو، غلام اصغر اور محمد عدن اخلاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام علامہ صادق قریشی کے لندن سے کویت پہنچنے پر الیکٹرنک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دنیا بھر میں انسانیت اور خاص کر اُمتِ مسلمہ کے لیے تمام تر خدمات پر صحافیوں کو بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور (شالا مار ٹاؤن) کے زیراہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس 18 نومبر 2017ء کو حفیظ الرحمن خان کی رہائش گاہ پاکستان منٹ سے نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کی۔ جلوس میں سینکڑوں عشاقان مصطفی ﷺ عشق محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے کتبے، برقی مشعلیں اٹھائے درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے شریک ہوئے۔ مشعل بردار جلوس میں بچے، بوڑھے، جوان ’’سیدی، مرشدی یا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آمد مصطفیﷺ مرحبا مرحبا‘‘ کی صدائیں بلند کرتے حضور ﷺ سے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کررہے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Gauteng & Mpumalanga کے زیراہتمام محفل حلقہ درود کا انعقاد جاوید اقبال (کنوینئر پاکستان عوامی تحریک ) کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ اور صدر Gauteng & Mpumalanga رانا آصف جمیل نے خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ ’’عالمی امن میں مذاہب کا کردار کانفرنس‘‘ کے دوسرے اور آخری روز مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کی گئی اور عالمی امن کے فروغ کیلئے بین المذاہب مکالمہ کی ضرورت پر زور دیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوسائٹی کا ہر فرد پیس ایجنٹ کا کردار ادا کرے، اعلامیہ میں مذہب کے نام پر دہشتگردی کا واویلا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی گئی، دنیا کا کوئی مذہب دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، مشترکہ اعلامیہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین نے پڑھ کر سنایا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ عالمی امن کانفرنس 11 نومبر 2017ء کو شروع ہوئی۔ کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سکالرز نے کہا کہ کوئی مذہب دہشتگردی کی جازت نہیں دیتا، مذہبی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کیا جائے تو دہشتگردی اور انتہا پسندی کو کوئی جگہ نہ ملے۔ مذہب کا سچا پیروکار دہشتگرد نہیں ہو سکتا۔ بین الاقوامی مکالمہ سے انتہا پسندانہ بیانیہ کو رد کیا جا سکتا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.