سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پشاور کا مشترکہ اجلاس 24 ستمبر 2017ء کو ہوا، جس میں گذشتہ سہ ماہی کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کے اہداف مقرر کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات کیلئے حسب دستور 5 اکتوبر کو پشاور میں ہوگا۔ اس اجلاس میں این اے فور کے ضمنی انتخاب میں امیدوار کی سپورٹ بارے پارٹی پالیسی کا فیصلہ ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس تسلسل سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں اسکالرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ، علماء سمیت طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ کورس کی ساتویں کلاس 22 ستمبر 2017ء کو ہوئی، جس میں مرکزی نظامت تربیت کے ڈائریکٹر علامہ سعید رضا البغدادی الازہری نے شرکاء کو لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا قرآن صحیفہ انقلاب ہے جسکی تعلیمات انسانیت کیلئے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی کیمپ کے ذریعے اکٹھی ہونے والی رقم برما بھجوا دی گئی۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن حیدرآباد نے شہر میں تین روزہ امدادی کیمپ لگایا تھا، جس کا پہلا مرحلہ انتہائی کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد جیسے عظیم کارِ خیر کا اہتمام علامہ جان محمد بروہی اور یونس قادری کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کا ماہانہ درس عرفان القرآن 22 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جو آج بھی جاری ہے۔ یزید ایک شخص کا نام نہیں بلکہ کردار کا نام ہے ہر دور میں اسلام کی عزت و ناموس کو پامال کرنے کے لیے یزیدی کردار پیدا ہوتا ہے، اس کے مقابلہ کے لیے اللہ تعالیٰ حسینی کردار کو پیدا فرما کر یزیدیت کا خاتمہ کرتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ شائع کرے۔ سانحہ کی انکوائری رپورٹ پبلک کرانے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین نے لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ دو روز قبل عدالت نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے جمعرات کو سنا دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو شائع کرنے کے حکم کے بعد قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے 21 ستمبر 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر پبلک کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء کے حوالے کی جائے۔ اگر وہ رپورٹ شائع نہیں کرتے تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ شہباز شریف سمیت سانحہ ماڈل ٹاون کے تمام ملزموں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے فوری طور پر ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
برما میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے منہاج القرآن ویلفئیر فاونڈیشن حیدرآباد نے 3 روزہ امدادی کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ کیمپ حیدرآباد میں تلک چاڑی کے مقام پر منعقد ہے۔ کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے لیے اپنے عطیات جمع کرا رہی ہے۔ کیمپ میں یونس القادری، جان محمد بروہی، دلنواز بلوچ، ذوہیب حسین، ادریس میمن، آصف قریشی، نایاب انصاری اور ثناء اللہ بروہی نے اپنے عطیات جمع کروا کر کیمپ کی ڈونیشن مہم کا آغاز کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں منعقدہ فکری و تربیتی نشست میں شریک سینئر کلاسز کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھی لکھی بچیاں، بیٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جس معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہونگی اس معاشرے اور ملک کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور پی پی حلقہ 250 تحصیل روجھان کی تنظیم سازی کا عمل الیکشن کے ذریعہ مکمل کیا گیا۔ تنظیم سازی کے لیے انتخاب 17 ستمبر 2017ء کو عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے الیکشن کے عمل کی نگرانی کی اور نو منتخب باڈی کا انتخاب ہوا۔ منتخب عہدیداراں میں صدر محمد یعقوب عابدی، نائب صدر قاضی عبدالصمد، ناظم علی محمد، نائب ناظم محمد ندیم مزاری، ناظم دعوت وتربیت محمد یونس، ناظم نشرواشاعت شفیق احمد مزاری اور ناظم ممبر شپ نصراللہ ناصر شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور پی پی حلقہ 248 تحصیل فاضل پور کی تنظیم سازی کا عمل الیکشن کے ذریعہ مکمل ہوا۔ اس سلسلہ میں تنظیم سازی کا انتخاب 17 ستمبر 2017ء کو ہوا، جس میں صدر محمد سعید دریشک، نائب صدر فیاض احمد جمالی، ناظم محمد اشرف مکول، نائب ناظم غلام مصطفی، ناظم دعوت وتربیت محمد سلیم ساقی، ناظم نشرواشاعت محمد جہانگیر، ناظم ممبر شپ ملک محمد اجمل اور ناظم مالیات محمد زاہد دریشک منتخب ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن روجھان کے سابق صدر سردار شاہد خان مزاری کو کچھ دن قبل ہارٹ اٹیک ہوا، 17 ستمبر 2017ء کو ضلعی ناظم تحریک ملک ابو ارسل مصطفی المدنی کی سربراہی میں دس رکنی وفد عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد نے سردار شاہد خان مزاری کی خیریت دریافت کی اور دعائے صحت کے لیے دعا بھی کی۔
منہاج القرآن حیدرآباد نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں برمی مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے کیمپ لگانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ غیر رسمی اجلاس میں یونس القادری، جان محمد بروہی، دلنواز بلوچ اور ذوہیب حسین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا میں محفل نعت اور تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت ندیم ناظم مالیات ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائص قاری مدثر مصطفیٰ نے نبھائے جبکہ مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ قمر خورشید نے خصوصی کلام بھی پیش کیا۔ سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان اور شہزاد احمد قادری ایتھنز نے بھی نعتیہ کلام پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس 15 ستمبر 2017ء کو ہوا، جسکی صدارت جان محمد بروہی اور نگران صدر محمد یونس القادری نے کی۔ اس موقع پر اجلاس میں شاہجہان خان مندوخیل، خالد راجپوت، دلنواز بلوچ، ذوہیب حسن، آفتاب راجپوت اور ادریس میمن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القران لودھراں کے سرپرست سیدفضل حسین شاہ بخاری کی وفات پر مرکزی ناظم دعوت کے نائب ناظم علامہ غضنفر حسنین قادری نے لودھراں میں ان کے بیٹوں سید انیس شاہ بخاری اور سید شفیق شاہ بخاری سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیرتحریک منہاج القران لودھراں عبد الغفار سمبل، صدر پاکستان عوامی تحریک لودھراں مھر شعبان، صدر تحریک منہاج القران لودھراں عبد الرشید اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر راوء محمد اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.