سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج (9 محرم الحرام) رات 9:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور محبان اہل بیت کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ کربلا دو فلسفوں کا ٹکراؤ ہے۔ ایک طبقہ کہتا ہے طاقت ہی حق ہے اس کا ساتھ دو جبکہ دوسرا طبقہ کہتا ہے حق ہی طاقت ہے اس کا ساتھ دو۔ طاقت کو حق ماننا یزیدیت اور حق کو طاقت ماننا حسینیت ہے۔ معرکہ کربلا انسانیت اور بربریت، امانت اور خیانت، عدل اور ظلم، صبر اور جبر، وفاء اور جفا، مساوات ایمانی اور مطلق العنانی کے درمیان جنگ تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام شہادت امام حسین کانفرنس 30 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت نٹال تنظیم کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے کی۔ پروگرام میں کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ذاکر رفیق نے حاصل کی۔ ذاکر رفیق، نادر رفیق اور محمد جاوید نے نعت مبارکہ پڑھی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال کے صدر علامہ طاہر رفیق نے شہادت امام حسین کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیراہتمام مورخہ 30 ستمبر 2017 کو شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس عظیم الشان محفل پاک کے مہمان خصو صی امیر منہاج ایشیا پیسفک کونسل (APC) الشیخ علامہ محمد رمضان قادری (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور) تھے۔ آپ نے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر مدلل و تفصیلی خطاب کیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس کے حوالے سے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت کراچی میں چلنے والےسکولز میں عرفان القرآن کورس برائےمعلمین و معلمات کی تعارفی نشستیوں کااہتمام کیاگیا، جس کے لیے محموداحمد مسعود قادری مرکزی کوآڈینیٹر کورسز و سینئر نائب ناظم تربیت، مجاہد حق نواز نائب ناظم تربیت اور MES کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم خان نے کلاسز کے لیے دس اسکولز اور کالجز کا وزٹ کیا اور وہاں 8 سے 14 ستمبر2017 تک تعارفی لیکچرز ہوئے۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے شعبہ اردو / اسلامک ایجوکیشن کے سمسٹر امتحانات ستمبر 2017ء میں منعقد ہوئے، جس میں 200 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک میں 7 مختلف لیول قائم کئے گئے ھیں جن میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کا جاری کردہ نصاب پڑھایا جاتا ھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیر اہتمام عرفان القرآن کانفرنس گلستان جوہر میں منعقد ہوئی۔ جس میں عرفان القرآن کورس کرنے والے اسکالرز کو اسناد دیں گئیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کراچی کے قائدین نے پروگرام میں شرکت کی۔ مرکزی نظامت تربیت سے سعید رضا بغدادی نے کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے ہادی کتاب ہے۔
مؤرخہ 29 ستمبر 2017 بروز جمعۃ المبارک کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں سیاسی و مذہبی تنظیموں نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی قاتل برما حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ اس احتجاجی مارچ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے اعلیٰ عہدیدارا ن اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ یہ احتجاجی مارچ گرے سٹریٹ مسجد سے شروع ہو کر ڈربن سٹی ہال پر اختتام پذیر ہوا۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج القرآن کراچی کے مرکزی زونل سکیرٹریٹ گلش اقبال میں عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے کورس کی افتتاحی تقریب 17 ستمبر2017ء کو کراچی میں ہوئی، جس میں علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود احمد مسعود اور ان کے ساتھ مجاہد حق نواز معزز مہمانوں میں شامل تھے، جو کورس کے انعقاد کے لیے مرکز سے کراچی گئے۔
لیہ میں تحریک منہاج القران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم لیہ کے زیراہتمام سالانہ محفل ذکر امام حسین کانفرنس ادارہ افکار اسلامیہ میں 28 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علامہ پروفیسر بشیر احمد قادری نے خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلات قرآن پاک اور حمد و ثنا سے ہوا۔ پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ بشیر احمد قادری نے مناقب حسین اور شہدائے کربلا کا ذکر کیا۔
منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی کے چہلم پر تعزیتی ریفرنس 28 ستمبر 2017 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے چہلم میں شرکت کی۔ مسکین فیض الرحمن درانی کے بیٹوں، رشتہ داروں اور خاص طور پر پشاور سے ان کے بھائیوں اور قریبی اعزاء و اقارب بھی چہلم کے پروگرام میں شریک ہوئے۔
بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات 27 ستمبر 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ اجلاس میں سید حبیب اللہ شاہ، شیخ عبد اللہ گنڈا پور، ضیاء الرحمن خان، تنویر احمد، اویس احمد ایڈووکیٹ، پرویز حسین، حاجی شوکت حیات، عزیز اللہ محسود، ولی اکبر خان، بادشاہ حسین، سید محمد اسماعیل شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بلوچستان ترقی اور خیبر پختونخواہ امن کا گیٹ وے ہے۔ ہمیں وہ ترقی نہیں چاہیے جس کے ثمرات سے غریب عوام محروم ہوں۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہدایت پر مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل میر آصف اکبر قادری نے 10 سے 22 ستمبر 2017ء تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملکی، علاقائی تنظیمات کی طرف سے فکری اور تربیتی نشستوں اور پروگراموں میں شرکت کی۔ میر آصف اکبر قادری نے پروگراموں، کانفرنسز اور تقاریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالمی قیام امن کے لیے خدمات اور افکار کو لوگوں تک پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآنحیدرآباد سندھ کے امیر یونس القادری, ناظم جان محمد بروھی اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مبشر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے کے احکامات انصاف اور قانون کی فتح ہے۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے 14 بے گناہ شہدا کا خون ایک دن رنگ لائے گا اور قاتل وزیر اعلی شہباز شریف اور انکے حواری جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ 24 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و نگران شمالی پنجاب محمد انعام مصطفوی نے قیادت کے اوصاف پر لیکچر دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.