سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے صدر قاری محمد زوار بہادر اور سربراہ حلقہ سیفیہ پاکستان صاحبزادہ پیر احمد یار سیفی، جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے صدر پیر معصوم نقوی اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اجمل وزیر، تاجر برادری اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت تمام پولیس افسران اور سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں، ورنہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم الشان ادارہ ’’بیت الزہرا‘‘ کا خصوصی دورہ کیا اور یہاں طالبات کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا تعلیمی ویژن محض ڈگریاں جاری کرنا نہیں بلکہ تعلیم اور تربیت کے امتزاج سے اچھے شہری بنانا اور پر امن معاشرہ تشکیل دینا ہے جس میں بلا رنگ و نسل تمام طبقات کے حقوق محفوظ ہوں اور نوجوانوں کی ایسی نسل پروان چڑھانا ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بنے اور وہ پاکستان کے اندر اور باہر کی دنیا میں اسلام اور وطن کے سفیر بن کر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن ملتان کی طرف سے متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کو استقبالیہ پیش کیا گیا، جس میں متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے ملتان میں 21 تنظیمات کے23 جلوس نکالے گئے، جن کے انتظامات پہلے سے بہتر رہے۔ حضوراکرم ﷺ کی آمد کی خوشی منانے کیلئے بہترین انتظامات کرنا حکومت وقت کی قانونی اور ایمانی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان شرقی اور غربی میں یوتھ لیگ کے 29 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں ’’تکمیل پاکستان یوتھ کنونشن‘‘ منعقدا، جس میں انعام مصطفوی (مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل) منہاج القرآن یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ زین جٹ جنرل سیکرٹری یوتھ شمالی پنجاب کے علاوہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی اور تحصیلات کی قیادت بھی موجود تھی۔
سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ شائع ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک یورپ کے پلیٹ فارم سے بارسلونا میں آل پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین، عام آدمی پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادتوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں دنیا ٹی وی، سچ ٹی وی، 92 نیوز کے علاوہ ڈیلی جنگ اور دیگر معروف اخبارات کے نمائندے بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے لاہور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو انصاف دلوانا ریاست، اداروں اور سوسائٹی کے ہر فرد پر لازم ہے۔ انصاف سے محروم معاشر ے مرحوم ہوتے ہیں۔ جوبظاہرتو زندہ نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں مردہ ہوتے ہیں۔ کسی بھی نظام کا جسم انصاف کی روح سے زندگی پاتا ہے۔
منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے زیرِ اہتمام 20 ویں سالانہ محفل میلاد کانفرنس 17 دسمبر 2017ء کو انچن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ایشین کونسل ساؤتھ کوریا کے عہدیداروں، جنوبی کوریا میں موجود جملہ دینی ومذہبی تنظیموں اور جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان بزنس کمیونٹی کوریا، پاکستان ایمبیسی کوریا کے عہدیدار اور پاکستانی کمیونٹی کے کثیر افراد بھی شریک ہوئے۔
منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی لاہور میں سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے بچوں کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل کالج ملک خان محمد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ریٹائرڈ محمد مہدی، وائس پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈین فیکلٹی آف شریعہ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد اکرم، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور کالج کے دیگر لیکچرر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ کالج کے طلبا و اساتذہ کرام نے شہدائے پشاور کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب مظلوم ظلم کو قبول کر لے، خوف، مصلحت اور لالچ کا شکار ہو جائے تو اس سے ظالم قوت پکڑتا ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء نے وقت کے فرعونوں اور نمرودوں سے ٹکر لے کر ڈٹے رہنے کے حوالے سے جرآت و بہادری اور استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ یہ قربانیاں ظالم نظام کے خلاف دی گئیں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ انہی پرعزم ورثاء سے مل کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر علی عمران کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ مرکز سے علامہ غلام اصغر صدیقی ناظم علما کونسل پنجاب، علامہ محمد منہاج الدین نائب ناظم تربیت، ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ، فخر زمان عادل مرکزی رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی، علی خان میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک، قاضی مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن افئیرز MQI اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اپر سندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے ضلع کشمور کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ضلع کشموراور کندھ کوٹ کی تنظیم سازی کرتے ہوئے نئی تنظیمی باڈی مکمل کی۔ ضلع کشمور کا امیر سید اظہر شاھ بخاری کو مقرر کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کےنارتھ ویسٹ مرکز پر 16 دسمبر 2017ء کو منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام طلباء، اساتذہ، معلمات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور پاکستانی کمیونٹی سے معزز مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مظلوموں کی جنگ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میرے دائیں بائیں بیٹھیں گی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتیں بھی ہمراہ ہونگی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے وکلاء کے اظہار یکجہتی سے حوصلے پہلے سے کئی گنا بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ہر صفحہ پر قاتلوں کے نام درج ہیں۔ آل پاکستان وکلاء کنونشن میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے پانچ نکاتی مطالبات پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ مؤرخہ 14 دسمبر 2017ء کو بغداد ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں نامور امریکی اسکالر Samuel E Shropshire نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ٹریژر منہاج یونیورسٹی لاہور محمد جاوید اقبال قادری، ایچ آر مینجر منہاج یونیورسٹی لاہور طیب اسلم، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی راشد کلیامی، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی اور ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
آغوش کمپلیکس میں سالانہ محفل میلاد 2017ء کے موقع پر 14 دسمبر کو معزز مہمانوں اور وزٹرز کے لیے تصویری نمائش مدینہ گیلری کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نمائش ڈائریکٹر آغوش ڈاکٹر نعیم مشتاق نے آغوش کے ایڈمن بلاک میں منعقد کی، جس میں مکہ و مدینہ شریف کے تاریخی اور مقدس مقامات کی نایاب اور نادر تصاویر آویزاں کی گئیں۔ نامور امریکی اسکالر Samuel E Shropshire نے بھی تصویری نمائش کو دیکھا۔ اس موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر بھی ساتھ تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.